دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ ،یورپ، سعودیہ اور ایران میں کورونا سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

صرف نیویارک میں ایک دن میں 671 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا کسیز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔

سپر پاور امریکہ کی کورونا وائرس کے ساتھ جنگ جاری،

چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 1535 افراد چل بسے،

امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار6 سو سے زائد ہوگئی،

کیسز کی تعداد 5 لاکھ86 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 36ہزار سے زائد ہے۔

صرف نیویارک میں ایک دن میں 671 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کورونا کسیز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔

اٹلی میں ایک روز میں566 افراد کورنا کے باعث ہلاک ہوگئے،

ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار 4 سو 65 ہوگئی، مجموعی طور پر کیسز کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ مہلک مرض سے شفاء پانے والوں کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی مہلک وائرس کے وار جاری ہیں،

ایک دن میں 547 افراد چل بسے، مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد17 ہزار 7 سو 56 ہوگئی ہے،

اسپین میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے جبکہ موزی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے والوں کی تعداد 64 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد ہوگئی ہے،

چوبیس گھنٹے میں ہلاکتوں کی تعداد 574 ہوگئی، جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد27 ہزار 7 سو سے زائد ہے۔

ایران میں چوبیس گھنٹے میں مزید 111 افراد چل بسے،

کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد45 سو 85 ہوگئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 303 ہوگئی ہے،

ایران میں کورنا سے نجات پانے والوں کی تعداد 45  ہزار سے زائد ہے،

اسی طرح سعودی عرب میں کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی،

کرونا مریضوں کی تعداد 49 سو سے زائد اور تندرست ہونے والوں کی تعداد 805 ہے۔

About The Author