دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہرہ خان نے پہلے فوٹو شوٹ اور انٹرویو کی تصاویر کیوں شئیر کی؟

اداکارہ ماہرہ خان نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس بار میں وعدہ کرتی ہوں کہ فلم کی تکمیل کے بعد میں ڈرامہ میں کام کروں گی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے پہلے فوٹو شوٹ اور انٹرویو کی تصویر شیئر کی ہے۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ سفید رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔

تصویر کے ساتھ ماہرہ نے تحریر کیا ہے ’پہلا فوٹو شوٹ، پہلا انٹرویو‘۔

ماہرہ نے پہلے فوٹو شوٹ کی تفصیلات بناتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ انٹرویو ڈان امیجز کیلئے دیا گیا تب میں ایم ٹی وی پاکستان کے ساتھ بطور وی جے کام کر رہی تھی۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بین الاقوامی شہریت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ میں خرد کا کردار ادا کرکے شہرت کا عروج حاصل کرنے والی ماہرہ خان کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہیں اور ان کے مداح آج بھی انہیں ڈراموں کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

اپنی اسی چاہت کا اظہار اداکارہ کے ایک مداح نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سوال کے ذریعے کیا تھا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس بار میں وعدہ کرتی ہوں کہ فلم کی تکمیل کے بعد میں ڈرامہ میں کام کروں گی۔

About The Author