: ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر نے کہا کہ واٹر سپلائی اور سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔نئی سکیموں میں معیاری مٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے پر
ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وسیم احمد باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سکیموں کو معیار کے حوالے سے بہتر اور مثالی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے۔
ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں سکیموں کومانیٹر کیا جائے۔پائپ لائنز کی صفائی کیلئے متعلقہ محکمے ملکر کام کریں۔
ڈیرہ غازیخان ():کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر نے آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران کے ہمراہ احساس پروگرام کے سہولت سنٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ملا قائد شاہ قدیم میں کفالت پروگرام کے تحت مستحقین میں امدادی رقوم کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئے گئے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر ساجد ظفر نے مستحقین میں مالی امداد کی کی مکمل رقم کی ترسیل اور نوسربازوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر نے کہا کہ مستحق خواتین کا حق کسی کو مارنینہیں دیا جائے گا۔ریٹیلرز کے ریکارڈ کا روزانہ کی بنیاد پر کراس چیکنگ کی جائے۔علاوہ ازیں کمشنر نے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انہوں نے لاک ڈوان پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں انہوں نے اپنی نگرانی میں دکانیں بند بھی کرائیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ بھی ہمراہ تھے۔
ڈیرہ غازیخان ():ڈیرہ غازی خان میں احساس پروگرام کے تحت خواتین کو لوٹنے والے فراڈیوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دے گیا اب تک 9 ریٹیلرز کو کو حوالات میں بند کرکے ہتھیائئ گئی رقم مستحقین کو واپس دلادی گئی ہے فراڈیوں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ملاقائد شاہ قدیم سکول میں قائم احساس سنٹر کا اچانک معائنہ کیا۔ خواتین سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ سہولت سنٹر کی انتظامیہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ مالی امداد کی ہر ٹرانزیکشن کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا اور خواتین کو لوٹنے والے نوسر بازوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔مشیر وزیر اعلی نے کہا کہ عوام بھی ایسے نوسربازوں کی فوری نشاندہی کریں مشیر وزیراعلی پنجاب حنیف پتافی نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ضلع میں قائم کیے گئے تمام سہولت سنٹرز میں قواعد و ضوابط مرتب کئے گئے تاہم خواتین کے تعاون کے بغیر تمام احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد ممکن نہیں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر مستحق خاندانوں میں میں بارہ،بارہ ہزار روپے امداد دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مستحقین تک ک ان کا حق پہنچانے کے لیے بائیومیٹرک اور آن لائن سمیت شفافیت کے تمام اقدامات کئے گئے ہیں تاہم خواتین کو تنگ کرکے مک مکا کرنے والے نوسر باز ریٹیلرز کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جا رہی انگوٹھے لگواکر امدادی رقم نہ دینے والے کٹوتی کرنے والے نوسربازوں کی نشاندہی کریں دریں اثناء مشیر وزیراعلی پنجاب نے چوک چورٹہ پر لنگر خانہ کی تعمیر، گرین بیلٹس، بنچز، جھولے اور سلائیڈز کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔
ڈیرہ غازیخان ():ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مویشی پال حضرات میں سبسڈی کے دو کروڑ 73 لاکھ 82 ہزار روپے تقسیم کردئیے گئے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے کٹا فربہ اور کٹا بچاؤ سکیم کے تحت رجسٹرڈ مویشی پال کو امدادی چیکس دئیے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کی زیر نگرانی چاروں اضلاع میں مویشی پال کے معاشی ریلیف کیلئے سبسڈی کی سکیمیں متعارف کرائی گئیں مویشی پال کو اپنے ہی مویشی پالنے پر نقد انعامات دئیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ نقد انعامات سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ملک بالخصوص ڈیرہ غازی خان ڈویژن گوشت کی پیداوار میں خود کفیل ہوگاڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ کٹا فربہ سکیم کے تحت مویشی پال کو فی کٹا 4000 روپے اور کٹا بچاؤ سکیم کے تحت فی مویشی 6500 روپے نقد انعامات دئیے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ 13 اپریل تک چاروں اضلاع میں کٹا بچاؤپروگرام کے تحت 1780 کاشتکاروں میں 1894 مویشیوں کے حساب سے -1,23,11,000 روپے اور کٹا فربہ پروگرام کے تحت 3768 کٹا کے 1446 مالکان میں 1,50,71,882 روپے کے امدادی چیک جاری کئے جاچکے ہیں۔
