کورونا وائرس کے سبب دنیا کے 209 ممالک میں95,722 افراد ہلاک اور16 لاکھ تین ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چار لاکھ اڑسٹھ ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں مسلسل ساتویں روزبھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد ساڑھےسولہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
نیویارک میں ایک لاکھ انسٹھ ہزار سے زائد مریض موجود ہیں اور سات ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے تیرہ سواکتالیس افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد بارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
اسپین میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز رجسٹر ہوئے ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ سو پچپن افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک وائرس فرانس میں پندرہ ہزار سے زائد جانیں نگل چکا ہے۔ جرمنی میں کورونا کے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد مریض موجود ہیں جب کہ چھبیس سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیلجیم میں ڈھائی ہزار اور نیڈر لینڈز میں تئیس سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد اٹھارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں مزید چھ سو دس افراد ہلاک ہوئے اور ایک لاکھ43 ہزار سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں موجود ہیں۔
برطانیہ میں کورونا مزید آٹھ سو اکاسی زندگیاں نگل گیا اور مجموعی تعداد آٹھ ہزار کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔کورونا کے مریضوں کی تعداد پینسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
دنیا بھر تین لاکھ چھپن ہزار سے زائد افراد کی کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ چین میں ستتر ہزار، اسپین اور جرمنی میں باون ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔ اٹلی میں اٹھائیس ہزار، ایران میں بتیس ہزار سے زائد افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور