دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شعیب ملک کے ریٹائرمنٹ کے مشور ے پر رمیز راجہ کا جواب

رمیز راجہ نے محمدحفیظ اور شعیب ملک کو باعزت طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا تھا

آلراؤنڈر شعیب ملک کے ریٹائرمنٹ کے مشورے والی ٹوئٹ کا سابق کپتان اور کمنٹیٹررمیز راجہ نےبھی بھر پور جواب دے دیا۔۔

کہتے ہیں آپ مجھے کہاں سے ریٹائر ہونے کا کہہ رہے ہیں، کیا میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے آواز بلند کرنے سے ریٹائرمنٹ لے لوں؟؟

رمیز راجہ نے شعیب ملک کو مزید جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں ملکی کرکٹ کو ٹاپ پر دیکھنا چاہتا ہوں کیا

اس کو خیر باد کہہ دوں، ملک صاحب میں ان چیزوں پر کبھی ریٹائرمنٹ نہیں لے سکتا، انہوں ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں کے لیے اگلے سال کمنٹری کی طرف آنا مشکل ہوگا

تب آپ میری جتنی عمر کے لگ بھگ ہوچکے ہوں گے، مجھے آپ لوگوں کو استاد بن کر بتانے کی ضرورت نہیں،

میں نے تو اپنی کپتانی کے دورمیں کھیل سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا۔۔

رمیز راجہ نے ایک پروگرام میں محمدحفیظ اور شعیب ملک کو باعزت طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیا تھا

جس کے جواب میں شعیب ملک نے مذاق کرتے ہوئے رمیز راجہ کو بھی اپنے ساتھ ریتائرمنٹ لینے کا مشورہ دے دیا تھا۔۔

About The Author