دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

ساجد ظفر نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا چارج سنبھال لیا انہوں نے مختلف محکموں کے افسران سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق موجود تھے

کمشنر ساجد ظفر نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔افسران فیلڈ میں نکلیں عوام کے مسائل موقع پر دیکھنے کے ساتھ ان کا ممکنہ حل تلاش کیا جائے۔

ترقیاتی منصوبوں میں معیاری مٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔

کمشنر ساجد ظفر کو چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید، ایس ای پبلک ہیلتھ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،ایکسئین ٹی اے ڈی پی اشفاق الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ شاہ بہرام اور دیگر نے بریفنگ دی۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنرڈیرہ غازیخان ساجد ظفر نے چارج سنبھالنے کے بعد شہر کا تفصیلی جائزہ لیاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

کمشنر نے صفائی،سیوریج،خوبصورتی،ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور دیگر معاملات کا جائزہ کیا۔کمشنر نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح کے اقدامات کا تسلسل رکنا نہیں چاہئے۔کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ

شہر میں مویشیوں کا داخلہ کسی بھی صورت نہیں ہونا چاہیئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ297 باڑوں کو شہر سے باہر منتقل کیا گیا اور خلاف ورزی پر672 مقدمات درج ہوئے کل بھی بھینسیں برآمد کرکے مقدمات درج کروائے گئے

کمشنر ساجد ظفر نے چوک چورہٹہ میں لنگر خانہ، گرین بیلٹس، ماڈل سستا بازار، پبلک ٹوائٹس کی جگہوں اور الحمد فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مانکا کینال،بس سٹینڈ،جنرل پارک،غازی پارک، پل ڈاٹ،پل پیارے والی،فریدی بازار،ٹریفک چوک،کالج روڈ،ریلوے روڈ کا بھی دورہ کیا

کمشنر نے شہر میں سیوریج لائنز کی صفائی میں مصروف ونچ مشین کے کام کو چیک کیاکمشنر نے پل ڈاٹ کی توسیع اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ ائیر پورٹ کے نزدیک قرنطینہ سنٹر کا معائنہ کیا۔زائرین سے ملاقات کی اور انہیں فراہم سہولیات کا جائزہ لیا

کمشنر نے قرنطینہ سنٹر میں مقیم زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ آپ کٹھن دور سے گزر رہے ہیں

تاہم ثابت قدمی اور صبر سے کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔زائرین کے آج دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے اور کلئیر ہونے والوں کو ان کے اضلاع اور گھروں میں بھیج دیا جائیگا۔

کمشنر نے کہا کہ آپ کو آئسولیشن میں رکھنے کا مقصد آپ سمیت آپ کے خاندان اور دیگر کو کورونا وائرس سے بچانا ہے

اور مجھے امید ہیں کہ آپ مثالی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔کمشنر نے قرنطینہ سنٹر کے ہسپتال اور کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔

میڈیکل عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ فرنٹ لائن پر آکر کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کمشنر نے زائرین کی بہتر دیکھ بھال اور سہولیات پر ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کی خدمات کو بھی سراہا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ سنٹر میں 78 زائرین موجود ہیں۔اب تک کورونا ٹیسٹ میں کلئیر اور کورنٹائن دورانیہ پورے کرنے والے 742 زائرین گھروں کو روانہ کردئیے گئے ہیں۔13

مارچ کو بس عملہ سمیت 829زائرین کو قرنطینہ سنٹر میں ٹھہرایا گیا تھا۔کورنٹائن کے مخصوص دورانیہ کے بعد تمام کے ٹیسٹ لئے گئے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے 75 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور لیہ اضلاع میں 13 اپریل سے باردانہ جاری کیا جائے گا

تاہم را جن پور میں 3 لاکھ بوری باردانہ جاری کیا جا چکا ہے ٹارگٹ کے حصول کے لیے ڈویژن بھر میں 44 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں

یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر کو بریفنگ میں بتائی گئی. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام موجود تھے

کمشنر ساجد ظفر نے کہا کہ کاشتکاروں کو معاشی ریلیف دلانے کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے

موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیرپر عمل کیا جائے.

کمشنر نے کہاکہ وہ خود بھی گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کریں گے.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر نے آر پی او عمران احمر اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ احساس سنٹرز کا دورہ کیا۔

انہوں نے احساس پروگرام کے تحت قائم سہولت سنٹرز پرمستحقین میں مالی امداد کی تقسیم کا جائزہ لیا.کمشنر ساجد ظفر نے گرلز کالج ماڈل ٹاون میں قائم احساس سنٹرز کے معائنہ کے دوران خواتین سے معلومات حاصل کیں

اوران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خاندانوں میں بارہ،بارہ ہزار روپے دئیے جارہے ہیں

متعلقہ عملہ سے مکمل رقم وصول کی جائے۔سہولت سنٹرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور مناسب فاصلہ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ

ضلع میں پہلے مرحلے کے تحت رجسٹرڈ 97 ہزار خاندانوں کو مالی امداد ملے گی جس کیلئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں عوام کی سہولت کیلئے ان کے گھروں کے نزدیک 57 سنٹرز فنکشنل کردئیے گئے ہیں

