جون 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انڈونیشیا: لوگوں کو گھروں میں بند کرنے کیلئے بھوت سڑکوں پر آگئے

کورونا سے ملک بھر میں چار ہزار پانچ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 399 اموات ہوئی ہیں۔

انڈونیشیا کے ایک گاوں میں کورونا لاک ڈاوُن کو مزید موثر بنانے اور لوگوں کو گھروں تک محدود کرنے کے لیے نوجونوں کے ایک گروپ نے خوفناک بھوت نما رضاکار سڑکوں پر اتاردیے۔

میڈیا روپورٹس کے مطابق  آبادی کے لحاظ سے چوتھے بڑے ملک کے صوبے جاوا کے ایک کے پووح نامی گاوُں میں لوگوں کی جانب سے بار بار لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی کرنے پر نوجوانوں کے ایک گروپ نے بھوت رضاکار سڑک کے کنارے نصف بینچوں پر بیٹھا دیے۔

رات کو نکنے والے سڑک کنارے بیٹھائے گئے کفن پوش بھوت نما رضاکاروں نے اپنے آپ کو سر تا پیر سفید چادر سے لپیٹا ہوا ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کفن پوش رضاکار اندھیرے میں سنسان مقامات پر کھڑے ہوکر رات کو گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں کے سامنے آکھڑے ہوتے ہیں، جس سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں چار ہزار پانچ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 399 اموات ہوئی ہیں۔

%d bloggers like this: