نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

موسمی حالات ہم میں سے کسی کے کنٹرول میں نہیں ہیں.پاکستان کسان اتحاد

موسمی حالات میں تبدیلیوں کے آموں کے باغات اور بیماریوں پر بھی مختلف اثرات مرتب ہوئے ہیں

رحیم یار خان

پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور ترقی پسند مینگو گروورز جام فاروق احمد گانگا نے کہا ہے کہ

موسمی حالات میں تبدیلیوں کے آموں کے باغات اور بیماریوں پر بھی مختلف اثرات مرتب ہوئے ہیں.اس سال ٹمپریچر میں کمی کی وجہ سے جہاں آموں کے باغات پووڈری سے بچ گئے ہیں

وہاں ماضی کی نسبت تیلے کے حملے میں خاصی شدت پائی جا رہی ہے. فاروق احمد گانگا نے بتایا کہ تیلے کی معیاری کمپنیوں کے چھ سپرے کر چکے ہیں

مگر تیلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا. جس سے باغات کا بڑا نقصان ہو رہا ہے.پتے کالے ہو رہے ہیں اور امبلیاں گر رہی ہیں.

اس سال اکثر جگہوں پر پھل بھی کم لگا ہے.یوں باغبانوں کے اخراجات کی شرح بڑھ جائے گی. جام ایم ڈی گانگا نے باغبان حضرات سے کہا ہے کہ

وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے باغات کا وزٹ کرکے جائزہ لیتے رہیں. موسمی حالات ہم میں سے کسی کے کنٹرول میں نہیں ہیں. دلبرداشتہ ہرگز نہ ہوں.

سپرے پر اٹھنے والے اضافی اخراجات کرکے ہم نےہر صورت اپنی فصل جو بچانا ہے ہمیں انفردادی اور قومی فائدہ دینے کے علاوہ کیونکہ یہ فصل وطن عزیز کو کثیر زرمبادلہ دینے والی فصل ہے.

بڑے اور اونچے پودوں کے لیے بوم سپرے مشین استعمال کی جائے تاکہ ہماری دوائی، سرمایہ اور محنت ضائع نہ ہوں.

اس موقع پر جام ایم ڈی گانگا نے باغبانوں کو اپنے گانگا فروٹ فارم پر آم کے پودوں پر لگا ہوا بھر پور اور صحت مند پھل دکھایا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا.

ایم ڈی گانگا نے بتایا کہ گھنے باغات پر تیلے کا حملہ زیادہ ہے.جہاں ہوا اور سورج کی روشنی اچھی طرح نہیں پہنچ پا رہی.بادلوں کی وجہ دے سورج کم نکل پا رہا ہے.

About The Author