نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں ماہ رمضان کے دوران نماز تروایح کے اجتماع نہیں ہوں گے

رمضان کے دوران بھی مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی برقرار رہے گی۔

سعودی عرب میں ماہ رمضان کے دوران نماز تروایح کے اجتماع نہیں ہوں گے۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے عوام کو گھروں میں نماز ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے دوران بھی مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی برقرار رہے گی۔

عوام گھروں میں نماز پنجگانہ اور تراویح کا اہتمام کریں گے۔ سعودی وزیر برائے مذہبی امورڈاکٹر عبدالطیف الشیخ نے کہا ہے کہ

کورونا بحران کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنے پرمجبور ہیں، گھروں میں ہونے والی نمازوں کو خدا اپنی بارگاہ میں قبول کرے۔

انہوں نے کہا نمازجنازہ میں بھی ہلاک ہونے والوں کے پانچ لواحقین سے زیادہ کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

About The Author