جہاں بائیو میٹرک شناخت کے بعد موقع پر ادائیگی کی جارہی ہے آر پی او عمران احمر نے کہا کہ ہر سہولت سنٹرپر سکیورٹی کے ہرممکن اقدامات کئے گئے ہیں

خواتین کو تنگ کرکے پیسوں کا مک مکا کرنے والے نوسربازوں کو گرفتار کیا جائیگا۔

خواتین کسی کے دھوکہ میں نہ آئیں اور ایسے افراد کی فوری نشاندہی کریں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ انگوٹھے لگواکر رقم نہ دینے والے ریٹیلرز،فراڈیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے

اور ابتک 9 فراڈیوں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرادیا گیا ہے اور ان سے بقایا رقم برآمد کرکے مستحقین کو تلاش کرکے پوری رقم دلائی گئی ہے۔عوام ایسے فراڈیوں کی فوری اطلاع دیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے احساس کفالت پروگرام سنٹرز پر عوام کو تقسیم کی جانی والی رقوم کی شفافیت کو یقینی بنانے کا مشن جاری ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن نے احساس کفالت پروگرام سنٹرز کا وزٹ کیا جہاں پر عوام الناس نے شکایت کی کہ

احساس پروگرام سنٹر پر تعینات عملہ حکومت پنجاب کی طرف سے ہمارے اکاؤنٹ میں بھیجی جانے والی ساری رقم نکال کر ہمیں کم رقم دے رہے ہیں

جو کہ سراسر غلط ہے۔جس پر ایس پی انوسٹی گیشن نے عوام الناس کی شکایت پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دئیے

ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم تقسیم بارے واضع احکامات دئے ہیں کہ

رقوم کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

قبائلی علاقہ میں ایس ایچ او بواٹہ اقبال خان لغاری کی کاروائی، بین الصوبائی روڈ پر سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی

تفصیلات کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر پنجاب بلوچستان بارڈر پر بڑی کارروائی کی

ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان لغاری سرکل آفیسر کریم نواز لغاری نے بین الصوبائی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

کوئلہ کے ٹرک میں چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا سامان پکڑ لیا گیاہے کروڑوں روپے مالیت کے سامان میں امریکن سگریٹ اور گٹکا شامل ہے

بارڈر ملٹری پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے نان کسٹم سامان سے بھرے ٹرک کو پکڑ لیا ہے۔

نان کسٹم سگریٹ گٹکا بلوچستان سے پنجاب لاہور سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان  :

ڈی پی او اختر فاروق نے احساس کفالت پروگرام سنٹر کا دورہ کر کے رقوم کی بحفاظت تقسیم کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کا بھی جائزہ لیاترجمان پولیس کے مطابق دوران وزٹ ڈی پی او نے کہا کہ

ضلع بھر میں احساس کفالت پروگرام سنٹرز /پوائنٹ ،کیمپس پر بحفاظت رقوم کی تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے

ہیںڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ”کرونا وائرس” کے خلاف جنگ میں پولیس فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے ڈی پی او نے انچارج سیکیورٹی کو ہدایت کی کہ

احساس کفالت پروگرام پر آنے والی عوام کو کورونا سے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو سمجھائیں کہ

وہ ایکدسرے سے فاصلہ رکھنے،آپس میں میل ملاپ غیرضروری گفتگو سے اجتناب کریں

ڈیوٹی پوائنٹ پر افسران و جوان مکمل احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اور افسران تمام اہلکاران کو ڈیوٹی سے پہلے مکمل بریف کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

بی ایم پی کی کاروائی،اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے گردو سٹیل پل کا لوہے کا میٹریل کاٹ کر لے جانے والے گینگ کو گرفتار،چوری کے آلات و موٹر سائیکل برآمد،

تھانہ کھر میں دس افراد کے خلاف مقدمہ درج،کاروائی شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس کھر کے ایس ایچ او نصر اللہ خان لغاری،

سرکل آفیسر سعید احمد لغاری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے سٹیل پل منصوبہ کا سپورٹ میٹریل کا لوہا چوری کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے

مذکورہ ملزم راکھی گاج گردو سٹیل پل کا لوہا کاٹنے کی کوشش میں مصروف تھے کہ بارڈر ملٹری پولیس پہنچ گئی

بارڈر ملٹری پولیس نے چوروں کی چھ موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے لیے استعمال کئے جانے والے آلات گیس، لوہا کٹر،

ہتھوڑے اور دیگر سامان برآمد کرتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیے بارڈر ملٹری پولیس نے تھانہ کھر میں دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے

مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ،صورت حال کا جائزہ، قرنطینہ سنٹر میں رہنے والے چھوٹے، بچوں اور بڑوں میں فروٹ اور تحائف تقسیم کئے ترجمان پولیس کے مطابق

ڈی پی او اختر فاروق نے قرنطینہ سنٹر ڈی جی خان کا وزٹ کر کے تمام تر صورت حال کا جائزہ لیادوران وزٹ قرنطینہ سنٹر رہنے والے چھوٹے بچوں اور بڑوں میں فروٹ اور تحائف بھی تقسیم کئے

اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے پولیس آفیسران و جوان اپنی پرواہ کئے بغیر زائرین کی خدمت کے لئے

دن رات کوشاں ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہیں تمام زائرین صحت یاب ہو کر بحفاظت اپنے اپنے گھروں کو پہنچ جائیں۔

About The Author