ڈیرہ غازیخان (): تونسہ روڈ اڈا ایجنسی کے قریب تیز رفتارٹرالر ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، دونوں جاں بحق، پولیس نے ٹرالرقبضہ میں لے لیا تفصیلات کیمطابق تونسہ روڈ اڈا ایجنسی کے قریب تونسہ سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف سمت کو جانے والے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار عبداللطیف اور اس کی زوجہ شریفاں بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ڈیرہ غازیخان ():عالمی وبا کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر حکومتی پالیسی کے تحت سرپرست و ہیلتھ ایڈوائزر الشفا ہیلتھ کیئر ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر نوید آصف یوسفی، حضرت علامہ سیف اللہ، محمد اکبر صدیقی صدر،محمد اشفاق قریشی جنرل سیکرٹری نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی مختلف یونین کونسلز میں 500 سے زیادہ مریضوں میں لاکھوں روپے کی ادویات مفت تقسیم کیں، فری میڈیکل چیک اپ،حضرت امیر عبدلقدیر اعوان مدظلہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ کا دم کیا ہوا نمک اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر کا شعور بیدار کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل کوٹ چھٹہ کی یونین کونسلز نوتک مہمید، مانہ احمدانی، شیرو، بستی واسع والا،آڑا جعفر اور سخی سرور میں ڈاکٹر جمیل طارق چائلڈسپیشلسٹ، ڈاکٹر الطاف احمد نتکانی، ڈاکٹر ثناء اللہ، قاری ماجد ایم ایل ٹی، حکیم عبدالرحمن کے ذریعے 200مریضوں کا فری چیک اپ،مفت ادویات دی گئیں اسی طرح تحصیل ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسلز کوٹ مبارک،جھوک اترا،جھکڑ امام شاہ،سمینہ، نواں شہر،کھاکی اور عالی والا میں ڈاکٹر اعجاز احمد جتوئی، ڈاکٹر میاں اعجاز احمد فیزیشن وسرجن، اے ڈی تبسم کے ذریعے 250 مریضوں کا فری چیک اپ اور فری ادویات تقسیم کی گئیں ٹرائیبل ایریا کا صحت افزا مقام فورٹ منرو،ضلع کوہلو اور دیگر مضافات میں بھی 150سے زیادہ مریضوں کا چیک اپ ڈاکٹر محمد عمر کے ذریعے کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر محمد اکبر صدیقی نے کہا انشاء اللہ مزید خدمت خلق کریں گے اور غریب عوام میں راشن، ادویات اور دیگر امداد فی سبیل اللہ کریں گے۔
ڈیرہ غازیخان (): سپرنٹنڈنٹ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میاں تسلیم رضا صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر کی ہدایات کے مطابق شہر بھر میں پانی کی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے فائر بریگیڈ کے اندر ملازمین کی کمی کے باوجود بھی فائر بریگیڈ عملہ اپنا کام تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں اس وقت فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے علاوہ سکر مشینوں کی بھی کمی ہے لیکن روز مرہ کی بنیاد پر شہر بھر میں پانی کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے شہر میں لگے پودوں کو بھی بروقت پانی دیا جا رہا ہے کرونا سے نمٹنے کے لئے شہر میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ہمیں کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ڈیرہ غازی خان شہر میں سب سے جو بڑا مسئلہ تھا وہ صرف اور صرف سیوریج کی نکاسی تھی الحمدللہ اس کو بھی بر وقت حل کیا گیا ہے سکر مشین کی ابھی بھی کمی ہے تھوڑی سی مشینری مل جائے تو وہ وقت دور نہیں جب دیرہ پھلا دا سہرا بنا ہو گا انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ نالیوں کی بجائے گندگی والی ٹرالیوں میں ڈال کر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ڈیرہ غازیخان () : چیف آفیسر کارپوریشن ڈیرہ غازی خان ملک اقبال فرید نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت روڈز اور سیوریج کا پیچ ورک جاری ہے اچھی ساکھ کی حامل تعمیراتی کمپنی کو 30 جون تک پیچ ورک کا ٹھیکہ دیا گیا ہے تاہم مٹیریل کی نگرانی یقینی بنائی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ کلمہ چوک سریا مارکیٹ میں روڈ کا پیچ ورک جاری ہے پل ڈاٹ کے نیچے مسلسل چار روز ڈی سیلٹنگ اور صفائی کرکے پانی کا بہاو¿ بہتر کیا گیا ہے چیف آفیسر اقبال فرید نے کہا کہ کنگن روڈ نزد جلبانی پٹرول پمپ،حیدریہ امام بارگاہ میں سیوریج لائن بیٹھ جانے پر ہنگامی اقدامات شروع کردئیے گئے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