دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13اپریل 2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے۔

ضلعی چیئر مین زکوٰة کمیٹی ڈیرہ کی ملی بھگت اورمک مکا سے سلیکشن کے ذریعے لوکل زکوٰة کمیٹیاں قائم کرلی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) اندھیر نگری چوپٹ راج، اقرباءپروری کی انتہاءاور قانون کی دھجیاں ، ضلعی چیئر مین زکوٰة کمیٹی ڈیرہ کی ملی بھگت اورمک مکا سے سلیکشن کے ذریعے لوکل زکوٰة کمیٹیاں قائم کرلی گئیں ، اہل علاقہ کا شدید احتجاج۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور کمشنر ڈیرہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔ یو

نین کونسل کورائی کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت حافظ محمد طارق بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ لوکل زکوٰة اور عشر کمیٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے الیکشن نہیں سلیکشن کے ذریعے رات کے اندھیرے میں ایک بیٹھک میں بندربانٹھ کر کے نااہل لوگوں کی کمیٹی بنا دی گئی

سیاسی شخصیات نے با اثر لوگوں سے ملی بھگت ، ساز باز اور مک مکا کر کے غیر قانونی طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نااہل افراد کو لوکل زکوٰةکمیٹی کا چیئر مین بنا دیا ہے،انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہوئے ہیں

اس الیکشن کا کسی کو علم ہی نہیں اور نہ ہی کسی مسجد میں اعلان میں ہوا اور نہ ہی کسی سرکاری عمارت پر نوٹس چسپاں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ زکوٰة کمیٹیوں کے انتخاب کے لیے مساجد میں اعلان تک نہیں کرایا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ اقرباءپروری ، ساز باز اور ملی بھگت کی انتہاء اور بنیادی انسانی حقوق کا استحصال ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار کے نشے میں قبر کا عذاب اور خدا کے خوف کو بھول گئے ہیں اور خدا کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی چیئرمین زکوٰة کمیٹی ڈیرہ کی ملی بھگت سے لوکل زکوٰة کمیٹی کے الیکشن کو سیاست کی نظر کرکے حقداروں کو حق دینے کی بجائے اپنے من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے ،

ممبران اہلیان علاقہ کی بجائے سیاسی نمائندوں کی مشاورت سے منتخب کیے گئے ، ضلعی زکوٰةکمیٹی ممبر برائے نام ہیں ، اگرضلعی زکوٰة کمیٹی نے ایسا ہی کرنا تھا تو ضلعی انتظامیہ یہ کام بھی ناظمین اور کونسلرز کے حوالے کر دیتے کیونکہ سیاسی پتلے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کے لیے زکوٰة کمیٹی کے ذریعے اپنوں کو نوازنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا لوکل زکوٰة کمیٹی کو سیاست سے پاک کیا جائے جو ہر کام میں اپنی سیا ست چمکانے کے لیے دوڑے چلے آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ انکشاف بھی ہوا کہ مستحقین زکوٰة کے نام پر من پسند افراد کو گزارا الاﺅنس دیا جارہا ہے جبکہ سرکاری ملازم، سیاسی پس منظر کے حامل افراد زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمین بنا دیے گئے ہیں۔

انہوں نے محکمہ زکوٰة میں انتظامی و مالی بے ضابطگیوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لوکل زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمین ان عہدوں پر رہنے کے اہل ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور کمشنر ڈیرہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭

ذخیرہ اندوزوں نے از خود دالوں کی قیمتوں میں تیس سے پچاس فیصد اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان برپا ، کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے لاک ڈاﺅن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ اندوز تاجروں نے لوگوں کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا، ذخیرہ اندوزوں نے از خود دالوں کی قیمتوں میں تیس سے پچاس فیصد اضافہ کردیا ہے،

عوامی شکایات کے مطابق ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان برپا کرتے ہوئے دال مونگ 180 روپے سے بڑھاکر 280 روپے فی کلو، دال چنہ 110 روپے سے بڑھا کر 180 روپے فی کلو، دال ماش 190 روپے سے بڑھاکر280 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنا شروع کردی ہے،

غریبوں کے زیر استعمال دالوں کی قیمتوں میں اچانک اضافے کا تاحال کسی نے بھی نوٹس تک نہیں لیا، جس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن جیسے مشکل حالات میں عام مزدور اور غریب لوگ ذہنی دباﺅ کا شکار ہوچکے ہیں، سیاسی،

سماجی و شہری تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر اور مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کے کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دالوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں اور ملوث ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
٭٭٭

کنسٹریکشن بحالی اعلان بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کنسٹریکشن بحالی اعلان بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ شروع ،کورونا وائرس کے لاک ڈاﺅن کے باعث 15 اپریل سے کنسٹرکشن بحال ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی بلڈنگ میڑیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ،

ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں تاجروں نے پرانے میٹریل کو بھی نئے نرخوں پر فروخت کرنا شروع کردیاہے،جبکہ شہر میں غیر قانونی سول تعمیراتی کام بدستور جاری ہے اور انتظامیہ نے اس پر خاموشی اختیار کرلی ہے ،پندرہ اپریل سے تمام بلڈنگ میڑیل نئے ریٹ پر جاری کرنے کا ڈیلرز نے فیصلہ کیا ہے ۔اوپن مارکیٹ میں درجہ اول اینٹ ،نارمل اینٹ ،سیمنٹ ،سریا اول نمبر ،پرانا سریا ،ریت ٹرالی ،ریت ٹھیلہ،

بجری ٹرالی ،ٹھیلہ میں ایک ہزار سے تین ہزار روپے تک کا اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ،آئندہ ہفتے سے ان کی قیمتوں میں پانچ سے بیس فیصد کے اضافے کے امکانات ہیں ،
٭٭٭

الیکشن کمیشن نے ایک دن میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے انعقاد کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ووٹرز کی تعداد بارہ کروڑ تک پہنچنے کے بعد الیکشن کمیشن نے ایک دن میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے انعقاد کو بڑا خطرہ قرار دے دیاہے ، الیکشن کمیشن نے اپنے آئندہ پانچ سالہ منصوبے میں ملک بھر میں قومی وصوبائی سطح پر عام انتخابات کو ایک بڑا چیلنچ قراردیاہے

