سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا محمد فراز نون نے جھوک سرائیکستان میں خواجہ شعیب الحسن اور محمود ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ
مصیبت کی اس گھڑی میں جب کرونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور سرائیکی وسیب میں یہ وبا نہایت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے
ڈیرہ غازیخان ملتان اور بہاولپور میں اکثریت دیہاڑی دار مزدوروں کی ھے ان میں سے اکثریت ایسے لوگوں کی ھے جو غربت کی وجہ سے بیرون ملک گئے تھے
پاسپورٹ ھولڈر ہونے کی وجہ سے وہ حکومتی امداد سے محروم ہیں ایسے لوگ ہم سب کی توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں سرائیکی وسیب سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم،
وزیراعلی اور وزیرخارجہ کو اس بات کا بلکل احساس نہیں ہے کہ ن لیگ پپلز پارٹی کے ادوار کی طرح موجودہ دور میں بھی سرائیکی وسیب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے
ایسے حالات میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی اپنے محدود وسائل میں حق داروں تک حق پہنچانے میں مصروف عمل ہے
اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ایسے لوگوں کی مدد کریں جو اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بےروزگار ہوئے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