نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

14اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان:

تھانہ سٹی تونسہ پولیس کا بڑا کریک ڈاٶن موٹر سائیکل چوری میں ملوث متعدد مقدمات میں مطلوب عامری اور کڑوال گینگز کے سرغنہ ممبران سمیت گرفتار، مسروقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کی ہدایات کے مطابق کہ علاقہ تھانہ سٹی تونسہ شریف میں بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ ،

محمد یونس ملک ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ شریف کو ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ شریف کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی

ٹیم ممبران عبدالکریم ایس آئی،جاوید احمد اے ایس آئی،محمد اختر اے ایس آئی، محمد اکرام اے ایس آئی اور دیگر ممبران نے شب وزور محنت کرتے ہوئے انتہائی قلیل عرصہ میں دو گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر6ملزمان گرفتار کرلیے گئے جن سے چوری شدہ موٹرسائیکل،

نقد رقم برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کی گئی۔ملزمان سٹی تونسہ شریف سے موٹرسائیکل چوری کرکے اندرپہاڑلے جاتے تھے

اکثر چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے ٹاپے وغیرہ کو رنگ کرکے ان کا حلیہ تبدیل کرلیتے تھے۔یہ سلسلہ کافی عرصہ سے شروع کیا ہوا تھا ۔

دونوں گینگ کے گرفتارہونے پر اہل علاقہ کے لوگوں نے تونسہ پولیس کی اس کاروائی کوسرہا ہے۔تونسہ شریف ایک پرامن تحصیل ہے انشاء اللہ مزید پرامن بنایا جائے گا ۔

تونسہ پولیس انشاء اللہ کرائمنل کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لا ئے گی قانون سب کے لیے یکساں ہے تونسہ پولیس کی ہمیشہ میرٹ والی پالیسی رہی ہے۔

نام گینگ: 1۔ عامری گینگ 2۔ کڑوال گینگ

اسلحہ : پسٹل30بور2 عدد برآمد

تفصل ملزمان: عامری گینگ

1۔ عامر عرف عامری ولد محمد شریف قوم منجوٹھہ سکنہ بستی رڈ سرغنہ
2۔ محمد قاسم ولد محمد عمر قوم منجوٹھہ سکنہ بستی رڈ
3۔ عبدالغفار ولدمحمد اقبال قوم منجوٹھہ سکنہ بستی رڈ

کڑوال گینگ

1۔ عابد حسین عرف عابدی ولد خدا بخش قوم کڑوال سکنہ سنجر سیداں سرغنہ
2۔ محمد شوکت ولد احمد بخش قوم کڑوال سکنہ سنجر سیداں
3۔ محمد جاوید ولد خدا بخش قوم کڑوال سکنہ سنجر سیداں
4۔ محمد نوا زولد محمد بخش قوم ڈیڈا سکنہ رڈ
5۔ امان اللہ عرف عمران ولد عمرقوم چکرانی سکنہ سنجرموڑ

تفصیل برآمدگی مالمسروقہ:

موٹرسائیکل 8عدد
نقد رقم 1،60،000 جوکہ رقم اصل مالکان میں تقسیم کی گئی۔

تفصیل مالکان جنکے چوری شدہ موٹرسائیکل اور نقد رقم تقسیم کی گئی۔

1۔ محمد وقاص خوجہ 2۔ غلام مصطفیٰ بزدار 3۔ محمد حنیف سپل
4۔ محمد انور قیصرانی 5۔ علی رضا 6۔ محمد شفیق


ڈیرہ غازیخان۔

13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے مدرسے کے قاری کو تھانہ دراہمہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دراہمہ پولیس کو عبدالحمید نے درخواست دی کہ میرا بھانجا محمد حسیب جو کہ مدرسہ میں قرآن کی تعلیم حاصل کرتا ہے کے ساتھ اس کے قاری محمد حنیف نے زبردستی زیادتی کی ہے کارواٸ عمل میں لاٸ جاۓ۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ دراہمہ محمد ایوب نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے بروقت کارواٸ عمل میں لاتے ہوۓ قاری محمد حنیف کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے بتلایا کہ ملزم محمد حنیف قاری سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جبکہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر دراہمہ پولیس عوام الناس کی عزت آبرو کے لۓ برسرپیکار ہے۔

ترجمان پولیس۔


ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او اختر فاروق کا ضلع بھر کے پولیس ملازمین کو دوران خط و کتابت ضروری ہدایت نامہ جاری۔

ڈی پی او نے کہا کہ سرکاری خط و کتابت اور درخواست پیش کی جانے کی صورت میں ایسے القابات عالیجاہ، آنجناب ، معروض، التجا، حضور انور، حضور والا، ممنون اور تادم زیست جیسے الفاظ استعمال کرنے سے منع کیا ہے۔

ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ آٸندہ سے تمام پولیس ملازمین اس بارہ میں تاکید جانیں اور دوران خط و کتابت ایسے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں۔

ترجمان پولیس


ڈیرہ غازیخان :

ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر ضلع ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. انہوں نے تحصیل کوہ سلیمان میں زیر تعمیر ریسکیو1122کے اسٹیشن فاضلہ کچھ اور تحصیل تونسہ میں ریسکیو1122اسٹیشن کا معائنہ کیا.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خا ن بھی ان کے ہمراہ تھے. بعدازاں ڈائریکٹر جنرل نے سنٹر ل اسٹیشن چوک چورہٹہ پر گاڑیوں،

ایمرجنسی آلات اور سیلاب سے متعلقہ کشتیوں اور انجنوں کا معائنہ کیا انہوں نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کوروونا وباء کیخلاف ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے

کیونکہ ایران سے آنے والے زائرین کا سب سے پہلا قرنطینہ سنٹر ڈیرہ غازیخان میں قائم ہوا اور ریسکیو1122کے جوان 24گھنٹے وہاں پر موجود رہ کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مجھے اپنے جوانوں پر فخر ہے اور داد تحسین کے مستحق ہیں اور میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ریسکیورز کو ہدایات دیں کہ

آپ ایک بات یاد رکھیں کہ اس وقت آپ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ

ریسکیورزبروقت اچھی معیاری خوراک اور پانی کا استعمال وافر مقدار میں کریں انہوں نے کہا کہ اس پر شکر بجا لائیں کہ آپ صحت مند ہیں اور لوگوں کی مدد کر رہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں گندم خریداری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاچاروں اضلاع میں 44 خریداری مراکز فنکشنل کرکے کاشتکاروں سے 75 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ گندم خریداری مرکز کا دورہ کیاکمشنرنے ڈیرہ غازی خان کے گندم خریداری مرکز پر کاشتکاروں کی

سہولت اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ

حکومت نے گندم خریداری میں کاشتکاروں کیلئے آسانیاں کردیں۔گردآوری،فرد ملکیت کی شرط ختم کردی ہے۔

کاشتکاروں کو گندم کی ادائیگی کا طریقہ بھی آسان کردیا ہے مراکز پر کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ گندم مراکز پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے انتظامات کو مانیٹر کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب نے گندم خریداری مہم کو مانیٹر کرنے کیلئے اعلی افسران کی ڈیوٹیاں لگادی دیں۔

سیکرٹری ریگولیشن پنجاب احمد علی کمبوہ نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

اور کمشنر ساجد ظفر ڈال سے گندم خریداری کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا. سیکرٹری ریگولیشن نے گندم خریداری مراکز کا معائنہ کرنے کے بعد کمشنر آفس کا دورہ کیا

انہوں نے کمشنر سے گندم خریداری مراحل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کے ہمراہ سبزی منڈی اور کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر طاہر
2
فاروق، چیرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان، ای اے ڈی اے اطہر جلیل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر موجود تھے.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر ساجد ظفر ڈال نے پرانی سبزی منڈی میں موجود پھڑیوں کوسرور والی میں منتقل کرنے اور اور پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کیلئے تعمیراتی کام شروع کرانیکا فیصلہ کیا جس کیلئے ضروری فنڈز جاری کردئیے گئے۔

پرانی سبزی منڈی میں آڑھتیوں کے پلیٹ فارم ٹف ٹائلز لگانے،صفائی اور بہتری کے بھی احکامات جاری کئے گئے

مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی اور کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ سبزی منڈی کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کیا جائیگا

مشیر صحت نے بتایا کہ کہ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔کمشنر نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں ماڈل سبزی منڈی بھی قائم کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب کے مشیر محمد حنیف پتافی،عبدالحئی دستی اور رفاقت علی گیلانی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

ترقیاتی منصوبے، کو رونا،احساس پروگرام سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیاایڈوائزرز نے اپنے حلقوں کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا.

اراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،عبدالحئی دستی اور رفاقت علی گیلانی نے کمشنر ساجد ظفر ڈال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے انتظامیہ احسن کردار ادا کررہی ہے۔انسانی جان کے تحفظ کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کیا جائیگا۔

ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر جاری کرکے کام کی رفتار بڑھائی جائے. پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ہر ایم پی اے کو تین کروڑروپے اور ایم این اے کودو کروڑ روپے جاری کئے گئے

تاہم کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے غیر ضروری تاخیر کا شکار ہیں۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ

جلد اضلاع کا دورہ کرکے موقع پر مسائل کا حل مشاورت سے کریں گے۔ جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کے تعمیراتی کام کیلئے جلد پرانی عمارتوں کو منہدم کیا جائیگاجدید بس ٹرمینل کیلئے فنڈز مختص کردئیے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے صحافیوں اور اخبار فروش میں کورونا کی حفاظتی کٹس تقسیم کردئیے گئیں

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے میڈیا سے وابستہ افراد کو ماسک اورگلوز دیئے.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے معاملات پر میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حفاظتی اقدامات کیلئے میڈیا آگاہی مہم بھی چلائے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق میڈیا کے نمائندوں میں ماسک،گلوز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا بھی اپنی حفاظت کا خیال رکھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ

ڈیرہ غازی خان نے زائرین کی پہلی میزبانی کی۔زائرین کی دیکھ بھال ایک چیلنج تھا جوٹیم ورک سے ممکن ہوا۔

About The Author