دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ اور یورپ میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں

نیویارک میں ایک دن میں سات سو باون اور ریاست نیوجرسی میں تین سو اکاون افراد جان کی بازی ہار گئے

امریکہ اور یورپ میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں

امریکہ میں ایک دن میں ریکارڈ اموات، چوبیس سو بیاسی افراد کورونا کی نذر ہوگئے، ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس ہزار پانچ سو انتیس ہوگئی،

نیویارک میں ایک دن میں سات سو باون اور ریاست نیوجرسی میں تین سو اکاون افراد جان کی بازی ہار گئے، امریکہ میں ایک دن میں تیس ہزار سے زائد کیس ریکارڈ ہوئے،

مجموعی کیسز کی تعداد چھ لاکھ چوالیس ہزار سے بڑھ گئی۔ امریکہ میں ابتک شفا پانے والوں کی تعداد صرف اڑتالیس ہزار سات سو آٹھ ہے۔

فرانس میں بھی ایک دن میں ریکارڈ اموات، مزید چودہ سو اڑتیس افراد لقمہ اجل بن گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سترہ ہزار ایک سو سڑسٹھ ہوگئی،،

فرانس میں مہلک وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سینتالیس ہزار آٹھ سو تریسٹھ ہوگئی ہے۔ فرانس میں ابتک تیس ہزار نو سو پچپن افراد مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ پینسٹھ ہزار بڑھ گئی، مزید پانچ سو اٹھہتر افراد کورونا کا شکار ہوگئے،

ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اکیس ہزار چھ سو پینتالیس ہوگئی۔ اٹلی میں کورونا سے شفا پانے والوں کی تعداد اڑتیس ہزار بانوے ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ایک دن میں مزید پانچ سو ستاون افراد چل بسے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہزار آٹھ سو بارہ ہوگئی،

اسپین میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ستر ہزار آٹھ سو سے زائد ہے۔

جرمنی میں بھی کورونا کے وار جاری، مزید تین سو نو افراد کورونا کا شکار ہوگئے، ہلاکتوں کی تعداد اڑتیس سو چار ہوگئی،

کورونا کیسز ایک لاکھ چونتیس ہزار سات سو سے زائد ہوگئے ہیں، جرمنی میں کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کی شرح پچاس فیصد سے زائد ہے۔

ابتک 72 ہزار 600 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

About The Author