نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا ؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

بھائیوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے نور اصغر وزیر کی جوانسال اہلیہ قتل ، قاتل دیور موقع سے فرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بھائیوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے نور اصغر وزیر کی جوانسال اہلیہ قتل ، قاتل دیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سی آر بی سی چوک میں گھر کے اندر بھائیوں کے گھریلو جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں نور اصغر وزیر کی جوانسال اہلیہ(ق بی بی ) گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگئی ،

نور اصغر وزیر کا بھائی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے ،ابتدائی معلومات کے مطابق نور اصغر وزیر اور اس کے بھائی کے درمیان گھریلو جھگڑابیان کیاگیا ہے ،

مقتولہ نور اصغروزیر کی دوسری اہلیہ اور تین بچوں کی ماں بتائی گئی ہے،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مذید چھان بین شروع کردی ،


مویشیوں کو مضر صحت ٹیکے لگانے کا سلسلہ نہ رک سکا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر وگردونواح میں مویشیوں کو مضر صحت ٹیکے لگانے کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ پابندی کے باوجود بوسٹن 250 ،بوسٹن پانچ سو مائیک اور ایتھوسیل ٹیکوں کی فروخت دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ،شہریوں کا کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ میں گائے اور بھینسوں کا دودھ بڑھانے اور دھونے کے لئے ٹیکہ جات کا استعمال فیشن بن چکا ہے جس کی وجہ سے جانوروں پر مضر صحت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا تولیدی نظام بھی بری طرح متاثر ہوتاہے۔

جانوروں کے بانجھ پن کا شکار ہونے پر حکومت نے بوسٹن 250 ،بوسٹن 5 سو مائیک اور ایتھوسیل ٹیکوں کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کردی تھی لیکن متعلقہ اداروں کی لاپرواہی اور عدم توجہی کے باعث ان ٹیکہ جات کی خریدوفروخت اور استعمال کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری وساری ہے ،

ویٹرنری ماہرین کے مطابق آر بی ایس ٹی بوسٹن انجکشن کے استعمال سے جانور کے دودھ اور گوشت سے بھی کینسر اور دیگر موذی امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتاہے ۔
٭٭٭
جعلی ومضر صحت جوسز کی سرعام فروخت ،شہری بچے گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)جعلی ومضر صحت جوسز کی سرعام فروخت ،شہری بچے گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، شہریوں کا ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق شہر وگردونواح میں جعلی ومضر صحت جوسز کی سرعام فروخت جاری ،

بزرگوں سمیت معصوم بچے گلے وپیٹ کی مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،شہر سمیت گردونواح میں مختلف برانڈز کی کمپنیوں کے ملتے جلتے ناموں سے منسوب مشروبات فروخت کرنے والے دکانداروں ،ریڑھی بانوں نے ناقص وغیر معیاری دو نمبر جوسز فروخت کرنے شروع کررکھے ہیں ۔

مبینہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف کمپنیوں کے فرنچائزر نے اپنے گوداموں میں اصل جوسز کے ساتھ دو نمبرجوسز کا سٹاک بھی رکھا ہوا ہے اور اس طرح جوسز سپلائی کرتے وقت اصل جوس کے ساتھ دو نمبر انتہائی ناقص ومضر صحت جوسز بھی دکانداروں کوفروخت کردیا جاتاہے

جس سے کمپنیوں کے ڈیلرز کو خاصا منافع حاصل ہوجاتاہے جبکہ جوسز استعمال کرنے والے بزرگ ،خواتین بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔شہریوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری جوسز کی فروخت پر پابندی لگاتے ہوئے ناقص وغیر معیاری جوسز فروخت کرنے والے فرناچائزر ،

ڈیلرز کے گوداموں پر چھاپے مارکر ناقص وغیرمعیاری جوسز کو تلف کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات درج کیے جائیں تاکہ شہری ومعصوم بچے موذی امراض سے بچ سکیں ۔
٭٭٭
گرمی شروع ،شہری گیسٹرو کا شکار ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گرمی شروع ،شہری گیسٹرو کا شکار ہونے لگے ،گیسٹرو سے بچنے کے لئے پانی ابال کر استعمال کریں اور کھانے والی اشیاءڈھانپ کررکھیں ،ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،

انہوںنے کہا کہ گرمی کے شروع ہوتے ہی شہریوں میں گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیلنے لگتاہے اور روزانہ درجنوں افراد گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں ،انہوںنے کہا کہ گیسٹرو کے سبب روزانہ تیس سے پینتیس افراد گیسٹرو کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچ رہے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بزرگوں اور چھوٹے بچوں کی ہے ،

اس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر میں پانی ابال کر استعمال کریں ،کھانے پینے والی اشیاءکو ڈھانپ کررکھیں کیونکہ مکھیوں او رمچھروں کے باعث یہ بیماری پھیلتی ہے ،ان احتیاطی تدابیر سے ان بیماریوں سے چھٹکار ا حاصل کیا جاسکتاہے۔
٭٭٭
پاکستان وبا پھیلنے کے باوجود لاک ڈاون نرم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان وبا پھیلنے کے باوجود لاک ڈاون نرم کرنے والا پہلا ملک ہے۔سینئر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں نے لاک ڈاو¿ن نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو اس فیصلے کو قبول کرنا چاہیے۔

حسن نثارکا کہنا ہے کہ وزیراعظم جزوی لاک ڈاون میں توسیع کے علاوہ کیا کر سکتے تھے۔بہت اچھا فیصلہ ہے اس کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا تھا۔صوبے اپنی صورتحال دیکھ کر اس کے مطابق فیصلہ کریں۔جبکہ سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے لاک ڈاو¿ن کو نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں تھا ،پاکستان میں ابھی حقیقی لوگ ڈاو¿ن ہی نہیں ہوا۔کاروبار ادارے بند کیے گئے لیکن لاک ڈاو¿ن کہیں نظر نہیں آیا۔

چھوٹے شہروں میں چہل پہل اورٹریفک چل رہی تھی۔ابھی تک ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان مہیا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سو سے زائد طبی عملہ کورونا سے متاثر ہوچکا ہے۔حکومت سیاسی، مذہبی، سماجی اور کاروباری تنظیموں کو اعتماد میں لے کر ہی لاک ڈاو¿ن پر عمل کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وزراءمیں تعاون کا ماحول پیدا نہیں کر سکتی تواتنی بڑی وبا کا مقابلہ کیسے کرے گی۔ واضح رہے اس سے قبل وفاق کی جانب سے ملک میں لاک ڈاو¿ن 30 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔

لاک ڈاون کے بعد کھلنے والے شعبوں سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کرلیے گئے ہیں۔حکومت نے ہنر سے متعلق تجارت اور کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد درزی، پلمبر الیکٹریشن، مکینک اور حجام کی کاموں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

فضائی سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت عوامی اجتماعات،شادی ہالز،سینما اور عوامی مقامات بند رہیں گے۔ جبکہ و فاق کی جانب سے 10 کم رسک والی انڈسٹریز کو لاک ڈاون سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ آٹو موبائل ، اسیمبلز ، بک شاپس کو لاک ڈاون میں رعایت ملنے کا امکان ہے۔ صنعتوں کو استثنیٰ دو مراحل میں دیا جائے گا۔
٭٭٭
بجلی چوری کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن، بجلی چوری کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج ، ڈائریکٹ کنڈے کے ذریعے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں تحویل لے لی گئی ،

پولیس ذرائع کے مطابق ایکیسن پیسکو رورل ڈویژن اسد جان کی ہدایت پر ایس ڈی او پیسکو مندھراں سب ڈویژن معاذ احمد نے واپڈا پولیس اور دیگر سٹاف کے ہمراہ ندیم گارڈن ہمت اور گلشن کالونی میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائیوں کے دوران ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کے الزام میں تین افراد کو دھر لیا

اور ان کے قبضہ سے ڈائریکٹ کنڈوں میں استعمال ہونے والی 12گز تار برآمد کرلی۔ صدر پولیس نے واپڈا حکام کی مدعیت میں بجلی چوروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
٭٭٭
لاک ڈاﺅن کے خلاف کریک ڈاﺅن ،متعدد دکاندار گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سٹی پولیس نے شہر میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرتے ہونے دکانیں کھولنے ، پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے اور موٹرسائیکل ڈبل سواری کے الزام میں 20افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابقڈیرہ شہر میں لاک ڈاﺅن کی خلاف کرتے ہوئے کاروباری مراکز اور دکانیں کھولنے 5سے زائد افراد کے جمع ہونے اور موٹر سائیکل ڈبل سواری کے خلاف باکھری بازار، شاہجہان شہید ٹاﺅن اور دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران20افراد کو گرفتار کر لیا ،

پولیس نے ان کے کیخلاف جرم زیر دفعہ188ppcکے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔
٭٭٭
پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ساڑھے 5کلو بھنگ برآمد کرلی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چودہوان پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ساڑھے 5کلو بھنگ برآمد کرلی، پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چودھوان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم خالدسلیم سکنہ چودھوان کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ساڑھے 5کلو بھنگ برآمد کرلی ، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیاہے۔
٭٭٭
دیور نے بھابھی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) دیور نے بھابھی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا ،، متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر دیور سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گرہ عبداللہ کی رہائشی خاتون زوجہ سیفل نے تھانہ چودھوان میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ

اس کے دیور عطاءاللہ ولد غلام رسول نے دیگر دو ملزمان ربنواز ولد سعیدو اور رحمت اللہ ولد مٹھو کے ساتھ مل کر اسے لاتوں مکوں ،ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا کیا۔وجہ تنازعہ گندم کی کٹائی نہ کرنے پر تنازع بیان کیاگیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ اس کے دیور اور دیگر ساتھی ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
کور ونا وائرس کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کے سپرنٹنڈنٹ بنیامین خان میانخیل کی ہدایت پرکور ونا وائرس کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے گئے ،اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیاگیا ،

تقریب میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ظہور الٰہی نے جیل لائن محرر محمد سلیم، مدد محرر محمد فرید، وارنٹ برانچ کے قیوم اور خالد قریشی جبکہ حوالات برانچ کے عمر خطاب اور خالد اسلم کو نقد انعام اور تعریفی سند سے نواز دیا۔

سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈیرہ بنیامین خان میانخیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا عالمی وباءہے اور احتیاط ہی اس کا واحد علاج ہے، سنٹرل جیل ڈیرہ میں قیدیوں اور جیل عملہ کی صحت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے

اور حکومتی ہدایات کے مطابق اس حوالے سے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
٭٭٭
گلے میں سوجن کی شکایت کر نے والے افراد میں اکثر کووڈ 19 کی تشخیص نیگیٹو ہوتی ہے ،محقیقن

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حالیہ دنوں میں اچانک سونگھنے یا چکھنے کی حس سے اچانک محرومی کا سامنا کرنے والے افراد میں کسی اور انفیکشن کے مقابلے میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا امکان 10 گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اس سے پہلے بھی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت سے محرومی کو کووڈ 19 انفیکشن سے منسلک کیا گیا ہے مگر یہ پہلی ٹھوس سائنسی تحقیق میں جن میں ان دونوں کو کووڈ 19 سے جوڑا گیا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی سان ڈیاگو کی تحقیق میں شامل کارول یان نے کہا کہ ہماری تحقیق کے مطابق، اگر آپ سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محروم ہوگئے ہیں، تو آپ میں کووڈ 19 کی تشخیص کا امکان 10 گنا زیادہ ہوتا ہے، اس وائرس کی سب سے عام علامت بخار ہی ہے مگر تھکاوٹ اور سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی بھی اس کی چند دیگر ابتدائی عام علامات میں شامل ہیں،

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کووڈ 19 بہت متعدد مرض ہے اور تحقیق ان شواہد کو سپورٹ کرتی ہے جن کے مطابق سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی کو اس وائرس کی ابتدائی علامات میں شامل کیا جانا چاہیے۔

محققین نے بتایا کہ سونگھنے یا چکھنے کی حس کی محرومی والے کیسز کی صحتیابی کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے اور عموما 2 سے 4 ہفتے میں وہ ریکور کرلیتے ہیں۔کارول یان نے بتایاکہ ہماری تحقیق سے نہ صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محرومی کووڈ 19 کے مریضوں میں عام علامات ہیں

بلکہ خوش قسمتی سے ہم نے یہ بھی دریافت کیا کہ ایسے افراد عموما بہت تیزی سے صحتیاب ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سونگھنے کی حس سے محروم ہونے والے 70 فیصد سے زیادہ مریضوں کے سونگھنے کی صلاحیت ریکوری کے ساتھ بہتر ہوگئی تھی۔

محققین نے یہ حیران کن طور پر یہ بھی دریافت کیا کہ جو لوگ گلے میں سوجن کی شکایت کرتے ہیں، ان میں اکثر کووڈ 19 کی تشخیص نیگیٹو ہوتی ہے۔محققین نے کہا کہ وائرس کے پھیلنے کی شرح میں کمی کے لئے سونگھنے اور چکھنے کی حسوں سے محرومی کو بھی کووڈ 19 کی علامات میں شامل کیا جانا چاہیے۔

اس بیماری کی دیگر عام علامات میں بخار، تھکاوٹ، خشک کھانسی اور سانس لینے میں مشکلات شامل ہیں ۔تحقیق کے مطابق متعدد ممالک میں کووڈ 19 کے مریضوں کے ڈیٹا میں اضافے سے یہ ٹھوس اشارہ ملتا ہے کہ بیشر مریضوں کو اس مرض کی علامات کے دوران سونگھنے کی حس سے محرومی کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

