سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ناکافی سہولیات ازخود نوٹس کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا
عدالت عظمی نے طبی عملے کو ضروری سامان مہیا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکومت کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔۔۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں حالات بہت خراب ہیں۔۔۔
عوام کوضروری اشیا خریدنے کےلیے سہولت نہیں دی جارہی۔۔۔سندھ حکومت 8 ارب روپے راشن تقسیم کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔۔اسلام آباد سے یہ رپورٹ دیکھیے
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ نے گزشتہ روز سماعت کی تھی۔۔۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے بتایا کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔۔
کورونا وائرس سے متعلق قانون سازی کیلئے حکومت سے مشاورت کی یقین دہانی کرائی گئی۔۔۔تمام صوبوں نے بھی کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹال فرنٹ لائن پرہیں۔۔۔طبی عملے کو تمام ضروری طبی سامان فراہم کیا جائے۔۔۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 11 یونین کونسلز کو کیوں سیل کیا گیا؟؟سندھ حکومت نے کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔۔حکومت کو یونین کونسلز میں متاثرہ افراد کی تعداد کا بھی علم نہیں۔۔۔
سندھ میں عوام انتظامیہ سے تنگ آکر سراپا احتجاج ہیں۔۔۔سندھ حکومت کی جانب سے 8 ارب روپے راشن تقسیم کرنے کی کوئی تفصیل پیش نہیں کی گئی۔۔
عدالت نے بین الصوبائی سفری پابندی سے متعلق پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بین الصوبائی سفری پابندی لگانا آرٹیکل 15 کے تحت وفاق کا اختیار ہے۔۔۔۔کیس کی مزید سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور