دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13اپریل2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

( اظہر فاروق تحصیل رپورٹر)

لاک ڈاؤن کا21واں روز، کوٹ ادومیں مشتبہ مریضوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے، شہر کے تمام کاروباری اور تجارتی مراکز سمیت تمام دوکانیں بند ہیں

جس کی وجہ سے یومیہ اجرت پر دوکانوں سمیت مختلف کام کرنے والے لاکھوں افراد بیروزگار ہوکر فاقہ کشی پر مجبورہوچکے ہیں،

لاک ڈاؤن ہوئے 21روز گزرجانے کے باوجود حکومت کی جانب سے غریب دیہاڑی دار مزدور کو مالی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے

جبکہ حکومت کی جانب سے ابھی نے نظیر انکم سپورٹ سے امداد لینے والی خواتین میں امدادی رقم دی جا رہی ہے

جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ غریب دیہاڑی دار مزدور وں میں بے چینی بڑھ رہی ہے،دوسری جانب لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا کر موقع پرست

بڑے دوکانداروں نے اشیاء خورد نوش سمیت اشیاء ضروریات کی ذخیرہ اندوزی کرکے من مانی قیمت پر کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر سامان فروخت کررہے ہیں

جس کی وجہ سے شہریوں کو مزید مالی مشکلات میں ڈال دیا ہے اورغریب شہری فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں،


کوٹ ادو

وزیر اعظم کے اعلان کو ہوا میں اڑا دیا گیا،پرائیویٹ نجی تعلیمی ادارے نے اساتذہ کو3ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کیں،

گھریلو حالات سے تنگ اساتذہ کا تنخواہ مانگنا جرم بن گیا، تعلیمی ادارے کے پرنسپل نے 3اساتذہ کو فراغت کے لیٹر تھما دے،

اساتذہ کا احتجاج،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،اس بارے نجی تعلیمی ادارے کے ٹیچروں میاں عاشر،طفیل عظیم وٹو اور زاہد بلوچ نے بتایا کہ

پرنسپل عبدالمالک نے محمود کوٹ میں یونیک پبلک سکول بنایا ہوا تھا جس میں وہ پڑھاتے تھے جہاں انہیں 3ماہ سے تنخواہیں نہ ملی تھیں،انہوں نے الزام عائد کیا کہ

انہوں نے پرنسپل عبدالمالک سے تنخواہ مانگی جس پر انہیں تنخواہ دینے کی بجائے انہیں سکول سے نکال دیا گیا،

انہوں نے کہا کہ کم تنخواہ 4 سے 8 ہزار تک مزدور سے بھی کم دے جاتی ہے جبکہ حکومت کے واضع احکامات کے باوجود انہیں سکول سے نکال دیا،

ایک تو تنخواہ کم 6ہزار دوسرا وقت پر نہیں دیتے،2مہینے 3 مہینے بعد دیتے ہیں جو تنخواہ کے لیے آواز اٹھائے اسے سکول سے نکال دیا جاتا ہے

جبکہ ان پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں ٹیچر کو استاد کا درجہ بھی نہیں دیاجاتا،انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں نجی تعلیمی ادارے اساتذہ کاساتھ دینے کی بجائے3 ماہ تنخواہ نہیں دے رہے،

انہوں نے صدر پاکستان عارف علوی،وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، صوبائی وزیرتعلیم پنجاب،

ڈی سی مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین سے بھی اپیل کی وہ اس کا نوٹس لیں اور اساتذہ کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی

اور تنخواہیں بڑھانے اور نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کی جائیداد کی انکوائری نیب سے کرا نے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

شہر بھر میں پتنگ بازی عروج پر،مقدمات کے باوجودبھی منچلے پتنگ اڑانے سے باز نہ آئے،

ریلوے لائن سمیت شہر بھر میں بچے بڑے سڑکوں پلاٹوں اور اپنے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر پتنگ بازی کرنے لگے،

عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف اپریشن میں تیزی لانے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادواور گردونواح میں پولیس لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے،

شہر میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی ہے، بچے بڑے ریلوے لائن سمیت سڑکوں پلاٹوں اور اپنے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر پتنگ بازی کرنے لگے

دوسری طرف پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف اپریشن کرکے مقدمات بھی درج کررہی ہے مگر پتنگ باز پھر بھی باز نہیں آرہے،

اس حوالے سے شہریوں نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کا ہر ممکن تحفظ کرے اور پتنگ فروخت کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں

تاکہ جرائم کی روک تھام کرکے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی جاسکے،

عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کوٹ ادو میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف اپریشن میں تیزی لائی جائے،


کوٹ ادو

تحصیل بھر میں قائم کیے گئے9 فوڈ سنٹرز پر باردانہ کا اجراء 2روز سے جاری ہے،آن لائن سسٹم کے زریعے کاشتکاروں سے بادانہ کیلئے درخواستیں درج کی جارہی ہیں،

