دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اپریل2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادومیں بھی تبلیغی جماعت کے 7 مشتبہ مریضوں کا رزلٹ پا زیٹو آگیا،متاثرہ ہونے والے 3مریضوں کا تعلق کوٹ ادو شہر،2صوابی،1ملتان اور ایک مریض کا تعلق دریا خان بھکر سے ہے،

متاثرہ ایک ہفتہ پہلے صوابی سے تبلیغ کرکے چوک سرور شہید آئے تھے جنھیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا،

تما م مریضوں کو طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں

صوابی سے آنے والے تبلیغی جماعت کے11مشتبہ مریضوں میں سے5مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہو ئی ہے جبکہ تبلیغی مرکز کوٹ ادو میں بنائے گئے

قرنطینہ سنٹر جہاں تبلیغی جماعت کے 86 اراکین کو ٹھہرایا گیا تھاجن کے ٹیسٹ بھیجے گئے تھے ان میں سے2 کا رزلٹ پازیٹو آیا ہے،

تمام مریضوں کو مظفرگڑھ طیب اردگان ہسپتال میں منتقل کردیا گیا،مثبت رزلٹ آنے پر محکمہ صحت نے تحصیل کوٹ ادو کو ہائی الرٹ کردیا گیا،

متاثرہ ہونے والے کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد ولد شفیع محمد عمر 70 سال،غلام یاسین ولد غلام محمد عمر 72سال محمد شفیق ولد غلام حسین عمر36سال جبکہ عبدالوسیم ولد محمدسلیم عمر27سال دریا خان بھکر،

محمد امتیاز ولد عبدالرحیم عمر44 سال ملتان جبکہ حبیب اللہ کا تعلق صوابی سے ہے،متاثرہ ایک ہفتہ پہلے صوابی سے تبلیغ کرکے چوک سرور شہید آئے تھے

جنھیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کی سیمپلنگ کرکے ٹیسٹ بھیجے گئے تھے،

ٹوٹل97مشتبہ تبلیغی جماعت کے اراکین کے ٹیسٹوں میں سے کچھ کے رزلٹ موصول ہو گئے ہیں جن 7کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں،


کوٹ ادو

سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کرادیا تھا

جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو چکا تھا،ہسپتال کی نئی عمارت بھی تعمیر کرا دی گئی تھی اور تمام سامان بھی مہیا کرادیا گیا تھا،

ایس این ای محکمہ صحت نے منظور کرنا تھا جس کا کریڈٹ مقامی نمائندے لینا چاہتے ہیں، اپ گریڈیشن کا سن کر انہیں بے حد افسوس ہوا،

ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ اپ گریڈیشن کی منظوری سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے انکی درخواست پر دی تھی،

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہسپتال کی عمارت کو بنانے کیلئے فنڈ جاری کر دئے گئے تھے

اور باقاعدہ 2017 میں 100 اضافی بیڈ کیلئے ہسپتال میں تعمیراتی کام زور شور سے شروع کر دیا گیاتھا اور ڈیڑھ سال کی کم مدت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں

70 سابقہ اور 100 نئے بیڈز کی گنجائش کے ساتھ ٹوٹل 170 بیڈز کی گنجائش کے ساتھ اس منصوبہ کو مکمل کر لیا گیاتھا

جس میں ڈائلیسز یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیاتھا،انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو اور گردونواح کی عوام نے خود کوٹ ادو ہسپتال میں ہونے والے کام کو اپنی آنکھوں سے دیکھاتھا

جنوری 2017 میں ہی شروع کر دیا گیا تھا اور الیکشن سے پہلے اس منصوبے کو مکمل بھی کر لیا گیاتھا،

ریسکیو 1122 کی عمارت بھی انہوں نے اپنے دور میں مکمل کروائی تھی،آج یہ لوگ اس عوامی فلاحی منصوبے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں

جس کی وجہ سے ریسکیو 1122 کی عمارت کو تالے لگے ہوئے ہیں ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ

اس عالی شان منصوبوں کا کریڈٹ یہ سلیکٹڈ نمائندے لینا چاہتے ہیں،اب عوام با شعور ہو چکی ہے، یہ لوگ کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ضلع بھر میں 39ہزار 823خواتین میں 47کروڑ78لاکھ76ہزار کے رقم تقسیم کی جا چکی ہے

اور اس طرح ضلع مظفرگڑھ پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر ہے جہاں سب سے زیادہ خواتین کو احساس پروگرام کے تحت رقم دے گئی ہے،

یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز کالج مظفرگڑھ میں قائم احساس پروگرام کے مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی،

لیفٹیننٹ کرنل کوثر اور اسسٹنٹ کمشنر رانامحمد شعیب بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے بتایا ضلع میں احساس پروگرام کے 21مراکز قائم کئے گئے ہیں

جہاں ہر مرکز پر 10سے 12کیشن پوائنٹ بنائے گئے ہیں، خواتین کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ اور پینے کے پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کیش پوائنٹ کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ ہر آنے والی خواتین سے عزت و احترام سے پیش آئیں اور اگر کسی کا کوئی مسئلہ ہے

تو اس کی مکمل راہنمائی کریں، انہوں نے خواتین سے بھی اپیل کی کہ وہ احساس پروگرام کے مراکز پر صبح کے وقت رش نہ کریں

تمام مراکز صبح 9بجے سے شام 7بجے تک کھلے رہتے ہیں، خواتین اپنے گھر کا کام کاج کر کے کسی بھی وقت آسکتی ہیں،

تمام مستحق خواتین کو رقم کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے بتایا کہ

ملتان سے آنے والے 109زائرین میں سے 23افراد کے کورونا کے نتائج مثبت آئے ہیں جن کو رجب طیب اردوان ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے

جبکہ باقی افراد کو ان کے گھر وں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے، تبلیغی جماعت کے افراد کو مساجد میں قرنطینہ کیا گیا تھا

ان کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن افراد کے مثبت نتائج آئے گے ان کو رجب طیب اردوان ہسپتال میں داخل کیا جائے گاباقی افراد کو راہداری جاری کردی جائے گی

اوران کو ان کے متعلقہ صوبے اور متعلقہ اضلاع میں بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت رجب طیب اردوان میں کورونا کے 50کے قریب مریض داخل ہیں

جو کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ رجب طیب اردوان سے کورونا کے 27مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں،

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں قائم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔


کوٹ ادو

دوسری شادی نہ کرنے پر ناخلف بیٹے نے باپ پر فائر کھول دیے، تشویشناک حالت میں والد ہسپتال داخل، والد کی مدعیت میں پولیس نے بیٹے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ ٹھٹھی گورمانی دری چانڈیہ والی پر طالب حسین چانڈیہ کے بیٹے صابر حسین کی شادی گرمانی برادری میں ہوئی تھی

جس کے اس کے 3 بچے تھے،صابر حسین چانڈیہ اکثر اوقات اپنے والد کو دوسری شادی کا کہتا رہتا تھا جس کا والد انکاری تھا،

گزشتہ روز بھی صابرحسین چانڈیہ نے اپنے والد طالب حسین چانڈیہ کو اپنی دوسری شادی کے بارے میں کہا

تو دونوں میں تو تکرار شروع ہوگئی، اسی اثناء میں صابر حسین چانڈیہ نے کار بین نکال لیا اور والد پر فائرنگ شروع کر دی،

فائرنگ سے طالب حسین کی ایک ٹانگ اور ہاتھ زخمی ہوگئے،زخمی طالب حسین کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے،

پولیس محمودکوٹ نے والد طالب حسین چانڈیہ کی مدعیت میں ناخلف بیٹے صابرحسین چانڈیہ کے خلاف مقدمہ نمبر 128/20زیردفعہ 324اقدام قتل درج کرلیا ہے۔


کوٹ ادو

پی ٹی آئی کامعروف ترانہ ّ”بنے گا نیا پاکستان“کے خالق، گیتوں کی سرزمین میانوالی سے تعلق رکھنے والے معروف شاعرو گیت نگار مظہر نیازی کے ہاں 12سال بعد بیٹی کی پیدائش،

دوستوں کی جانب سے مبارکباد، اس بارے تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے معروف گیت”بنے گا نیا پاکستان“کے خالق،گیتوں کی دھرتی میانوالی سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر و گیت نگار مظہر نیازی کے

ہاں 12سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹی کی پیدائش پر کوٹ ادو کے معروف شعراء کرام و ادیب محقق گیت نگار وشاعرتنویر شاہد محمد زئی،قاسم راز،شفیق انور شاز،حنیف

سیماب،پروفیسر عمران میر،شوکت عاجز،حافظ محمد سعید،پروفیسر رمضان زاہد، معین خان نتکانی،چوہدری محمد عمران،

ریڈیو ٹیلی ویژن کے معروف گلوکار محمد نواز بھٹہ،قیصر نواز بھٹہ،صحافی محمداظہرفاروق نے انہیں ڈھیروں مبارکباد دی ہے،


کوٹ ادو

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق میپکو سب ڈویثرن کوٹ ادو میں بوجہ انتہائی ضروری مرمت آلات بجلی132کے وی گرڈاسٹیشن سے13اپریل سے 23اپریل تک کوٹ ادو

سٹی فسٹ،سٹی2،سناواں فیڈر،دائرہ فیڈر فسٹ،سیکنڈ،ٹیوب ویل4،ٹیوب ویل3کی بجلی صبح ساڑھے8سے دوپہر اڑھائی بجے تک روزانہ بند رہے گی۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تبلیغی مرکز میں 2مریضوں کے رزلٹ پازیٹو ہونے کے بعد مزید 2مریضوں کا رزلٹ بھی مثبت آگیا،تعداد7سے بڑھ کر9ہو گئی،متاثرہ تمام مریض طیب اردگان ہسپتال منتقل کردیے گئے،ان9کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کو پاک آرمی اور پولیس کی نگرانی میں طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ،تبلیغی مرکز میں متاثرہ 4مریضوں میں حببیب اللہ ،جمال عبدالناصر ،حمیداللہ، اسلام الدین شامل ہیں جن لا تعلق پیر بالا ،مینگورہ ،شیخو پورہ اورصوابی سے ہے

About The Author