دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ووہان کی لیب میں کیا ہورہا تھا؟ تحقیقات کررہے ہیں،امریکی صدر

چینی صدر سے ووہان سے پیدا ہونے والے کورونا وائرس پر بات ہوئی ہے

ووہان کی لیب میں کیا ہورہا تھا؟ تحقیقات کررہے ہیں،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ووہان کی لیب میں کیا ہورہا تھا اس کی تحقیقات بھی کررہے ہیں، چینی صدر سے ووہان سے پیدا ہونے والے کورونا وائرس پر بات ہوئی ہے ۔

کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کئی ریاستوں میں یکم مئی سے پہلے ہی لاک ڈاون ختم کردیا جائے گا،

ریاستوں سے لاک ڈاون ختم کرنے پر گورنرز سے کل گفتگو ہوگی، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں جلد بحال کریں گے ،

ٹاسک فورس کے ساتھ بریفنگ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پانچ سو ملین این 95ماسک جلد آرہے ہیں،،بریفنگ کے دوران جنرل موٹرز کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی وڈیو دکھائی گئی ۔

۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ہزاروں وینٹی لیٹرز سے دوسرے ملکوں کی مدد کریں گے ،دیگر ادارے بھی ہزاروں وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں، ۔

ٹرمپ نےکانگریس کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ملتوی کرنے کی دھمکی دے دی،، ٹرمپ نے کہا کہ ایسا آئینی حق ہے جو پہلے کسی صدر نے استعمال نہیں کیا۔

کانگریس میں رکی ہوئی ہیں ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ چھوٹے کاروباریوں کو 300ارب ڈالر قرضے دیئے جارہے

اس موقع پررکن ٹاسک فورس ڈاکٹرڈیبو ابرکس نے کہا کہ صدارتی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں،شہری احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔

About The Author