ملک کے ممتاز صحافی، شاعر، ادیب اور دانشور اور احفاظ الرحمن آج کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ کئی دہائیوں تک پاکستانی صحافت سے جڑے رہے اور آخری دم تک قلم سے کچھ نہ کچھ لکھتے رہے۔ مرحوم بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کشادہ دل اور غیر متعصب انسان تھے۔ آپ عملی صحافت کرنے کے ساتھ ساتھ صحافتی ٹریڈ یونین کا بھی حصہ رہے۔ کٸی برسوں سے وہ معاصر روزنامہ “ایکسپریس” سے منسلک تھے۔
احفاظ الرحمن نہایت شاندار نظریاتی زندگی کے ساتھ اپنی سوچ اور فکر کے ساتھ آخری دم تک کھڑے رہے۔ جمہوریت اور انسانی حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ نمایاں نظر آئے۔ جیل بھی کاٹی اور کئی مصیبتوں کا عملی شکار بھی رہے اور فوجی آمریتوں کا بھی خوب مقابلہ کیا۔ وہ ایک بہت ہی دیانت دار ملنسار اور باکمال شخصت کے مالک تھے اور وسیع مطالعہ رکھتے تھے۔ ان کی اہلیہ مہناز رحمن بھی کمال کی صحافی، مصنف اور کالم نگار ہیں اور عورتوں اور انسانی حقوق کا ایک بڑا نام ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
منٹو کے افسانے، ٹائپنگ اسپیڈ کا امریکہ میں ٹیسٹ ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی
پسماندہ ملکوں کی ورکنگ کلاس ۔۔۔۔||مبشرعلی زیدی