دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

09اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگرسے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹ

وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے پہلے مرحلے کےتحت ضلع بھر میں بارہ مقامات پر 39 ہزار سے زائدغریب رجسٹرڈ مستحقین میں 12000 ہزار روپے کی یکمشت امدادی رقم کی ترسیل کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ لاک ڈاؤن میں مستحق افراد کو مالی معاونت فراہم کی جاسکے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بہاول نگر میں امدادی رقوم کی ترسیل کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے امداد کے لیے آئے افراد میں ماسک بھی تقسیم کیے اور کورونا کی وبا کے پیش نظر رقوم کی فراہمی کے دوران حکومت کے وضع کردہ پلان پر عمل درآمد

اور سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر و انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے

اور احساس کفالت پروگرام میں آنے والے افراد سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ان مقامات پر ڈس انفیکشن سپرے سمیت سینی ٹیشن کے اقدامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے


بہاولنگر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کے ہمراہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ضلع بھر کے علماء کرام سے میٹنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ نے ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کے ہمراہ ضلع بھر کے علماء کرام سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے میٹنگ کی،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ علماء کرام عوام الناس کو کورونا وائرس جیسی موذی وباء سے بچاؤکے لیے آگاہی دے کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں،

کورونا وائرس کے پیش نظر اجتماعات سے اجتناب کریں، پولیس اس ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ کی طرح فرنٹ لائن پر سرگرم عمل ہے۔

حکومتی احکامات دفعہ 144کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہمہ وقت متحرک ہے۔اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ اسلامی تعلیمات بھی وباء کی روک تھام بارے واضح احکامات موجود ہیں۔

انتظامیہ کی طرف سے قرنطینہ کے قیام بارے اقدامات قابل ستائش ہیں۔محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے جوان داد کے مستحق ہیں،

جو اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ تعاون سے ہی انتظامیہ کی کاوشوں کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔

علماء کرام کی طرف سے اس موذی وباء سے پاکستان کو محفوظ رکھنے کے لیے دعا بھی کی گئی۔


بہاولنگر

تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی بروقت کاروائی،گاؤں 21/3-Rمیں بہن کو قتل کرکے روپوش ہونے والا سفاک قاتل گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم غلام حسین نے چند روز قبل اپنی حقیقی بہن (ر) کو ناجائز تعلقات کے شبہ میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، اور قتل کی سنگین ورادات کے بعد گرفتاری کے خوف سے علاقہ سے رپوش ہوگیا تھا۔

ڈی پی او قدوس بیگ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی ہارون آباد کی زیر نگرانی ایس ایچ او افضل بابر کی زیر قیادت پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل اسپیشل ٹیم تشکیل دی،

ٹیم نے شب روز کی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کے ہر پہلو کو اپناتے ہوئے ملزم کے گرد گھیرا تنگ کر کے گرفتار کرلیا،

وقوعہ بالا سے متعلق ملزم غلام حسین سے تفتیش جاری ہے، ڈی پی او قدوس بیگ نے تھانہ صدر ہارون آباد کی اس بڑی کاروائی پر ایس ایچ او افضل بابر اور ان کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے

نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس عوام الناس کے جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔


بہاولنگر

ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر انتظامیہ کرپشن میں پہلے نمبر کے ساتھ نا اہلی میں بھی پہلے نمبر پر آ گئی کرونا وارڈ میں ڈیوٹی دینے والے عملے کے لیئے سہولیات کا یہ حال ہے خود۔ سوچئیے کہ وارڈ میں جو مریض ہیں ان کا کیا حال ہو گا

ایڈمن برانچ اور ایم ایس آفس ہسپتال کے لیئے آنے والے کروڑوں روپے کے فنڈز کو نجانے کہاں خرچ کر رہے ہیں

عملے کے لیئے کوئ حفاظتی لباس تک نہ ہے یہی عملہ ہسپتال میں بھی آتا جاتا ہے اندازہ لگائیے کے ایڈمنسٹریشن کرونا کو کنٹرول کرنے کی بجائے

اس کے پھیلاو کے لیئے کوشاں ہے کرونا کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن پر اپنے فرائض سر انجام دینے والا طبی عملہ جس میں ڈاکٹرز نرسز ڈسپنسرز چوکیدار و دیگر عملہ کو ڈینگی اور دیگر خطرناک بیماریاں پھیلانے والے مچھروں کے حوالے کر دیا گیا ہے

یہی مچھر کرونا کے مریض کو کاٹنے کے بعد کسی تندرست انسان کو کاٹیں گے تو کیا وہ محفوظ رہے گا کیا یہ عملہ انسان نہیں ہے

اور کیا ان کے بچے اور ماں باپ بہن بھائ نہیں ہیں جنہیں ہسپتال اور ہیلتھ انتظامیہ نے اپنا پیٹ حرام سے بھرنے کے لیئے ان حق حلال کی روزی کمانے والے عملہ کی زندگیاں داو پر لگا دی ہیں

مگر ایڈمنسٹریشن برانچ کے انچارج کو صرف اپنی کرپشن سے غرض ہے کوئ مرتا ہے یا جیتا ہے انہیں اس سے کوئ غرض نہیں اور بہاولنگر کے سیاسی لوگوں کی انہیں مکمل پشت پناہی حاصل ہے

بہاولنگر کی عوام کے حقوق اور ان کی سہولیات کے لیئے آنے والا کروڑوں روپے کا بجٹ ایک بیرون صوبہ سے آیا ہوا ایم ایس اور ایڈمنسٹریشن برانچ کا اہلکار ہڑپ کر رہے ہیں

کچھ عرصہ قبل کرپشن اور دیگر الزامات ثابت ہونے پر ایڈمن عمر فاروق اور ایچ آر غضنفر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا

مگر ایڈمن عمر فاروق تاحال ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی کر رہا ہے کیونکہ اس کے کاندھوں کے بغیر سیاسی گماشتے اور دیگر افسران کرپشن کرنے سے قاصر ہیں

اس سب میں بہاولنگر کے پیرا شوٹر سیاستدان مکمل پشت پناہی میں ملوث ہیں اور وہ لوگ ہسپتال میں ناقص اور گھٹیا ترین سامان کے ٹھیکیدار ہیں

بہاولنگر کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا مجھے سوائے اللہ پاک کے اور کسی کا نہ ڈر ہے اور نہ ہی مجھے کوئ لالچ ہے ۔

میری وزیر اعلی پنجاب ۔ سیکرٹری ہیلتھ۔ کمشنر بہاولپور ڈی سی بہاولنگر سے التجا ہے کہ

بہاولنگر ہسپتال انتظامیہ کی اس نااہلی پر سخت ایکشن لیں ذمہ داران کے خلاف کاروائ کریں

اور بہاولنگر کی عوام کو کرونا کی مرض سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے۔

About The Author