کیونکہ اس وقت ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد بارہ کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور پاکستان میں شناختی کارڈ کی بنیاد پر ووٹ کی رجسٹریشن ہوتی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ،ایک ہی دن انتخابات کے لئے تیاریاں ،پری الیکشن ،پولنگ ڈے ،پوسٹ الیکشن سمیت کئی نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہوتاہے ،

ماضی میں صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے لئے دو دن میں انتخابات کے تجربے بھی ہوئے ہیں لیکن پہلے مرحلے کے نتائج بعد میں ہونے والے انتخابات کے مراحل پر اثر انداز ہوتے ہیں جس پر ایک روز انتخابات کا سیاسی فیصلہ ہوا ،

فافن کے مطابق اگر روٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتارہا تو ایک ہی روز میں شفاف انتخابات کا انعقاد چیلنج ہوگا جب تک قانون سازی نہیں ہوگی الیکشن کمیشن ایک ہی روز میں انتخابات کا پابند ہے ۔
٭٭٭

شہریوں کے ایک ڈاکٹر اور 1608 شہریوں کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں ایک بیڈ موجود

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبرپختونخوا صوبہ بھر میں 963 شہریوں کے ایک ڈاکٹر اور 1608 شہریوں کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں ایک بیڈ موجود ہے،کورونا وائرس کا پھیلاﺅ بڑھنے کی صورت میں میڈیکل انفراسٹرکچر ،ڈاکٹرز ،نرسز کی قلت کے بڑے بحران کی صورت میں سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کردیاگیاہے،

وفاقی اور صوبائی حکومت نے کورونا وائرس جیسے وبائی مرض پر قابو پانے کی خاطر میڈیکل انفراسٹرکچر کے لئے رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیاہے ،صحت کے شعبے کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیاگیا ہے ،گزشتہ دس سالوں کے دوران صحت کا بجٹ بڑھنے کی بجائے کم کیاگیا ہے ،

سال 2007/08 میں صحت کا بجٹ مجموعی قومی پیداوار کے 0,58 فیصد تھا جو کہ سال 2018.19 میں کم ہوکر 0.53 فیصد تک آگیا ہے ،صحت کا بجٹ کم ہونے کے باعث ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعد اد دولاکھ بیس ہزار829 ہے ،

سرکاری شعبے میں رجسٹرڈ نرسوں کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار 474 ہے ،ماضی میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ترجیح نہ ہونے کے باعث ملک کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کی شدید کمی ہے۔
٭٭٭

ٹریول ایجنٹس کے دیوالیہ ہوکر بند ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے ٹریول ایجنٹس کے دیوالیہ ہوکر بند ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ،کورونا وائرس کی وباءکے باعث پروازیں منسوخ کرنے والی فضائی کمپنیوں نے مسافروں کے ٹکٹوں کی رقوم واپس کرنے سے معذرت کرلی ہے ،

بعض اداروں نے منسوخ ہونے والے ٹکٹوں کے کلیم کی وصولی روکنے کے لئے سسٹم بھی عارضی طور پر بند کردیاہے ،ٹریول ایجنٹس کے مطابق پاکستانی مسافروں اور ٹریول ایجنٹس کی بھاری رقوم پھنس کر رہ گئی ہیں ،

کورونا کی وباءکے پیش نظر دنیا بھر میں ایئر لائنز نے اپنی سروس معطل کردی ہے ،اس صورتحال میں لاکھوں کی تعداد میں ائیر لائنز کے ٹکٹ بھی منسوخ کیے گئے ہیں ،سیاحت ،مذہبی مقامات کی زیارت ،کارپوریٹ ودیگر مقاصد کے لئے ٹریولنگ بھی بند ہوگئی ہے ،

ٹریول اور ٹورازم سیکٹر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران میں بری طرح متاثر ہے جبکہ غیر منصفانہ اور یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے متاثرہ ٹریول ایجنسیوں کی بڑی تعداد دیوالیہ ہوکر بند ہونے کا خدشہ ہے ،

آئی اے ٹی اے نے اپنے سسٹم کے ذریعے فضائی کمپنیوں کے منسوخ ہونے والے ٹکٹوں کے کلیم سہولت ختم کردی ہے اور بھاری نقصانات کرنے والے ٹریول ایجنٹ منسوخ ہونے والے ٹکٹوں کے کلیم ایئر لائنز سے وصول نہیں کرسکتے ،

اس صورتحال سے ٹریول ایجنٹس کو دوہرے دباﺅ کا سامنا ہے ،ایک جانب ان کے سینکڑوں کی تعداد میں کسٹمرز منسوخ ہونے والے ٹکٹوں کی نقد واپسی کا تقصاضا کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایئر لائنز کو اس اقدام سے تحفظ مل رہاہے۔
٭٭٭

لاک ڈاﺅن کے دوران شہدائے پولیس کے اہل خانہ میں راشن تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے دوران شہدائے پولیس کے اہل خانہ میں راشن تقسیم کیاگیا ،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) واحد محمود کی زیر نگرانی پولیس لائن ڈیرہ میں تقریب منعقد کی گئی ۔

جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور تھے ۔ اِس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ حافظ واحد محمود ، ڈپٹی کمشنر عمیر خان سمیت تمام شہدائے پولیس کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداءہمارے قومی ہیروز ہیں ملک اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔

موجودہ کٹھن حالات میں ہم اُن کو نہیں بھولے اِسی سلسلے میں ہم وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کے مشکور ہیں جن کی مدد سے آج شہدائے پولیس کی فیملیوں میں مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے ۔

وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے شہدائے پولیس کی اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے اُن کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف ملکی بقاءاور سلامتی کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کر کے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے ۔

