دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے شادی کرلی

ثمینہ احمد اور منظر صہبائی دونوں کی عمر70 سال ہیں۔

پاکستان کی ،، معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے شادی کرلی ۔۔۔۔

دونوں کی شادی چار اپریل کو ہوئی ہے،، ثمینہ احمد نے ان گنت یادگار ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ،،،دوسری طرف
مںظر صہبائی ،، ڈرامہ الف ،، فلم بول اور ماہ میر میں اپنی ایکٹنگ کا لوہا دنیا بھر میں منوا چکے ہیں۔۔۔

شادی کی تقریب میں انتہائی قریبی دوست احباب ہی شریک تھے۔

اس حوالے سے تاحال دونوں کا موقف سامنے نہیں آیا۔ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی دونوں کی عمر70 سال ہیں۔

ثمینہ احمد کی یہ دوسری شادی ہے، ان کے پہلی شادہ فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے ہوئی تھی جو 1993 میں انتقال کرگئے۔

پہلے شوہر سے ثمینہ احمد کے ایک بیٹے زین احمد ہیں جو تھیٹر، اداکاری اور ڈائریکشن کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

گلیکسی لالی ووڈ نامی انسٹا پیج پر اداکارہ منشاء پاشا ، زارا نورعباس اورصحیفہ جبار خٹک نے اس خبر پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے کیے۔

About The Author