درحقیقت بیشتر اوقات تو یہ سب سے پہلے نمودار ہونے والی علامات ہوسکتی ہیں، جس کے بارے میں ابھی کہا جاتا ہے کہ بخار سب سے پہلے اور عام ترین علامت ہے۔شواہد میں مزید بتایا گیا کہ سونگھنے کے ساتھ ساتھ چکھنے کی حس سے محرومی بھی ایسے افراد میں نظر آئی جن میں کووڈ 19 کی دیگر علامات نظر نہیں آئیں

مگر وائرس کی تشخیص ہوئی۔محققین نے تجویز دی کہ سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محرومی کو بھی کووڈ 19 کی اسکریننگ کی علامات والی فہرست کا حصہ بنایا جائے، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ مسائل نظام تنفس کی دیگر علامات نمودار ہوئے بغیر ہی سامنے آجائیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اس طرح کے کیسز ایران، امریکا، فرانس اور شمالی اٹلی میں رپورٹ ہوئے۔محققین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ دن پہلے 40 سال سے کم عمر 4 مریضوں کا معائنہ کیا، جن میں دیگر علامات تو نظر نہیں آئیں مگر اچانک سونگھنے کی حس سے محروم ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں یہ مریض خاموشی سے اس وائرس کو پھیلانے کا باعث بنتے ہیں۔
٭٭٭
لاک ڈاون کے دوران پاکستانی گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) لاک ڈاون کے دوران پاکستانی گوگل پر کیا سرچ کرتے رہے؟، تفصیلات سامنے آگئیں ۔لاک ڈاو¿ن کے دوران پاکستانی کیا سرچ کررہے ہیں تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے بعد پاکستان میں عام آدمی کی زندگی کے تمام معمولات متاثر ہوئے، جس کے باعث زیادہ تر شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ اسی لاک ڈاون کے دوران پاکستانی شہری کیا سرچ کررہے ہیں ، تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

پاکستانیوں کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران کورونا وائرس کے تمام پہلووں کو جانچنے کی کوشش کی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق لفظ کورونا وائرس کو پاکستان میں سب سے زیادہ آزاد کشمیر میں سرچ کیا گیا ، جس کے بعد فاٹا، سندھ ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور پھر بلوچستان کا نمبر آتا ہے۔

لوگوں میں لفظ کورونا وائرس کو جاننے کا تجسس 26 فروری کے بعد سے پید ہوا۔اس کے ساتھ کورونا وائرس کے ساتھ سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ کورونا وائرس پاکستان ہے۔ لوگ کورونا وائرس کی پاکستان میں صورتحال کو جانچنے کی کوشش کرتے رہے۔

اس کے بعد سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے لفظوں میں اپ ڈیٹ کورونا و ائرس، کور ونا وائرس ان پاکستان، کورونا وائرس کیسز، کورونا وائرس ورلڈ، کورونا وائرس علامات ، کورونا وائرس اپ ڈیٹ پاکستان ، کوونا وائرس نیوز گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے لفظوں مین شامل ہے۔

ان لفظوں کے ساتھ ساتھ گھر میں کام کے طریقے ، کوروناسے بچنے کے طریقے اور کورونا کی ویکسئین کو سرچ کیا جاتا رہا۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ سرچ 23 اور 24 مارچ کو کی گئی۔ اسی دوران کورونا وائرس بچنے کیلئے بہتر ماسک او اس کی مختلف اقسام بھی جاننے کی کوشش کی گئی
٭٭٭
باغات میں فصلیں کاشت نہ کی جائیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شعبہ اگرانومی کے ماہر ین نے باغبانوں کو سفارش کی ہے کہ باغوں میں جب تک پھل دار پودے بارآور نہیں ہوتے ان میں ٹینڈا ، کدو، کریلا ، پیاز، بھنڈی،پھول گوبھی، مولی، گاجر اور خربوزہ کے علاوہ پھلی دار اجناس مونگ، ماش ،موٹھ اور رواں جبکہ چاروں میں گوارا اور جنتر کاشت کریں

کیونکہ ان فصلوں کی کاشتہ پودوں کی صحت اور بڑھوتری پر اچھا اثر پڑتا ہے جبکہ باغ جڑی بوٹیوں سے صاف رہتے ہیں اور زمین کی حالت بھی بہتر رہتی ہے۔باغبانو ں کے نام پیغام میںانہوںنے کہا کہ اگر باغات میں فصلیں کاشت نہ کی جائیں تو ان میں گوڈی کرنے اور جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے بار بار ہل چلانا پڑتا ہے