صوبائی حکومت کی طرف سے شہدائے پولیس کے لواحقین اوربچوں کے مسائل و مشکلات کو فل فور حل کرنے کے لیے واضع کردہ پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ میں اُن ماﺅں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے سپوتوں نے اپنا آج اِس ملک کی سلامتی اور عوام کی جان ومال و عزت کے لیے ہمارے کل کے لیے قربان کیا ۔

قبل ازیں مہمان خصوصی علی امین خان گنڈہ پور نے یادگار شہداءپر پولیس کے چاقوو چوبند دستے کے ساتھ سلامی دی اور شہدائے پولیس فیملیز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
٭٭٭

لاک ڈاﺅن کے دوران سوشل میڈیا کااستعمال اور آن لائن جرائم میں اضافہ ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لاک ڈاﺅن کے دوران سوشل میڈیا کااستعمال اور آن لائن جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے ،ملک بھر میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے شہریوں کو خصوصی ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے ،

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے جاری ایڈوئزری میں شہریوں کو خصوصی طور پر والدین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے نوجوانبچوں کی سرگرمیون پر نظر رکھیں اور ان کے انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال کی مسلسل نگرانی کریں

کہیں ایسا نہ ہوکہ بچے مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے افراد کے چنگل میں پھنس کر بلیک میلنگ کا شکار نہ ہوجائیں ،اس کے ساتھ ہی ایڈوائزری میں یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اجنبی افراد کی دوستی کی درخواست کو قبول کرنے سے گریز کریں

جبکہ سوشل میڈیا کے دوستوں سمیت کسی بھی شخص کے ساتھ اپنی نجی معلومات ،تصاویر اور ویڈیو وغیر ہ شیئر نہ کریں ،
٭٭٭

احساس کفالت پروگرام کی آڑ میں جعلی پیغامات بھیجنے والے کئی موبائل فون نمبرز بلاک کردیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے احساس کفالت پروگرام کی آڑ میں جعلی پیغامات بھیجنے والے کئی موبائل فون نمبرز بلاک کردیئے ،تفصیلات کے مطابق متعدد لوگوں کی جانب سے پی ٹی اے کو شکایات درج کرائی گئی تھیں کہ احساس کفالت پروگرام سے متعلق انہیں جعلی پیغامات موصول ہورہے ہیں

جوان سے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے سے شناختی کارڈ نمبر اور دیگر تفصیلات مانگ رہے ہیں ،پی ٹی اے نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کے پیچھے چھپے لوگوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آٹھ نمبرز کو بلاک کردیا اور انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کو بھیج دیا ہے جوکہ اس فراڈ کے پیچھے چھپے لوگوں کو کا پتہ لگا ئے گا ،

حکام کی جانب سے لوگوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی موبائل نمبر سے اپنی ذاتی تفصیلات شیئر نہ کریں اور عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینا چاہتے ہیں تو وہ 080055055 نمبر پر کال کرکے شکایت درج کراسکتے ہیں ،

دوسری جانب وزیر اعظمی کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ جب تک انہیں 8171 سے کوئی پیغام موصول نہ ہوجائے اس وقت تک وہ رقم لینے کے لئے گھروں سے نہ نکلیں۔
٭٭٭

پشاورہائی کورٹ میں کام کے اوقات کا ر کا اعلامیہ جاری کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاورہائی کورٹ میں کام کے اوقات کا ر کا اعلامیہ جاری کردیاگیا ،عدالت عالیہ پشاور کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے عدالت عالیہ پشاور سمیت مختلف بینچز کے کام کے اوقات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ،

اعلامیہ کے مطابق سولہ اپریل سے بیس اکتوبر 2020 تک پیر تاجمعرات اورہفتہ کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک کام ہوگا جبکہ اس دوران صرف تیس منٹ چائے کا وقفہ ہوگا ۔اعلامیہ کے مطابق ڈیڑھ بجے آدھے گھنٹے کے لئے نماز کا وقفہ ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی طور پر رقوم لینے والے غیر مستحق افسران سے ریکوری شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی طور پر رقوم لینے والے 327 غیر مستحق افسران سے ریکوری شروع کردی گئی ہے،کورونا وائرس کی وباءکے باعث ان افسران کے خلاف عارضی طور پر کاروائی روک دی گئی تھی ،

ایف آئی اے کی جانب سے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی تھیں ،اور مختلف افسران کو تحقیقات کے لئے طلب بھی کیاگیا تھا ،مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین اور افسران سے ریکوری کے لئے ان کی تفصیلات محکمہ خزانہ ،اے جی آفس کو ارسال کی گئی تھیں ،

ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ریٹائرڈ ہونے والے ریٹائرمنٹ کے نزدیک تیس سے زائد افسران اور ملازمین سے جی پی فنڈ سے کٹوتی شروع کردی گئی ہے جبکہ مرحلہ وار طور پر دیگر ملازمین اور افسران سے بھی کٹوتی کی جائے گی ۔
٭٭٭

مالکان آئندہ 60 دنوں تک کرایہ داروں کو تنگ نہیں کریں گے اور بے دخل بھی نہیں کر سکیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کرایہ داروں کو تحفظ مل گیا، نوٹی فکیشن جاری مالکان آئندہ 60 دنوں تک کرایہ داروں کو تنگ نہیں کریں گے اور بے دخل بھی نہیں کر سکیں گے، صوبائی حکومت ، کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 93 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کر دیا گیا ہے جس کے بعد لوگوں کو روزگار کمانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی مشکل کو ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے کہ جس کے بعد مالکان کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ آئندہ 60 دنوں کے لئے اپنے کرایہ داروں کا تنگ نہ کریں اور نہ ہی وہ انہیں بےدخل کر سکیں گے۔

اس ضمن میں صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔پنجاب حکومت نے کرایہ داروں کے تحفظ کی خاطر آئندہ دو ماہ تک کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی مکان مالک لاک ڈاﺅن کے دوران کرایہ دار کو مجبور نہیں کرسکتا ہے کہ وہ اس کا مکان خالی کرے۔ کرائے کی مد میں واجبات کی عدم ادائیگی یا تاخیر کی صورت میں بھی مکان مالک کرایہ دار سے جگہ خالی کرانے کا مجاز نہیں ہو گا۔

حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ قدم ہم نے عوام کی مشکلات کا مدنظر رکھتے ہوئے لیا ہے کیونکہ ہمیں اندازہ ہے کہ لوگ مشکلات کا شکار ہیں، ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔اس لئے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے تا کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہو جاتے، وہ کسی قسم کی مشکلات کا شکار نہ ہوں اور بے گھر نہ ہوں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد فوری طور پر ہوگا اور اس حکمنامے کا اطلاق آئندہ 60 روز تک جاری رہے گا۔
٭٭٭

کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کیلئے کرونا وائرس کی رپورٹ لازم قرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حکومت نے بین الاضلاع اور بین الصوبائی افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاوکو روکنے کیلئے کرونا وائرس کی رپورٹ لازم قرار دیدی جس کیلئے ڈپٹی کمشنر سے فارم اے اور فارم بی پر بین الضلاعی اور بین الصوبائی نقل وحرکت کی شہری کو اجازت حاصل کرنا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ،انٹرنل سیکورٹی نے ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا کہ قرنطینہ میں 14 دن مکمل کرنے اور ٹیسٹ نیگٹیو آنے والوں کو اپنے اپنے صوبوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔جس میں فارم Aایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے والوں کو اور فارم B سے دوسرے صوبوں کو محکمہ ہیلتھ کی تسلی بخش رپورٹ کے بعد متعلقہ ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے۔
٭٭٭

معاشی طور پر تنگ تاجروں نے 15 اپریل سے ہر حال میں بند کاروبار کھولنے کیلئے سر جوڑ لئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لاک ڈاﺅن کے باعث معاشی طور پر تنگ تاجروں نے 15 اپریل سے ہر حال میں بند کاروبار کھولنے کیلئے سر جوڑ لئے اور مرکزی سطح پر رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی انجمن تاجران سمیت علاقائی تنظیموں کے لاک ڈاون میں بند کاروبار کے باعث معاشی طور تنگ تاجروں نے آپس میں اپنی مشاورت میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے اور لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے لاک ڈاون کے کال دیتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا۔

لیکن اس دوران ملک کے 42 کاروبار حلقوں میں سے 29 کو استثنیٰ دے دیا گیا اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت تمام شہروں میں پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث دفعہ 144 کو ہوا میں اڑا دیا اور جن کو استثنیٰ دے کر دوکانیں کھولی گئیں

ان پر مسلسل رش اور بعض دفعہ قطاروں میں دودھ اور آٹا کے علاوہ بنکوں کے باہر کی شکایات عام رہیں۔ڈیرہ سمیت کئی علاقوں کے تاجران کا کہنا تھا کہ کریانہ خریدنے سے کورونا نہیں ہو گا لیکن جب جوتے اور کپڑے کی دوکان کھلی گئی تو کورونا حملہ آور ہو گا حکومت کی یہ منطق کسی بھی باشعور کی سمجھ سے بالا تر ہے

اس لئے حکومت لاک ڈاون ختم کرئے یا اس میں توسیع ہمیں کراچی سے خیبر تک ایک قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 اپریل سے اپنے کاروباری سلسلہ کو جوڑنا ہے جس کے لئے تاجروں نے سر جوڑ کر اپنی رابطہ مہم کو تیز کر دیا ہے اور کسی بھی وقت تاجران ایک مضبوط کاروباری ایس او پیز جاری کر کے اپنے کاروبار کے کھولنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

تاجران نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ شادی ہالز،سمیت اجتماعات پر لاک ڈاون کو برقرار رکھ کر کاروبار کو ایس او پیز کو لازمی قرار دے کر کھول دیا جائے اگر ان ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی جائے تو زمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
٭٭٭

وفاقی وزارت تعلیم نی’ ٹیلی سکول’ کے نام سے چینل قائم کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لاک ڈاﺅن کے پیش نظر سکولز بند ہونے کی وجہ سے بچوں کو گھروں کے اندر تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لئے وفاقی وزارت تعلیم نی’ ٹیلی سکول’ کے نام سے چینل قائم کردیا ہے ،

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن (پی ٹی وی)کے تعاون سے لاک ڈاﺅن کے دوران اِس چینل کے تحت بچوں کو ا±ن کے گھروں میں سکول کا ماحول فراہم کرنے جارہے ہیں۔ وزیر تعلیم کی جانب سے بتایاگیا ہے

کہ انفراسٹرکچر ، وسیع اکیڈمک نیٹ ورک ،ٹیکنیکل اور پروفیشنل صلاحیتوں کی بنیاد پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اس قومی کاز میں بہترین کردار ادا کرسکتی ہے۔ کسی صورت بھی بچوں کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

اوپن یونیورسٹی سٹوڈیوز ، ٹیکنیکل ، ایڈیٹنگ اور پروڈکشن معاونت فراہم کرے گی جبکہ پی ٹی وی اس چینل کے تحت تعلیم کو فروغ دینے کے لئے آٹھ گھنٹے کا ائیر ٹائم مہیا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کا سال ضائع ہونے سے بچانے کے لئے یہ حکومت کا احسن اقدام ہے اور اوپن یونیورسٹی اس قومی کاز کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی کے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔
٭٭٭

نجی سکولوں میں ہزاروں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے روزگار کا انحصار بچوں کی ماہانہ فیس وصولی پر ہے،سکول مالکان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پرائیویٹ سکول مالکان نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نجی سکولوں میں ہزاروں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے روزگار کا انحصار بچوں کی ماہانہ فیس وصولی پر ہے فیسوں کی عدم ادائیگی لاکھوں گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کا باعث بن سکتی ہے

فیسوں کے خلاف شور شرابہ اور منفی پروپگنڈا پھیلانے والے تعلیمی زوال اور بے روزگاری کی سازشوں کا آلہ کار ہیں ہماری چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر سستی شہرت کے شوق میں منفی پرپگنڈے پھیلانے والوں کا محاسبہ کیا جائے ایسے عناصر کی خود نمائی کا شوق تعلیمی اداروں اور غریبوں کے روزگار کو لے ڈوبے گا

