نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور:

تحصیل جامپور میں دو مقامات پر : احساس پروگرام کے تحت خواتین کو لوٹنے اور پرائیوٹ احساس سنٹر چلانے والے گروہ پکڑ ے گئے ۔

جامپور : محمد پور دیوان میں وزیر اعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین میں تقسیم ہونے والی رقم میں ایجنٹوں کی طرف سے 1000 روپے فی خاتون کٹوتی کا سلسلہ تین دن سے جاری تھا

ملزمان لنک ڈیوائسز لے کر تین دن سے محمد پور دیوان میں ایک پرائیوٹ مکان پر پیسے نکالنے میں مصروف تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد پور کی جانب سے اطلاع ملنے پر

تھانہ محمد پور دیوان پولیس نے پرائیوٹ احساس پروگرام سنٹر پر چھاپہ مار کر چار ملزمان سرفراز ، سیف اللہ، زوہیب اور شعیب کوموقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ملزمان کے قبضہ سے دو بائیو میٹرک ڈیوائسز اور پانچ لاکھ دس ہزار کی رقم موقع پر برآمد کر لی گئی نو سر باز ایجنٹوں نے تین دن میں فی مستحق خاتون ایک ہزار کٹوتی کر کے پانچ سو سے زائد خواتین سے لاکھوں روپے بٹور لئے دوسرا واقعہ حاجی پور میں پیش آیا جہاں

دو بھائی رضوان اجمل اور نعمان اجمل خواتین سے کٹوتی کر کے رقوم تقسیم کر رھے تھے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ھونے میں کامءاب ھو گئے حاجی پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے سامان قبضہ میں لے لے لیا ھے۔


حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی ؎

ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف و محمد پوردیوان کی مقامی پولیس کے ہمراہ کاروائی احساس کفالت پروگرام ایمرجنسی کیش تقسیم میں کٹوتی کرنے والوں کیخلاف کاروائی نصف درجن کے قریب افراد گرفتار
گذشتہ دنوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ

جام پور ذوالقرنین حیدر و ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹیز نے کاروائی کراتے ہوئے ٹائون کمیٹی محمد پوردیوان،حاجی پور شریف میں مقامی پولیس کے ہمراہ کاروائی کی جوکہ احساس کفالت پروگرام ایمرجنسی کیش تقسیم کے حوالے سے

مختلف ایجنٹس1000سےلیکر 500روپے تک سادہ لوح خواتین سے کٹوتی کر رہے تھے انکے خلاف تھانہ محمد پور دیوان،تھانہ حاجی پورشریف میںRJP-MPR-001682اورRJP-HJP-000602 کے تحت مقدمات درج کراکے قانونی کاروائی شروع کرادی ہے

اور اس سلسلے میں انکا کہنا تھا کہ ملزمان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں قرار واقعی سزا دیجائے گی ۔

اس حوالے سے متاثرین کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں بھی اس طرح کا طریقہ عام تھا اب اس کاروائی کے بعد یقین ہے ایجنٹس حضرات اس طرح کے مجرمانہ فعل اور غریب و مجبور و سادہ لوح عوام کو نہیں لوٹیں گے اور احتیاط کریں گے

اس سلسلے میں انہوں نے اس طرح کے مرتکب افراد کوشدید الفاظ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا یہ انسانی اور اخلاقی جرم کیساتھ حقوق العباد کی حق تلفی ہے جوکہ صدقات و عطیات،خیرات کی رقم پر اسطرح کا مجرمانہ فعل ناقابل برداشت ہے

اور عوام بھی اپنے حقوق کو جانیں اور کٹوتی ہونے پر کسی صورت رقم نہ لیں اور پوری رقم لینے پر اصرار کریں شکایت کی صورت میں فوری طور پرمقامی انتظامیہ یا پولیس سے رابطہ کریں۔


حاجی پورشریف

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل کا ضلع بھر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقم کی ادائیگیوں میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم، تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری ایکشن لینے کی ہدایات

تفصیلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقم کی تقسیم میں غیر قانونی کٹوتی کی اطلاعات ملنے پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے ضلع بھر میں

احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقم کی ادائیگیوں میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل نے خود سون میانی کا دورہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کے ساتھ غیر قانونی کٹوتی کرنے والے عناصر کے ایکشن لیا

اور 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ

غیر قانونی کٹوتی کرنے والے عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے۔ نہ صرف ان عناصر کو فوری طور پر پابند سلاسل کیا جائے بلکہ کاٹی گئی رقم بھی متاثرین کو واپس کی جائے۔


حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی

علاقہ پچادھ میں احساس کفالت ایمرجنسی کیش تقسیم پروگرام کے لیئے سنٹر قائم کیا جائے
” اللّٰہ وسایا گورچانی”

علاقہ پچادھ کی معروف سیاسی،سماجی،عوامی ،
صحافتی شخصیت اللّٰہ وسایا گورچانی نے میڈیا کے توسط سے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل ،

احساس پروگرام کی چیئرمین ثانیہ نشتر اور متعلقہ انتظامیہ سے احساس کفالت ایمرجنسی کیش تقسیم پروگرام کے 12000ہزار روپے تقسیم کرنے کیلئے علاقہ پچادھ کی تین یونین کونسل کا ایک یونٹ ٹبی لنڈان میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ

یونین کونسل ٹبی لنڈان ،یونین کونسل ٹھل علی محمد ،یونین کونسل ہڑند ان تینوں کا سنٹر ٹبی لنڈان ہائی سکول میں بنا یاجائےیا یونین کونسل لعل گڑھ میں بنایا جائے تاکہ

ہمارے علاقہ پچادھ کے تمام غریب و نادار اور مفلس عوام گھر کی دہلیز پر اس سے فائدہ اٹھا سکیں جو کہ حکومت وقت کا ویژن ہے کیونکہ ہر دور میں علاقہ پچادھ کی عوام کو نظر انداز کیاجاتا رہا ہے

جو کہ متعلقہ انتظامیہ اور حکام بالا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور دفعہ 144کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور یہاں کی غریب و مجبور خواتین کو دور دراز کا سفر کرنا مشکل

اور کسی اذیت سے کم نہیں ہے اور امید کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام و انتظامیہ اولین فرصت میں ان علاقوں میں عوام کی مشکلات اور غربت کے خاتمے کے لیئے احساس کفالت سنٹرز کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔

About The Author