جو کہ باغبانوں پر اخراجات کی صورت میں بوجھ بن جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شروع میں پھل دار پودے اتنے بڑھے نہیں ہوتے اور ساری زمین کو نہیں گھیرتے اسلئے ان پودوں کے درمیان دوسری نفع آور فصلیں باآسانی اگائی جاسکتی ہیں

تاہم کاشتکار فصلوں کی کاشت کے وقت یہ خیال رکھیں کہ پھل دار پودوں کے تنوں کے گرد کافی جگہ خالی چھوڑ دیں تاکہ فصل کی جڑیں ان پھل دار پودوں کی جڑوں کی بڑھوتری میں رکاوٹ پیدا نہ کریں اور نہ ہی خوراک حاصل کرنے میں ان کا مقابلہ کریں۔

انہوںنے کہا کہ اگر باغات شہر یا فصلوں کے قریب ہوںتوباغات میں سبزیوں کی کاشت آمدنی کے حصول کیلئے زیادہ سود مند ہے۔
٭٭٭
بٹیر فارمنگ کے ذریعے بھاری مالی منافع حاصل کیا جا سکتاہے ،ماہرین جنگلی حیات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہرین جنگلی حیات نے کہاہے کہ بٹیر فارمنگ کے ذریعے بھاری مالی منافع حاصل کیا جا سکتاہے کیونکہ بٹیر کا گوشت انتہائی پسندیدہ انسانی خوراک ہے جس کے انڈے اور گوشت زود ہضم ہونے کے علاوہ غذائی اعتبار سے بہترین ہیں

یہی وجہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بٹیرو ں کی کھپت اور مانگ میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہاہے لہٰذا کاروباری نقطہ نظر سے بٹیر فارمنگ کے روشن امکانات موجود ہیں۔انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ پاکستان میں بٹیر کی تقریباً 50نسلیں پائی جاتی ہیں

جن میں شالمی ، گولڈن، سیاہ ، سفید گوب، پہاڑی وڑھ، دیسی ، چھاتی والا ، کوٹرنکس وغیرہ شامل ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ بٹیر کی نسل بڑی تیزی سے بڑھتی ہے اور 5سی6ہفتوں میں یہ بٹیر کھانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ کوٹرنکس کی مختلف نسلوں کی مادہ بٹیر 7سی8ہفتے بعد انڈے دینا شروع کر دیتی ہے اور یہ ایک سال میں 300سے 350 تک انڈے دیتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ بٹیر چوزوں کا پہلے ہفتے خاص خیال رکھا جانا چاہیے اور درجہ حرارت 95فارن ہائٹ تک ہونا چاہیے تاکہ چوزوں کو مرنے سے بچایا جا سکے۔

انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں مزید معلومات ماہرین جنگلی حیات سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭٭٭
پاکستان پوسٹ نے عالمی وباءکورونا وائرس کی روشنی میں تمام افسران، سٹاف اور صارفین کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان پوسٹ نے عالمی وباءکورونا وائرس کی روشنی میں تمام افسران، سٹاف اور صارفین کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ پاکستان پوسٹ کے ایک عہدیدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال پر کام شروع کیا گیا ہے

تاکہ ان کے ہزاروں ملازمین اور قیمتی سامان کو کورونا وائرس سے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے تمام سرکل سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام ملازمین بالخصوص انٹرنیشنل میل سٹاف، ڈی ایم او سٹاف اور فیلڈ پوسٹ آفس میں تعینات دیگر آپریشنل عہدیداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

مقامی صحت کے حکام سے مشورہ کرنے اور حفاظت کے تمام اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ لاک ڈاو¿ن کے فوراً بعد ہی جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) کی سطح پر قطار کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔

پاکستان پوسٹ کی تاریخ میں پہلی بار 13 لاکھ کے قریب پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی ان کی دہلیز پر کی گئی تاکہ عالمی وباءکورونا وائرس کے خطرے سے عمر رسیدہ پنشنرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
٭٭٭
وائس کالز کی بجائے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس وباءکے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاﺅن کے نتیجہ میں موبائل فون سروس فراہم کرنے والی دو بڑی کمپنیوں کے صارفین کی جانب سے موبائل فون کے استعمال کے طریقہ کار میں تبدیلی آئی ہے۔

جاز اور ٹیلی نار کے صارفین وائس کالز کی بجائے انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، لاک ڈاﺅن کے بعد وائس کالز کی شرح میں 10 فیصد کمی جبکہ انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے بعد وائس ڈیٹا میں کمی جبکہ انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال بڑھا ہے۔

اسی طرح ٹیلی نار پاکستان چیف مارکیٹنگ آفیسر عمیر محسن نے کہا ہے کہ سمارٹ فون صارفین انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال کر رہے ہیں جبکہ وائس کالز میں کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبر اور ورکنگ کلاس کی آمدنی متاثر ہونے سے وائس کالز کی شرح کم ہوئی ہے کیونکہ لاک ڈاﺅن کے باعث یا تو ان کا روزگار ختم ہوا ہے یا پھر متاثر ضرور ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورکنگ کلاس لاک ڈاﺅن سے قبل روزانہ ری چارج کراتی تھی لیکن اب دو یا تین دن کے بعد موبائل بیلنس لوڈ کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 165 ملین مجموعی فونز میں صرف 75 ملین سمارٹ فونز زیر استعمال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں سمارٹ فونز کی شرح کم ہے تاہم پاکستان میں 97 فیصد انٹرنیٹ موبائل فونز کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔

دونوں بڑی کمپنیوں کے حکام نے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے موبائل فون بینکنگ کو فروغ حاصل ہوا ہے اور اسی طرح موبائل منی کی سہولت سے بیلنس ری چارج کرنے کی شرح میں بھی 18 فیصد کے مقابلے میں 35 فیصد تک بڑھی ہے

کیونکہ ایزی لوڈ وغیرہ کی دکانوں کی بندش کے باعث زیادہ تر صارفین موبائل منی کے ذریعے اپنے فون اکاﺅنٹس کا ری چارج کر رہے ہیں۔
٭٭٭
سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ600 روپے تک بلند

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ600 روپے کی بلند . سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت3ڈالر کے اضافے سی1724ڈالر ہوگئی جس کے باعث مقامی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 600روپے اور10گرام سونے کی قیمت172روپے کے اضافے سی86248روپے ہوگئی

جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت970روپے برقرار رہی۔واضح رہے کہ لاک ڈاون کے باعث مارکیٹ اور صرافہ مارکیٹیں بند ہیں
٭٭٭
لاک ڈاون کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں 17 لاکھ لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لاک ڈاون کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں 17 لاکھ لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے، خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے معیشت پر برے اثرات کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی،

رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون کی وجہ سے صوبے میں لاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے کے ساتھ 60 ارب روپے نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ رپورٹ صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق صوبائی شرح نمو گذشتہ سال میں 3.73 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی تھی لیکن کرونا وبا کی وجہ سے اب یہ 2.19 فیصد پر آگئی ہے جس سے صوبے کو تقریباً 20 ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ہے،

تاہم مہنگائی کی شرح اور صنعتوں پر مستقبل میں پڑنے والے اثرات کا اندازہ لگایا جائے تو60 ارب روپے تک نقصان کا اندیشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبوں میں ہوٹل، ریسٹورنٹس اور ٹرانسپورٹ کا شعبہ شامل ہے

جب کہ کم متاثرہ شعبوں میں زراعت اور ماہی گیری کے شعبے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس شعبے سے تقریبا سات لاکھ 30 ہزار افراد کا روزگار وابستہ ہے، جس میں تقریباً آدھے یعنی تین لاکھ 59 ہزار افراد بیروزگار ہو سکتے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کا شعبہ صوبائی شعبوں میں سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ ہے۔ اس کی وجہ رپورٹ کے مطابق یہ ہے کہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کی کمائی روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہے۔صوبے کے سب سے زیادہ افراد یعنی 71 لاکھ مزدوروں کا 32 فیصد یا 23 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کا روزگار اس شعبے سے وابستہ ہے اور رپورٹ کے مطابق لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اس شعبے کو سب سے کم نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اس شعبے میں برسر روزگار افراد میں پانچ فیصد یا ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد بیروزگار ہو سکتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ شعبے کی طرح ہوٹل و ریسٹورنٹس کا شعبہ بھی سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبہ جات میں شامل ہے۔

صوبے میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد اس شعبے میں کام کرتے ہیں جن میں سے 50 فیصد یعنی 55 ہزار888 افراد بیروزگار ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر لاک ڈاو¿ن کو 45 دن سے آگے بڑھایا گیا تو اس سیکٹر سے وابستہ مالکان ملازمین کو نکالنا شروع کریں گے