نجی تعلیمی اداروں کو موجودہ کورونا وائرس سے پیدا ونے والے معاشی بحران کا بخوبی احساس ہے اور وہ پہلے ہی متاثرہ اور مستحق خاندانوں کو ریلیف دیلے کا اعلان کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے موجودہ حالت پر اپنی خصوصی بات چیت کے دوران کیا

انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کو فیسیں نہیں ملیں گی تو اس شعبہ سے منسلک لاکھوں افراد کی تنخواہیں کہاں سے آئیں گی والدین فیسوں کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ موجودہ حالات میں سفید پوش طبقہ اپنے اس کٹھن وقت کو سہارا دے سکے صوبائی حکومت نجی سکولوں کے مسائل اور ان سے منسلک لاکھوں افراد کے روزگار کے معاملہ کو سنجیدگی سے لیے ہوئے فوری طور پر ان خدشات کے خلاف حکمت عملی اپنائے،

بعض لوگ تعلیم دوست اور صاحب حیثیت طبقہ میں گمراہ کن پروپگنڈا پھلا کر پہلے سے پیدا شدہ بحران کو مزید تیز تر کر کے اپنی منفی سوچوں کو تقویت دے رہے ہیں جس کے اثرات کسی صورت بھی معاشرے کے مفاد میں نہیں ہوسکتے۔
٭٭٭

امرودکے باغبانوں و کاشتکاروں کو نئے پودے لگانے کا عمل30 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے امرودکے باغبانوں و کاشتکاروں کو نئے پودے لگانے کا عمل30 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ باغبان وکاشتکار نئے پودے لگانے کا عمل بروقت مکمل کرلیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)نے صحافیوںکو بتایا کہ امرود ایک ایسا پھل ہے جس کا پودا ہرقسم کی زمین میں لگایاجاسکتاہے تاہم اچھی پیداوار کے لئے اگر زرخیز میرا زمین دستیاب ہو تو اس کے مزیدبہترنتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ باغبان امرودکا پودالگانے کے لئے زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں اور گوبرکی گلی سڑی کھادکا زیادہ استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ ویسے تو امرود کی درجنوں اقسام زیر کاشت ہیں تاہم لاڑکانہ صراحی‘ سرخا‘شرق پوری گولہ اور صدابہار اپنے ذائقے‘لذت اورخوبصورتی میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امرودجہاں کھانے میں انتہائی لذیذہے وہیں یہ بہت سے جسمانی امراض میں بھی انتہائی موثر ثابت ہواہے۔انہوں نے بتایا کہ امرو دمیں شامل آئرن اور وٹامن کی وافرمقدار نزلہ و زکام ‘کھانسی ‘وائرل انفیکشن سے نجات دلاتی ہے

اسی طرح امرود کا استعمال انسان اور ایگزیما سمیت دیگر جلدی امراض اور کاسمیٹیکس کے استعمال سے پہنچنے والے جلدی نقصان سے بھی بچاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ امرودمیں موجود حیاتین ‘ پوٹاشیم جسم کے اندر موجود زہریلے فاسدہ مادوں کو باآسانی خارج کرنے میں مدددیتاہے۔
٭٭٭

موجودہ موسمی حالات کے دوران آم کے پودوں پر سفوفی پھپھوندی کا حملہ ہوسکتاہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ چونکہ موجودہ موسمی حالات کے دوران آم کے پودوں پر سفوفی پھپھوندی کا حملہ ہوسکتاہے لہذاباغبان اس مرحلہ پر باغات پرکڑی نظررکھیں اوربورکے تیزی سے بٹور میں تبدیل ہونے کے وقت پیداوارکو متاثر ہونے سے بچائیں تاکہ آم کی بہترین فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

انہوں نے دوران ملاقات صحافیوںکو بتایا کہ موجودہ موسمی حالات کے باعث آم کے باغات کے علاقوں خصوصاً جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے باغبانوں کو فوری حفاظتی و تدار کی اقدامات کی جانب توجہ مرکوزکرنی چاہئیے

‘پنجاب کے آم کے باغات کے علاقوں خصوصاً جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کے باعث آم کے درختوں پر سفوفی پھپھوندی کا حملہ ہونے کی علامات ظاہرہورہی ہیں جبکہ بنور کے بٹوربننے کے باعث اس بیماری کے پھیلاﺅ میں بھی تیزی آنے کا خدشہ رہتاہے جو درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر 50فیصد تک پیداوار متاثر کرسکتاہے۔
٭٭٭

بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے صوبہ بھرکے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سی3مرتبہ پانی دیاجائے

جبکہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر15دن کردیاجائے تاکہ بیج کوجمنے میں کسی دشواری کا سامنانہ کرناپڑے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے صحافیوںکوبتایاکہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشدضروری ہے جس کے لئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہئیے تاکہ فصل کا اگاﺅ متا ثرنہ ہو۔
٭٭٭

مخیر اور صاحب نصاب آگے آئیں اور مشکل کی اس گھڑی میں دکھی انسانیت کی دل کھول کر مدد کریں،پاکستان علماءکونسل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان علماءکونسل نے مخیر اور صاحب نصاب حضرات سے اپیل کی ہے کہ محنت کش ، دیہاڑی دار اور مستحقین کیلئے کورونا کے بعد بھوک سب سے بڑا خطرہ ہے ، انہیں بھوک سے بچانے کیلئے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے ،

مخیر اور صاحب نصاب آگے آئیں اور مشکل کی اس گھڑی میں دکھی انسانیت کی دل کھول کر مدد کریں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد والمدارس پاکستان و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

قائدین نے کہا ہے کہ پوری قوم ہمت ، حوصلے اور استقامت کے ساتھ کرونا وباءکو شکست دیگی، لاک ڈاﺅن سے یقینی طور پر معاشی سرگرمیاں معطل ہیں جس سے ملک بھر میں روزگار کے مسائل پیدا ہوئے ہیں،

