دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کی گھر میں آرام کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

وزیراعظم گھر بیٹھے پالتو کتے کے ساتھ کھیل رہے ہیں، کافی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کی گھر میں آرام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،،

سوشل میڈیا پروزیراعظم کو شدید تنقید کا سامنا ہے،،

جاپانی عوام کے مطابق ایسے وقت میں جب جاپان حالت جنگ میں ہے،

وہیں وزیراعظم گھر بیٹھے پالتو کتے کے ساتھ کھیل رہے ہیں، کافی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

اورکتب بینی میں مصروف ہیں،، عالمی وبا کی صورت میں جہاں ملٹی نیشنل کمپنیاں ویڈیو کانفرنسنگ اور میسجیز کے ذریعے کام کررہی ہیں

وہیں جاپان میں 80 فیصد کمپنیوں کے پاس ایسی قابلیت ہی نہیں کہ

وہ اپنے ورکرز کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دیں،،

جاپان میں کورونا وائرس سے اب تک 123 افراد ہلاک جبکہ 7 ہزار 370 متاثر ہیں۔۔۔

About The Author