دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شجاع آباد: سات افراد سیوریج کے کنویں کی صفائی کرتے ہوئے ڈوب کر بے ہوش

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے سات افراد کو کنویں سے نکالا اور ڈی ایچ کیو لودھراں منتقل کیا

شجاع آباد کے نواحی علاقے بستی ملوک میں باپ اور اسکے چار بیٹوں سمیت سات افراد سیوریج کے کنویں کی صفائی کرتے ہوئے ڈوب کر بے ہوش،

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے سات افراد کو کنویں سے نکالا اور ڈی ایچ کیو لودھراں منتقل کیا جہاں زین اور قاسم کے علاوہ تین بھائی محمد،احسن اور مصطفیٰ زندگی بازی ہار گئے، باقی دو کی حالت بھی تشویشناک

شجاع آباد کے نواحی علاقے بستی ملوک میں سات افراد اپنی مدد آپ کے تحت ٹول پلازہ کے ساتھ والے سیوریج کے کنویں کی صفائی کررہے تھے کہ

دم گھٹنے سے بے ہوش ہوکر کنویں میں گر گئے۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ساتوں افراد کو ریسکیو کیا۔ ریسکیو کئے جانے والے افراد میں زین،

قاسم، رانا اسلم اور اسکے چار بیٹے حسنین، محمد، احسن اور مصطفیٰ شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 نے متاثرین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کیا جہاں زین اور قاسم کے علاوہ تین بھائی محمد،احسن اور مصطفیٰ زندگی بازی ہار گئے۔ باقی دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

About The Author