لیکن اسی لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ملک میں کرونا کے جتنے کیسز کی توقع کی جارہی تھی اعداد وشمار الحمدللہ اس سے بہت کم ہیں، قوم رجوع الی اللہ کے ساتھ ساتھ اسی طرح احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہے ان شاءاللہ بہت جلد ہم اس وباءسے نجات پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے باعث محنت کش ، دیہاڑی دار او مستحقین بھوک کا شکار ہیں،بہت سے علاقوں میں سفید پوش امدادی سامان سے محروم ہیں، اس وقت کرونا کے بعد لوگوں کو بھوک سے بچانا سب سے بڑا چیلنج ہے،

وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی جگہ امداد کررہی ہیں لیکن اس کار خیر میں ہر مخیر اور صاحب نصاب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا تاکہ امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئے اور لوگوں کو بھوک سے بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ نفلی حج اور عمرہ کا ارادہ رکھنے والے فرزندان توحید اپنی رقوم سے غرباء، مساکین ،دیہاڑی دار ، محنت کشوں اور مستحقین کی مدد کریں،

اللہ کریم انہیں دوہرا اجر دیگا،موجودہ ناگہانی صورتحال میں سب سے افضل عبادت بھوک اور بیماری سے مرنے والے انسانوں کو بچانا ہے،صاحب نصاب اورمخیر حضرات زکوة کے ذریعے بھی ایسے لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں،

زکوة کی ادائیگی کیلئے رمضان کا انتظار کرنے کے بجائے ضرورت مندوں کو ابھی زکوة ادا کردیں تاکہ وہ اپنا گزر بسرکرسکیں اور ان غیرمعمولی حالات میں اپنا اپنے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے آس پاس نظر رکھیں کہیں کوئی بھوکا تو نہیں سو رہا،

مساجد کی سطح پرغریبوں اور دیہاڑی دار افراد کی امداد کیلئے کھانے پینے کی اشیاءکے پیکج بنائیں جائیں،مخیر حضرات اور صاحب نصاب مشکل میں گہری ہوئی انسانیت کی خدمت کیلئے آگے آئیں، انہیں چاہئے کہ ناصرف مستحقین اور غرباء کو راشن اور کھانا پہنچائیں بلکہ ان کی مالی امداد بھی کریں تاکہ وہ دوا دارو اور دیگر ضروریات پوری کرسکیں۔
٭٭٭٭٭٭

کرونا وائرس کے پیش نظر ویٹرنری ڈاکٹرز اور پیرا ویٹرنری سٹاف کے لیے ایڈوائزری جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے کرونا وائرس کے پیش نظر ویٹرنری ڈاکٹرز اور پیرا ویٹرنری سٹاف کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ ملک بھر میں جاری کرونا وائرس کی لہر کے باعث محکمہ کے تمام ویٹرنری ڈاکٹرز اور پیرا ویٹرنری سٹاف کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ عام افراد کے ساتھ ساتھ مویشی پال حضرات سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں ،

بلاضرورت مویشیوں کے باڑے میں نہ جائیں اور جانوروں کی ویکسین کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ محکمہ حفاظتی انتظامات کے ساتھ جانوروں کی ویکسینیشن سمیت دیگر امور کی انجام دہی میں مصروف ہے۔
٭٭٭

فصلات کی دیکھ بھال کے لئے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن سے نشر ہونے والے موسمی پیغامات کو توجہ سے سنیں محکمہ زراعت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار اپنی فصلات کی دیکھ بھال / سنبھال کے لئے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن سے نشر ہونے والے موسمی پیغامات کو توجہ سے سنیں اور اگر بارش یا آندھی کا خطرہ ہو تو گندم کی کٹائی روک دیں اور کٹی ہوئی گندم کو ترپال یا شیٹ لے کر ڈھانپ دیں۔

بارش رکنے کے بعد گیلی گندم کو چبوترے پر ڈال کر دھوپ لگوائیں۔زرعی ترجمان نے کو بتایاکہ امسال بارشیں معمول سے زیادہ ہوئی ہیں جبکہ درجہ حرارت بھی کم رہا ہے اس لئے کاشتکار گندم کی کٹائی فصل کے پوری طرح پکنے پر شروع کریں۔

کاشتکار گندم کی کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور سٹّوں کا ر±خ اوپر کی طرف رکھیں۔کھلواڑے چھوٹے رکھیں اور اونچے کھیتوں میںکھلیان لگائیں اور پانی کی نکاسی کے لئے اردگرد کھالی بنائیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گندم کی کٹائی کیلئے سب سے بہترین مشین کمبائن ہارویسٹر یا ریپر ہے جس کے استعمال سے کافی حد تک پیداوار کے ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے اور فصل بھی زیادہ دیر کھیت میں نہیں پڑی رہتی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مکئی کے کاشتکار بھی اپنے کھیتوں سے بارش کا پانی ساتھ موجود خالی کھیت میں منتقل کریں تا کہ مرطوب موسم کے باعث مکئی کے پودے مرنے سے محفوظ رہیں نیز مرطوب موسم میں مکئی کے پودوں پر کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کا خطرہ بھی موجود ہوتا ہے اس لئے کاشتکار محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے انتظامات کریں۔

چارہ کی فصلات سے بھی پانی خالی کھیتوں میں یا فصل کے اردگرد کھائی کھود کر زائد پانی کو کھائی میں منتقل کر دیں۔چارہ کی فصل پانی کی زیادتی کو برداشت کر لیتی ہے۔
٭٭٭

