نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کپتان اظہر علی نےکرکٹ بند دروازوں میں کھیلنے کی حمایت کردی

پی سی بی کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ کا اعلان چیلنج قرار دیا

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے موجودہ حالات میں کرکٹ بند دروازوں میں کھیلنے کی حمایت کردی ،،، کہتے ہیں بنددروازوں میں کرکٹ کھیلنے سے شائقین کو کچھ نہ کچھ دیکھنے کو ملے گا ،،،

انہوں نے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے بقیہ میچز جلد کرانے پر زور دیا اور سپاٹ فکسرز کیخلاف اپنے پرانے موقف پر ڈٹے رہنے پر اسرار کیا ۔

لمبے فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالنے والے اظہر علی نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کی کاکرردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ،،،،

بولے کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد سری لنکا اور بنگلہ دیش سیریز میں ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی،،، دورہ انگلینڈ میں باولرز قلیدی کردار ادا کرینگے ،،،، انہوں نے پی سی بی کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ کا اعلان چیلنج قرار دیا
اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم،،، ” فٹنس ٹیسٹ سے بہتری آئیگی،،، کورونا وائرس کا پتا نہیں کب تک چلے گا اس لیے ٹیسٹ ہونا چیلنجنگ ہے”

اظہر علی نے موجودہ حالات میں کرکٹ بنددروازوں میں کرانے کی تجویز کی حمایت کی ،،، کہا کہ انڈور فیسلٹی دنیا بھر میں کم ہے ،،،،

کرکٹ سے جڑے رہنے کے لیے انتظامیہ کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے
اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم،،، ” بند دروازوں میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں،،، یہ فیصلہ اتھارٹی نے کرنا ہے کہ بند دروازوں میں کرکٹ ہوسکتی ہے یا نہیں”

کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے بقیہ میچز کرانے پر زور دیا
اظہر علی، کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم،،،

"ٹیسٹ چمپئن شپ تبھی مکمل ہوگی جب تمام ٹیمیں اپنے میچز کھیلے گی”

تجربہ کار کرکٹر کا کہنا تھا کہ نئے ڈومیسٹک سٹرکچر سے کرکٹ میں بہتری آئیگی ،،، پہلے سال میں ڈومسٹک اور کلب کرکٹرز معاشی طور پر متاثر ہوئے ،،،،

اظہر علی نے سپاٹ فکسرز سے متعلق سوال پر اپنے پرانے موقف پر قائم رہنے پر اسرار کیا ،،،، کہا کہ ساپ فکنسگ پر میرا جو موقف تھا آج بھی وہی ہے ،،،

About The Author