کیونکہ 45 دن کے بعد اس سیکٹر سے وابستہ ہوٹل و ریسٹورنٹس کے معاشی حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔رپورٹ میں اس حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے کہ اس نقصان کے اثرات کم سے کم ہوں۔ حکومت نے احساس پروگرام کا آغاز کیا ہے

جس سے خیبر پختونخوا میں 10 لاکھ تک افراد مستفید ہوں گے جبکہ ان مستفید ہونے افراد میں چھ لاکھ اضافے کا پلان موجود ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے دو ہزار مزید فی فرد دیے جانے کا امکان بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسئلہ ان افراد کا ہوگا جو احساس پروگرام کے لیے اہل نہیں ہوں گے لیکن آنے والے دنوں میں وہ بھی اس صف میں شامل ہو سکتے ہیں۔ان افراد کے لیے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ کی مدد سے پلان ترتیب دے گی۔

تیسرا پلان رپورٹ کے مطابق ٹیکس میں چھوٹ ہے۔ رپوٹ کے مطابق کچھ شعبوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی جبکہ ہول سیل کے شعبے کو سیلز ٹیکس کی مدد میں چھوٹ دی جائے گی۔ ایک تخمینے کے مطابق حکومت پانچ ارب روپے تک مخلتف شعبہ جات کو ٹیکس میں چھوٹ دے گی۔
٭٭٭
[16/04, 9:34 p.m.] Gohar Ghuncha: داخلوں کی تاریخ میں بغیرلیٹ فیس چارجز کے 5جون تک توسیع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پورے ملک میں COVID-19کے تناظر میں موجودہ بحران کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز )بی اے ،بی بی اے ،ایسوسی ایٹ ڈگری ، بی ایس(ODL Blended Mode)،

ایم اے اور ایم ایس سی پروگرامز کے داخلوں کی تاریخ میں بغیرلیٹ فیس چارجز کے 5جون تک توسیع کردی ہے۔داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میںکیا گیا۔

قبل ازیں داخلوں کی آخری تاریخ 15اپریل تھی ، فیصلے کے مطابق اب ملک بھر سے داخلے کے خواہشمند نئے افراد اور یونیورسٹی کے جاری طلبہ 5۔جون تک اپنا داخلہ فارم اور فیس جمع کراسکتے ہیں۔پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز ، داخلے کی اہلیت ، داخلہ فارم / پراسپکٹس اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔

نئے امیدوار اور جاری طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ایڈمشن پورٹل کے ذریعے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔وائس چانسلر نے امید ظاہر کی کہ طلبہ موجودہ بحرانی صورتحال میں بھی اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھیں گے ، یونیورسٹی ا±ن کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہم اِن حالات میں ایسے اقدامات کررہے ہیں کہ نئی نسل اپنے اہل خانہ ، معاشرے اور قوم کی ترقی کے لئے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکے۔
٭٭٭
تاجربرادری سے بات چیت کیلئے صوبائی کابینہ نے کمیٹی قائم کردی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال ،مریض6,383اموات111صحت یاب1,446،خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاﺅن میں مزید 2ہفتے کی توسیع کردی ،وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنی ذاتی پراپرٹی کا 2 ماہ کا کرایہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،

، رکشہ اورمزدوروں کو لے جانیوالی پرائیویٹ گاڑیوں پر پابندی ختم کردی ہے ہارڈویئر، ٹیوب ویل، ٹمبرڈپو، آرامشین، پائپ موٹرشاپ اور الیکٹرک کی بندش دکانوں پرپابندی ختم کردی گئی ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر جزوی لاک ڈاﺅن میں مزید 2ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ ہمیں اس وقت عوام کی مشکلات کااندازہ ہے۔ ہم کورونا وبا کے ساتھ ساتھ غربت کی جنگ لڑرہے ہیں۔اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنی ذاتی پراپرٹی کا 2 ماہ کا کرایہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رکشہ اورمزدوروں کو لے جانیوالی پرائیویٹ گاڑیوں پر پابندی ختم کردی ہے۔ ہارڈویئر، ٹیوب ویل، ٹمبرڈپو، آرامشین، پائپ موٹرشاپ اور الیکٹرک کی بندش دکانوں پرپابندی ختم کردی گئی ہے۔

اجمل وزیرنے کہا کہ تمام سرکاری اورنجی تقریبات پرپابندی برقرار ہے۔اسپورٹس کی تمام تقریبات پرپابندی برقراررہے گی۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح عوام کوکورونا وبا سے تحفظ فراہم کرناہے۔بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پرپابندی عائد رہے گی۔

تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ میری گزارش ہے کورونا کو شکست دینے تک سیاست اوراختلافات کو بلادیں۔انہوں نے کہا کہ حالات میں بہتری کی صورت میں پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔

ہم دنوں میں نہیں بلکہ گھنٹوں میں فیصلے کررہے ہیں۔اجمل وزیر نے کہا کہ پشاورمیں کورونا کیسزکی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تاجربرادری سے بات چیت کیلئے صوبائی کابینہ نے کمیٹی قائم کردی ہے۔
٭٭٭
تمام بنکوں کیلئے 28 اپریل تک کیلئے اوقات کار کا اعلان کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام بنکوں کیلئے 28 اپریل تک کیلئے اوقات کار کا اعلان کردیاہے۔بدھ کوبنک کے اعلامیہ کے مطابق 28 اپریل تک پیرسے جمعرات کو سٹیٹ بنک اورذیلی شاخین صبح 10 بجے سے شام چاربجے تک اورجمعہ کو صبح 10 بجے سے دوپہرایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

تمام بنکوں، ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز اورمائیکروفنانس بنکوں کواس ضمن میں اوقات کارپرمن وعن کاربندرہنے کی ہدایت کی ہے۔
٭٭٭
خیبر پختونخوا کے نجی اسکولز کافیسوں میں طلبہ کو خصوصی رعایت دینے کافیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا کے نجی اسکولز کافیسوں میں طلبہ کو خصوصی رعایت دینے کافیصلہ،چھ ہزارسے زائد ماہوار فیس دینے والے طلباء اور طلبات کو 20 فیصد رعایت دی جائے گی، 6 ہزار سے کم ماہوار فیس دینے والے طلبا کو ماہانہ 10 فیصد رعایت ملے گی،

وزیرتعلیم خیبرپختونخوا، خیبر پختونخوا کے نجی اسکولز نے فیسوں میں طلبہ کو خصوصی رعایت دینے کی حامی بھر لی ہے۔اس حوالے سے پرائیویٹ اسکولز ایسوی ایشن کے نمائندوں کے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے۔

نجی اسکولز نے والدین کو اپریل اور مئی کے فیسوں میں خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی اسکولز کے مالکان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعدصوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے میڈیا کوبتایا کہ 6 ہزارسے زائد ماہوار فیس دینے والے طلباء اور طلبات کو 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہزار سے کم ماہوار فیس دینے والے طلبا کو ماہانہ 10 فیصد رعایت ملے گی۔اپریل کی فیس اپریل اور مئی کی فیس مئی میں ادا کی جائے گی۔وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا کہ یک مشت فیس ادا نہیں کی جائے گی۔ والدین فیسوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائیں،
٭٭٭
یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈھائی ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج 17 اپریل سے شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈھائی ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج 17 اپریل سے شروع ہوگا ،رمضان ریلیف پیکچ کے تحت 19 اشیاءپر سبسڈی دی جائے گی ،پیکج کے تحت 4 روپے سے 50 روپے تک فی کلو سبسڈی ہوگی ،

آٹے پر 4 روپے,چینی پر 15 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی،تیل اور گھی پر 30 روپے فی کلو سبسڈی ہوگی،دال چنا 10 روپے،دال مونگ پر 15روپے فی کلو سبسڈی ہوگی ،دال مسور 10 روپے،سفید چنے پر 15 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی ،بیسن 20 روپے، کھجوپر 20 روپے فی کلو سبسڈی ہوگی،

باسمتی اور سیلا چاول پر 15 روپی, ٹوٹا چاول پر 10 روپے فی کلو سبسڈی ہوگی،مشروبات کے 1500 ملی میٹر بوتل پر 25 روپی, 800 ملی میٹر پر 20 روپے سبسڈی مختص ،چائے پر 50 روپے فی کلو,دودھ پر 20 روپے کی سبسڈی دی جائے گی ،

مصالحہ جات پر 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی،رمضان پیکچ کے تحت سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقر کردیا گیا۔
٭٭٭
حکومت پاکستان نے زائد المعیار پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت پاکستان نے زائد المعیار پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی ہے اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زائد المعیار پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ان میں نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کیے جارہے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تمام ملکی و بیرونی دفاترایک ہزار روپے فیس کے عوض مینول طور پر پاسپورٹوں میں توسیع کا اندراج کریں گے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت نوزائیدہ بچوں کے لیے فیس مبلغ 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاسپورٹوں میں مینول طریقے سے جو توسیع کی جائے گی وہ صرف ایک سال تک کے لیے کارآمد ہوگی۔

About The Author