دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا طریقے کار وضع کردیا

پلیئرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے آٹھ مختلف ٹیسٹ بیس اور اکیس اپریل کو لیے جائینگے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا طریقے کار وضع کردیا ،،،، پلیئرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے آٹھ مختلف ٹیسٹ بیس اور اکیس اپریل کو لیے جائینگے ۔۔۔۔ کھلاڑیوں کو ٹیسٹوں کے لیے تیار رہنے اور گھروں میں تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ،،،

سیلف آئیسولیشن میں بھی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،،، پی سی بی نے تمام سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کی ٹھان لی۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ہما وقت تیار رہنے کے لیے پی سی بی نے آن لائن فٹنسٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کردیا ہے

کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے ایک نہیں دو نہیں بلکہ آٹھ مختلف ٹیسٹ کنڈکٹ ہونگے ،،،، پلئیرز کو گھر بیٹھے ایک منٹ میں کم سے کم ساٹھ پیش اپس لگانا ہوگی ،،،، پچاس سٹ اپس اور برکیز ٹیسٹ بھی ایک منٹ میں ہوگا

کھلاڑیوں کو ایک دفعہ میں کم سے کم دس چن اپس،،، اسٹینڈنگ براڈ جمپ،،، ایک منٹ میں بیس بیلگیرئن سکوٹس، دو منٹ ریورز پلینک اور یویو ٹیسٹ بھی دینا ہوگا
ساٹ۔ یاسر ملک اسٹرینٹھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ پی سی بی،،، "بیلگیئرین سکوٹس ہونگے ایک لیگ پر بیس سکینڈ،،، یویو ٹیسٹ کے لیے لیے کم سے کم بینچ مارک 18 رکھا ہے”

آن لائن ٹیسٹنگ کا عمل دو روز تک جاری رہے گا ،،،، چھ چھ کھلاڑی مرحلہ وار ایک ساتھ آن لائن فٹنس ٹیسٹ دینگے اور اس دوران انہیں ہر ٹیسٹ کے بعد دس منٹ کا آرام دیا جائیگا
ساٹ۔ یاسر ملک اسٹرینٹھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ پی سی بی ،،، "ہم نہیں چاہتے کہ کھلاڑی ڈی شیپ ہوں اور وزن بڑھے”

پی سی بی نے بیس اپریل سے قبل کرکٹرز کو ٹیسٹ سے متعلق گھروں میں تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے،،، کرکٹ بورڈ نے دوہزارانیس بیس میں چھ ٹیسٹ سیشنز کنڈکٹ کروانے ہیں ،،، چار سیشنز مکمل ہوچکے جبکہ پانچواں آئندہ ہفتے مکمل ہوگا جو اس سے قبل تیئس اور چوبیس مارچ کو شیڈول تھا ،،،

About The Author