نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رمضان میں عبادات:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے سفارشات تیار کرلیں

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں نقل و حرکت کے لیے 26 ٹرینیں دستیاب ہیں۔۔۔آئندہ 3 ہفتوں میں بیرون ملک سے 1959 مسافروں کولایا جائے گا۔

صنعتوں کومرحلہ وار کھولنے۔۔۔رمضان میں عبادات۔۔۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے سفارشات تیار کرلیں۔۔۔حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی دے گی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپس کےلیے 3 ماہ درکارہوں گے۔۔۔ہوائی سفرسے متعلق ایس اوپیز کا دوبارہ جائزہ 16 اپریل کولیا جائے گا۔۔۔۔شرکا نے طبی عملے کوخراج تحسین پیش کیا۔۔اسلام آباد سے یہ رپورٹ دیکھیے

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرمیں اجلاس۔۔کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پرغور۔۔۔۔

اجلاس میں مختلف شعبوں کے لیے سفارشات تیار۔۔۔۔صنعتوں کو مرحلہ وارکھولنے کے لیے مالکان گائیڈ لائنزپرعملدرآمد کے پابند ہوں گے۔۔۔رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنزعلما کی مشاورت سے تیارہوں گی جس میں نمازیں۔۔ تراویح اور روزہ کشائی کے حوالے سے امورطے کیے جائیں گے۔۔۔رمضان بازاروں اور جمعہ بازاروں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں نقل و حرکت کے لیے 26 ٹرینیں دستیاب ہیں۔۔۔آئندہ 3 ہفتوں میں بیرون ملک سے 1959 مسافروں کولایا جائے گا۔

تمام پاکستانیوں کی واپسی میں 3 ماہ لگیں گے۔۔۔ہر ہفتے 8 ہزار پاکستانی آئیں گے۔۔سیالکوٹ کے علاوہ باقی 7 ایئرپورٹس کوکھولا جائے گا۔۔۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ واہگہ بارڈر 29اپریل۔۔کرتارپورراہداری24اپریل اور مغربی بارڈرز 26اپریل تک بند رہیں گے۔۔۔

ڈاکٹروں کوحفاظتی سامان کی فراہمی کی تفصیلات میں بتایاگیا کہ پنجاب کو 4 لاکھ 27 ہزار۔۔۔سندھ کو1 لاکھ 80 ہزار۔۔خیبرپختونخوا کو2 لاکھ 47 ہزار۔۔۔بلوچستان کو 2 لاکھ 77 ہزار۔۔۔گلگت بلتستان کو 3 لاکھ 85 ہزار اور آزاد کمشیر کو 97 ہزار فیس ماسک فراہم کئے گئے۔۔۔

پنجاب کو 46 ہزار۔۔۔سندھ کو 24 ہزار۔۔۔خیبرپختونخوا کو 18 ہزار۔۔۔بلوچستان کو 7 ہزار 615۔۔۔گلگت بلتستان کو 5 ہزار750 اور آزاد کشمیر کو 750 حفاظتی لباس دیئے گئے۔۔۔

About The Author