دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کے تاجروں نے لاک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا

صوبائی حکومت تمام دکانوں اور گھروں کے مالکان کو اپریل کا کرایہ معاف کرنے کا پابند بنائے ۔

بلوچستان کے تاجروں نے لاک ڈاون کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ۔ کہتے ہیں اگر کاروبار مذید بند رکھا گیا تو ان کے لیے کرایہ ادا کرنا مشکل ہو گا ۔ تاجروں نے 15 اپریل تک دکانیں کھولنے کی دھمکی بھی دے دی ۔

کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن ہوا تو بلوچستان کے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بھی بند ہو گئیں ۔

تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے سیکڑوں افراد بے روز ہو گئے ہیں ۔

دکاندار کہتے ہیں کمائی نہیں ہو رہی تو کرایہ کہاں سے ادا کریں ۔

دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت تمام دکانوں اور گھروں کے مالکان کو اپریل کا کرایہ معاف کرنے کا پابند بنائے ۔

بلوچستان کی تاجر برادری نے خبردار کیا ہے کہ ان کی مشکلات میں کمی کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو پندرہ اپریل سے مارکیٹیں ،دکانیں اور شاپنگ سینٹرز کھول دیں گے ۔

About The Author