کرونا وائرس کے باعث بینک عملہ کی کمی سے صارفین مشکلات کا شکار ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کرونا وائرس کے باعث بینک عملہ کی کمی سے صارفین مشکلات کا شکار ہو گئے اور حکام سے عملہ کی کمی پوری کرنے اور صارفین کی مشکلات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاﺅن کے تقریباً دو ہفتے گذر جانے کے باوجود بنک صارفین کی مشکلات حل نہ ہو سکیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کرونا وباء کے دوران لاک ڈاﺅن کی صورتحال کے پیش نظر بنک عملے میں بھی کی واقع ہوگئی ہے جبکہ بعض سرکاری و نجی بنکوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کچھ برانچز بھی بند کردی ہیں۔ان حالات میں یوٹیلیٹی بلز و سکول فیسوں کی ادائیگی سمیت دیگر لین دین کے لیے بنکوں کا رخ کرنے والے افراد شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے دیگر کئی شہروں میں بھی بنکوں کے باہر صارفین کی طویل قطاریں دیکھی گئی ہیں۔صارفین نے صحافیوں کو بتایاکہ سرکاری و نجی بنکوں نے ضروری لین دین اور امور کے سوا عمومی نوعیت کی سروسز بھی معطل کررکھی ہیں تاہم سب سے زیادی مشکلات عملے کی کمی کی وجہ سے دیکھنے میں آ رہی ہیں۔
٭٭٭

کورونا وائرس کا اگلا مرکز پاکستان اور انڈیا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ورلڈ بینک نے کورونا وائرس سے متعلق خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کا اگلا مرکز پاکستان اور انڈیا ہوسکتا ہے، کورونا وائرس سے جنوبی ایشیاءکے ممالک کی معیشت متاثر ہوگی، پاکستان اورانڈیا میں خوراک کی قلت نہیں ہے، لیکن بروقت فیصلے نہ کرنے سے قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہنگامی طور پر 200 ملین ڈالر کی مدد دی ہے، ان میں 150 ملین ڈالر کورونا کے علاج اور ہسپتالوں کے سامان کیلئے ہیں جبکہ 50 ملین ڈالر احساس پروگرام کیلئے ہیں۔

مزید برآں ورلڈ بینک نے اپنی نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، بھارت سمیت جنوبی ایشیاءکے آٹھوں ملکوں میں شرح ترقی 40 سال کی بدترین پستی پرجانے کا امکان ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق جنوبی ایشیا کے ملکوں کی ترقی کی شرح1 اعشاریہ 8 فیصد سے 2 اعشاریہ 8 فیصد ترک رہنے کا امکان ہے،

کورونا وائرس کی وبا سے پہلے جنوبی ایشیا کی شرح ترقی 6 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی شرح ترقی ایک اعشاریہ پانچ فیصد سے دو اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے پہلے بھارت کی شرح ترقی 4 اعشاریہ 8 فیصد سے 5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ، افغانستان اور مالدیپ میں معاشی بحران پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ سری لنکا، نیپال، بھوٹان اور بنگلا دیش کی شرح ترقی میں بڑی کمی ہوگی۔طویل لاک ڈان کی صورت میں پورے خطے کی معیشت سکڑ سکتی ہے اس لئے خطے کے ملک بیروزگاروں، کاروبار کے لیے مزید مالیاتی اقدامات کا اعلان کریں۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا پر اس کے منفی اثرات بڑھتے جارہے ہیں ،سیاحتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ ذرائع ترسیلات متاثر ہوئے ہیں جبکہ گارمنٹس کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے اور صارفین اور سرمایہ کاروں کونقصان پہنچا ہے۔
٭٭٭

لاک ڈاﺅن کی طوالت کے پیش نظر کاروباری افراد نے ہوم سروسز شروع کردیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لاک ڈاﺅن کی طوالت کے پیش نظر کاروباری افراد نے ہوم سروسز شروع کردیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق کرونا وائرس کے سبب لاک ڈاﺅن سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث مختلف تجارتی شعبوں سے وابستہ افراد نے ھوم سروسز کا اجراءکرکے روزگار کمانے کا سلسلہ شروع کردیا۔

ٹیلرنگ ، کتب ،جلد سازی ،موبائل ریپیئرنگ وکمپیوٹر اسیسریز سے منسلک تاجروں نے لاک ڈاﺅن کے دوران دکانوں کی بندش کا متبادل تلاش کر لیا اور دکانوں کے بند شٹرز پر رابطہ نمبر لکھ کر سروس فراہمی شروع کردی۔

مختلف تاجروں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ لاک ڈاﺅن کے دوران زندگی کا پہیہ چلانے کے لیے کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑے گا اور لاک ڈاﺅن کی پاسداری بھی کرنی پڑے گی۔ان وجوہات کے پیش نظر دکانوں کے باہر رابطہ نمبر لگا کر صارفین کو گھروں پر سروسز فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ٹیلرنگ کے شعبے سے وابستہ درزی نے بتایاکہ انہوں نے بند دکان کے اندر ہی کپڑوں کی سلائی شروع کررکھی ہے جبکہ نئے آرڈرز کی وصولی کے لیے گاہکوں کے گھروں سے ان کا ناپ لینے کا طریقہ اپنا لیا ہے تاکہ لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی بھی نہ ہو اور روزگار بھی چلتا رہے۔
٭٭٭٭٭٭

رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کی شام نظر آنے کا قومی امکان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کی شام نظر آنے کا قومی امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 23 اپریل کو 29 ویں شعبان کا چاند افق پر 5 ڈگری سے کم ہوگا، جس کے سبب اس کی رویت ناممکن ہے۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند جمعہ 24 اپریل بمطابق 30 شعبان کو نظر آئے گا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہوگا، جب کہ پوری دنیا میں چاند کی پیدائش جمعرات 23 اپریل کی صبح ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل کو ہوگا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا شہادتیں وصول کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس نوٹ ای میل کے ذریعے ڈی جی ریسرچ اینڈ ریفرنس ونگ اور وزارت مذہبی امور کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
٭٭٭

مستحق خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ سخت سیکورٹی انتظامات میں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ سخت سیکورٹی انتظامات میں جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں سنٹرز پر احساس کفالت پروگرام کے تحت پیسے تقسیم کئے جارہے ہیں،

احساس کفالت پروگرام سنٹرز پر پولیس افسران اور جوانان کے علاوہ پاک فوج کے جوان بھی ڈیوٹیوں پر مامور کئے گئے ہیں جس کی نگرانی براہ راست ڈی ایس پی ہیڈ اور ایس ڈی پی او سرکل اور ایس ایچ اوز صاحبان کر رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ حافظ واحد محمود نے کہا کہ ڈیرہ پولیس نہ صرف کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے بلکہ احساس کفالت پروگرام کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنا رہی ہے، تمام پولیس اور پاک فوج کے افسران سماجی فاصلے قائم کرکے احساس کفالت پروگرام میں مستحقین کو رقم کی تقسیم یقینی بنائیں،

