دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماہرہ خان کا اپنے مداحوں کے لیے ٹوئٹر پر ’’آسک ماہرہ سیشن‘‘

ماہرہ نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ اپنی جاری فلم کی تکمیل کے بعد ڈرامہ سیریل ضرور کریں گی

کورونا لاک ڈاون کے باعث اداکاروں کے پاس بھی وقت ہی وقت ہے ۔ لیکن اپنے فینز سے جڑنے کے لیے ماہرہ خان میدان میں آگئیں،،،

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کے لیے ٹوئٹر پر آسک ماہرہ سیشن کیا جس میں صارفین نے اپنی پسندیدہ اداکارہ سے دلچسپ سوالات کیے

ماہرہ نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ اپنی جاری فلم کی تکمیل کے بعد ڈرامہ سیریل ضرور کریں گی۔

ایک اور سوال پر ماہرہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نانی کے گھر اور کام پر جانے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں،

ماہرہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ نیند میں بہت باتیں کرتی ہیں جس سے ان کا بیٹا خوب محظوظ ہوتا ہے۔

About The Author