فوڈ سنٹرز پر کرونا وائرس کے حوالے سے کیا انتظامات بھی کئے گئے ہیں،

اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل بھر میں گندم خریداری اور باردانہ کے اصول کیلئے تحصیل بھر میں 9 فوڈ سنٹرز قائم کردیے گئے ہیں،

ان 9 فوڈ سنٹرز پر 11 لاکھ 44 ہزار 910 بوری گندم ٹارگٹ دیا گیا ہے، جبکہ کاشتکاروں سے باردانہ کے اصول کیلئے آن لائن سسٹم کے ذریعے درخواستیں دائر کی جارہی ہیں،

اس حوالے سیاسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ضیاء اللہ گوندل نے کہا کہ فی کاشتکار کو اسکی ضرورت کے مطابق10بوری سے 5 سو بوری فراہم کی جارہی ہے

اورکرونا وائرس کے پیش نظر فوڈ سنٹرز پر سینیٹائزر سپرے ہاتھ دھونے کیلئے بیسن صابن فراہم کیا جارہا ہے۔


کوٹ ادو

مسلح افراد کی چھری کے زورپر شادی شدہ خاتون سے رات بھر اجتماعی زیادتی،حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار،پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر14بی کوٹ ادو کے رہائشی منظور حسین بریارجو کہ

اپنے رشتہ دار کی فوتگی میں چاہ سمندری گیا ہوا تھا اور اس کی بیوی نسرین بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ گھر اکیلی سوئی ہوئی تھی کہ اسی اثنا میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے

نذر حسین ماچھی اپنے دیگر ساتھیوں بشیر ماچھی اور شاہد مشوری کے ہمراہ دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوگئے

اور گھر میں سوئی اس کی بیوی نسرین بی بی کو جگا کر چھری کے زور پر رات بھر تینوں اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے،

حالت غیر ہونے پرعلی الصبح گھر سے فرار ہوگئے،پولیس تھانہ کوٹ ادو نے نسرین بی بی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر205/20زیردفعہ376درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

لین دین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے آئل ٹینکر ڈرائیور کو لہولہان کردیا،چھڑانے کے لیے جانے والے دوکاندار پر غنڈوں کا تشدد،نقدی موبائل فون چھین کر فرار،

ریلوے لائن پر پتنگ اڑانے والے شہری کو پولیس نے دھر لیا،پتنگ برآمد،ٹریکٹر ٹرالی پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے والا ڈرائیور حوالات میں بند،پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر 147 ٹی ڈی اے کے رہائشی آئل ٹینکر ڈرائیور محمد انور کھوسہ کا ندیم اختر آرائیں سے لین دین کا تنازعہ تھا،

گزشتہ روز انور کھوسہ شہر سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں ندیم اختر آرائیں نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے روک لیا

اور ڈنڈوں سوٹوں سیلہو لہان کرکے فرار ہوگیا،دوسرے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ جی ٹی روڈ پر قائم سرور مغل کی ایل پی جی کے دوکان پر امیرحمزہ گیس بھروانے کے لیے آیا ہوا تھا کہ

اسی اثنا میں کامران بھٹہ اپنے بھائی غوری بھٹہ اور سمیع مغل کے ہمراہ آگئے اور امیر حمزہ پر تشدد شروع کردیا،سرور مغل کے چھڑانے پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا

اور اس کی جیب سے 28ہزاروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،پولیس کوٹ ادو نے گزشتہ روز ریلوے لائن پر پتنگ اڑانے والے محلہ غریب آباد کی رہائشی حمزہ حسین جٹ کو گرفتار کرکے

اس کے قبضہ سے 5پتنگیں برآمد کرلی، جبکہ پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت پل منہا ں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے والے سر کے شوقین ڈرائیور حسنین رضا کو

گرفتار کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا،کل سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں،


نجاب ایمرجنسی سروس
ریسکیو 1122 مظفرگڑھ۔
بتاریخ 13 اپریل 2020

ڈروننگ ایمرجنسی

*مظفرگڑھ- بستی مولوی والی ،چک مٹھن کے قریب دریائے چناب میں 12 سالہ لڑکی اپنی گھر والوں کے ساتھ دریا پار کرتے ہوئے اچانک پاؤں سلپ ہونے اپنا توازن برقرار نہ رکھنے سے ڈوب کر جاں بحق۔ ریسکیو

مظفرگڑھ۔ متاثرہ فیملی دریا کے دوسرے کنارے پر گندم کی کٹائی کرنے کے بعد دریا سے پیدل ہی واپس آ رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع

*مظفرگڑھ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس

مظفرگڑھ۔ فوری ریسکیو سرچ آپریشن جاری کرتے ہوئے ڈوبنے والی بچی اقراء ولد مشتاق عمر 12 سال کی نعش کو تلاش کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

About The Author