تمام پولیس افسران ڈیوٹی پر ماسک، گلوز اور سینی ٹائرز کے استعمال کو یقینی بنائیں، پولیس افسران احساس کفالت پروگرام میں آنے والوں سے خوش اخلاقی اور احسن طریقہ سے پیش آئیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے عوام سے بھی اپیل کی کہ صرف وہ لوگ رقم کی وصولی کیلئے تشریف لائیں جنہیں بذریعہ فون اطلاع دی گئی ہو یا جو پہلے سے احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہوں،

کورونا خدشات کے پیش نظر غیر ضروری رش اور ہجوم بنانے سے گریز کریں اور کہا کہ عوام حکومتی ہدایات پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس و انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
٭٭٭

ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران ٹانک اڈا سیل کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اور ٹی ایم او کی پولیس نفری کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران ٹانک اڈا سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین اور ٹی ایم او عمر خان کنڈی نے پولیس نفری اور بھاری مشینری کے ہمراہ ٹانک اڈا پر قائم غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت دیگر ناجائز تجاوزات کو مسمار کردیا اور ٹانک اڈا کے احاطہ کو سیل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ مقامی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ٹانک اڈا کے قریب قائم ناجائز ٹرانسپورٹ اڈوں کے خاتمہ کیخلاف ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو مقامی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر مقامی عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا تاہم گزشتہ روز حکم امتناعی ختم ہوتے ہی کاروائی کرکے ٹانک اڈہ دوبارہ سیل کردیا گیا
٭٭٭

موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث سرغنہ اور موٹرسائیکل خریدار سمیت چار افراد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) صدر پولیس کی کامیاب کاروائی ،موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث کینگ کو بے نقاب کرکے سرغنہ اور موٹرسائیکل خریدار سمیت چار افراد کو گرفتارکرلیاگیا، ، 6سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کرلیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے رتہ کلاچی سبزی منڈی اور آس پاس کے قریبی علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا جوکہ تینوںسگے بھائی بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چوری کی موٹر سائیکل خریدنے والے خریدار کو بھی گرفتار کرلیا جس نے چوری شدہ موٹرسائیکلیں ملزمان سے خریدنے کا اعتراف کرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے 6 سے زائد مختلف موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اقبال جرم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے ہوسکتا ہے ۔اس ضمن میں پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں چھان بین شروع کردی ہے ۔

٭٭٭
[13/04, 9:54 p.m.] Gohar Ghuncha: گھر سے پندرہ روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ شخص کی قتل شدہ سرکٹی بوسیدہ لاش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گھر سے پندرہ روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 45سالہ شخص کی قتل شدہ سرکٹی بوسیدہ لاش برآمد ،مقتول کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سرکاٹ کر لاش ویرانہ میں پھینک دی گئی ، لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ،

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود گاﺅں کوٹلہ لودھیان میں سیم نالہ کے قریب سرکٹی بوسیدہ لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر اسے شناخت اور پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ،

جہاں پر اس کی شناخت 45سالہ حسن علی ولد غلام عباس شاہ سکنہ کاٹھگڑھ کے نام سے کرلی گئی ،مقتول کے بھائی رحمت اللہ شاہ ولد غلام عباس شاہ نے کپڑوںاور دیگر علامات سے نعش کی شناخت کی اور پولیس کو بتایا کہ لاش اس کے لاپتہ بھائی کی ہے جو 14روز قبل گھر سے باہر نکلا

اور بعدازاں اچانک لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش کی جاتی رہی لیکن اس کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش14روز پرانی بتائی گئی ہے ، مقتول کو بدترین تشدد کرکے قتل کیا گیا جبکہ اس سر بھی موقع سے غائب پایاگیا ۔

پولیس نے مقتول کے بھائی رحمت اللہ شاہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف زیر دفعہ302ppcکے تحت مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔۔
٭٭٭

سنوکر کلب پر چھاپہ مار کر لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی اور سنوکر گیم پر جوا ءکھیلنے کے الزام میں آٹھ افراد کو موقع سے گرفتارکر لیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سنوکر گیم پر جواء کھیلنے کا الزام ،کینٹ پولیس نے بلوچ ہوٹل کے قریب ابدالی رومیو سنوکر کلب پر چھاپہ مار کر لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی اور سنوکر گیم پر جوا ءکھیلنے کے الزام میں آٹھ افراد کو موقع سے گرفتارکر لیا ،

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے10840روپے کی نقدی، 25گوٹیاں اور5سٹک برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے اطلاع پر سنوکر گیم پر جواءکھیلنے اور لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بلوچ ہوٹل کے قریب ابدالی رومیو سنوکر کلب پر چھاپہ مارا۔

دوران چھاپہ زنی سنوکر گیم پر جوا کھیلنے کے الزام میں بلال، ابدالی، سعید، ایاز سمیت8ملزمان کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے ان کے قبضے سے 10840روپے کی نقد رقم،25گوٹیا ں اور 5سنوکر سٹک برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭

ڈیرہ پولیس نے کار چوری کی واردات کو ناکام بنا تے ہوئے کار چور کو رنگے ہاتھوں موقع سے گرفتار کرلیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس نے کار چوری کی واردات کو ناکام بنا تے ہوئے کار چور کو رنگے ہاتھوں موقع سے گرفتار کرلیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ،

پولیس ذرائع کے مطابق نیو بنوں چونگی بنوں روڈپر واقع پولیس چیک پوسٹ کے قریب ڈیرہ پولیس نے کار چوری کی واردات ناکام بناتے ہوئے کار چور ملزم کو رنگے ہاتھوں موقع گرفتارکرلیا ہے ،

پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار ے جارہے ہیں ۔

About The Author