مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہونام نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی دنیا پر پنجے گاڑ رہا ہے اور اس سے ہونے والی ہلاکتیں ایچ ون این ون سے بہت زیادہ ہی

لندن: عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والی جان لیوا وبا کورونا وائرس سوائن فلو سے دس گنا زیادہ مہلک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوائن فلو کا دورانیہ جنوری 2009 سے لے کر اگست 2010 تک کا تھا جس سے 16 لاکھ لوگ متاثر جبکہ 18 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہونام نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی دنیا پر پنجے گاڑ رہا ہے اور اس سے ہونے والی ہلاکتیں ایچ ون این ون سے بہت زیادہ ہیں۔

انہوں نے عالمی دنیا کے ممالک سے درخواست کی ہے لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ 2009 میں آنے والی وبا سوائن فلو سے زیادہ مہلک ہے۔

ٹیڈروس ایڈہونام نے کہا کہ ہم جانتے کہ یہ کورونا وائرس مجمعوں میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہےتاہم مرض کی جلد تشخیص، ٹیسٹینگ، آئسولیشن ، کورونا سے متاثرہ شخص کا خیال رکھنا اورکورونا سے متاثرہ شخص کے قریبی لوگوں کی تلاش کرنے سے ہی اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کیسز کی تعداد دگنی ہوتی جا رہی ہے، یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے جبکہ اس کے ختم ہونے کی رفتار بہت کم ہے۔

%d bloggers like this: