دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر فریال کی آجکل مصروفیات

ہم ہیروز نہیں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، کورونا وائرس سے جوان افراد کی بھی ہلاکت ہورہی ہے،

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر فریال سے  گفتگو
ایمرجنسی کی صورت حال میں فر ض نبھا رہے ہیں،

اہلیہ وقار یونس ڈاکٹر فریال نے بتایا کہ

مشکل کی صورت کاسامنا ہے ہم نے ہمت کرکے آگے جانا ہوگا، ہم ہیروز نہیں خدمات سرانجام دے رہے ہیں،
کورونا وائرس سے جوان افراد کی بھی ہلاکت ہورہی ہے،

کورونا وائرس کا تعلق عمر سے نہیں ،
دنیابھر سے ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہا جارہا ہے جو خوشگوار احساس ہے،

موت وائرس سے ہو یا کسی بھی حادثے سے دردناک ہوتی ہے، گھر میں سب کوایک ساتھ بیٹھنے کا موقع ملتاہے، ڈیوٹی کے دوران کسی کونہیں بتاتی کہ میں وقار یونس کی اہلیہ ہوں،

ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر ہوتی ہوں وقار یونس کیا اہلیہ نہیں ،آسٹریلیا میں بطور ڈاکٹر خدمات سرانجام دینا اچھا لگتا ہے، کبھی بھی کام کے دوران تنقیدکا سامنا نہیں کرنا پڑا،

کورونا کے بعدپوری دنیا میں ڈاکٹرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیاجارہا ہے،

وقار یونس  نے بتایا کہ

پوائنٹ اسکور نگ نہیں ہونی چاہیے،وقت متحد ہونے کا ہے ،2010اور11کے بعد بالرز آرہے ہیں ،
گزشتہ 11سال ملک میں کوئی سیریز نہیں ہوئیں،

امید ہے ہوم سیریز کے لیے اچھی توانائی کے حامل کھلاڑی آگے آئیں گے، اچھے کھلاڑیوں کو سامنے آنے کی ضرورت ہے ، کھلاڑیوں کو محنت اور لگن کی ضرورت ہے ،

اہلیہ اسپتال میں ہوتی ہیں اور میں گھر کے کام کرتا ہوں، گھر میں کھانا پکانے ،برتن دھونے اور دیگر کاموں کی تربیت لے رہا ہوں، بچے بڑے ہوگئے ہیں ،سب کی دیکھ بھال کررہاہوں ،

موجودہ صورت حال ایک چیلنج ہے ،کورونا وائرس سے نفسیاتی طور پرحساس ہوگیا ہوں،
گھر میں صبح ناشتہ میں بناتاہوں،

About The Author