سرائیکی وسیب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کٹورہ میں سیوریج کے کنوئیں میں گرنے والی بکری کو بچاتے ہوئےدو بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خان پور کٹورہ میں سیوریج کے کنوئیں میں گری بکری کو نکالنے کی کوشش میں 3 افراد جاں بحق ہوئے
محلہ فرید آباد کے رہائشی 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کی میتیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔
اہل علاقہ کے مطابق بکری کو کنوئیں سے نکالنے کے لئے باسط ۔صدام اور علی حسن نے کوشش کی ۔جاں بحق علی حسن اور صدام سگے بھائی ہیں ۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد مردہ حالت میں ہسپتال منتقل ہوئے۔
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری