دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان: کوروناوائرس سے 5011 افراد متاثر، 77جاں بحق

مجموعی طور پر54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی ہیں۔  کورونا کےاب تک 762 مریض صحتیاب اور 71 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 77افراد ہلاک اور 5011متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 50 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائر سے پنجاب میں سب سے زیادہ 2414 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ 1318، بلوچستان220، خیبرپختونخوا697, اسلام آباد 113، گلگت بلتستان 215 اور آزاد کشمیرمیں 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی ہیں۔  کورونا کےاب تک 762 مریض صحتیاب اور 71 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا سےسندھ 22، پنجاب 19، کے پی 25، گلگت بلتستان 3، بلوچستان ایک اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہوا۔

ملک بھر میں اب تک 57 ہزار 836 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2457 نئے ٹیسٹ ہوئے۔

پاکستان کے 698 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے اور اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

About The Author