دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپوٹس

بہاول نگر:

ایگل اسکواڈ پولیس نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے اعدادوشمار جاری کردئیے، ایگل اسکواڈ نے ڈی پی او قدوس بیگ کے احکامات کی روشنی میں کاروائی کرتے ہوئے ماہ مارچ کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں،

مختلف جرائم میں ملوث 419ملزمان گرفتارجبکہ بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایگل اسکواڈ پولیس کی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ماہ مارچ میں 419ملزمان گرفتار کیے،

اشتہاریوں کے خلاف کاروائی میں اے کٹیگری کا 01 اشتہاری،بی کٹیگری 04، 01 عدالتی مفرور اور 05 ٹارگٹ افینڈرزکو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا،

اسی طرح دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی پر278 ملزمان حراست میں لیے گئے، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 03کلو 620 گرام چرس،

شراب 998 لیٹر،لہن 43 لیٹر،چالو بھٹیاں 06 عدد برآمدکیں، ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 07پسٹل، 01رپیٹر،01بندوق،18روند اور 07 کارتوس برآمد کیے،

اسی طرح جواء کے جلاف کاروائی کرتے ہوئے 16 مقدمات کا اندراج کرکے30910روپے برآمد کیے، اسی طرح 445 پتنگیں، 12 چرخی اور 26 کارٹون پٹاخے برآمد کیے،

ایگل اسکواڈ نے ماہ مارچ میں 15 کالز پر 369 افرد کو رسپانس کیا، اسی طرح بلا نمبر موٹر-سائیکلوں کے خلاف کارروائی میں 448 موٹر سائیکل بند کیے،

جبکہ ڈبل سورای پر 29 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی. اس موقع پر ایگل اسکواڈ انچارج سب انسپکٹر عبدالروف نے کہا کہ

ایگل اسکواڈ کے جوان ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار ہیں، وہیں عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے شب وروز آن روڈ ہیں،

حکومتی احکامات دفعہ 144 کے نفاذ کو ممکن بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیے ہوئے ہیں، اس موقع پر ڈی پی او قدوس نے اپنے پیغام میں کہا کہ

ایگل اسکواڈ کوئیک رسپانس کے جوان پاک آرمی سے تربیت یافتہ ہیں، جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں،

اشتہاریوں ودیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے عوام الناس کے جان و مال اور عزت وآبرو کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔


بہاولنگر

تھانہ فورٹ عباس پولیس کی بڑی کاروائی،آٹھ سال سے روپوش بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری گرفتار، تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ اوتھانہ فورٹ عباس سب انسپکٹر ریاض احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے عرصہ آٹھ سال سے روپوش اشتہاری مجرم طارق سکنہ ڈگی محلہ فورٹ عباس گرفتارکرلیا،

ملزم طارق بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث ہے جوگرفتاری کے خوف سے مختلف اضلاع میں روپوش ہو گیا تھا، پولیس ٹیم نے سائنٹفک طریقہ اور جدید طرز تفتیش کے ہر پہلو کو اپناتے ہوئے

ملزم کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم سے چیک کے مقدمہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او ریاض احمد نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے فورٹ عباس پولیس کے افسران و جوان ہمہ وقت متحرک ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوامی ریلیف اور خدمت کے لیے بھی کوشاں ہے۔

About The Author