دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

08اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

مشیرصحت پنجاب حنیف خان پتافی کی خصوصی ہدایت پہ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید ڈیرہ غازی خان نے سیوریج اور صفائی کے مسائل کے فوری حل کے لئے

ٹال فری نمبر کا اجراء کردیا۔اس موقع پر اقبال فرید ملک نے کہا کہ کررونا اور دفعہ 144کی وجہ سے شہری کسی بھی شکایت کے حوالے سے اپنے گھروں سے نکلنے کی بجائے دئیے ہوئے

ٹال فری نمبر پر رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ شہری اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھیں۔ اگر انہیں کہیں بھی کوڑا کرکٹ یا گندگی نظر آئے تو براہ کرم ہمیں ٹال فری نمبر 9211 08000 پر فوری اطلاع دیں۔

کارپوریشن کا عملہ انکی خدمت کے لئے حاضر ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف رکھنا ہم سب کا فرض ہے

اس کے لئے کارپوریشن کے مدد کریں اپنے گھروں کے باہر بلا وجہ گند نہ پھیکیں۔ شاپرز میں ڈال کر رکھیں

یا ہر محلے اور چوک میں رکھی کاپوریشن کی ڈسٹ بن میں ڈالیں۔ صفائی نصف ایمان ہے اور اپنے گھروں اور محلوں کو صاف رکھنے سے بہت ساری بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

قائم مقام کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے گندم خریداری مراکز کا اچانک دورہ کیا انہوں نے کاشتکاروں کے لئے فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔

قائمقام کمشنر طاہر فاروق نیڈیرہ غازی خان، رند اڈا اور دیگر گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا۔انہوں نے سنٹرز پر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی و حفاظتی اقدامات کی بھی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں گندم خریداری مہم 10 اپریل سے شروع ہوگی اور 15اپریل کو کاشتکاروں سے گندم وصول کی جائے گی۔

گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی ہرممکن رہنمائی اور سہولیات کا انتظام ہوگا۔کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

کاشتکاروں سے سے گندم کا ایک ادا نہ خریدا جائے گا کاشتکاروں کی معاشی ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

ناجائز کٹوتی اور ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی گی

کاشتکاروں کو چودہ سو روپے فی 40 کلو گرام ادائیگی کی جائے گی۔گندم کی فروخت کیلئے گرداوری اور گوشوارہ کی بھی ضرورت نہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع بھر میں شب برأت پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں

اس کے ساتھ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم چوراہوں پر بھاری نفری تعینات کر دی۔جبکہ ضلع پولیس،

ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے دستے شہر بھر میں گشت کناں ہوں گے۔

ڈی پی او اختر فاروق نے شہر کا وزٹ کر کے ڈیوٹی پر الرٹ ملازمان کو چیک کیا۔اورڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو ہدایت دیتے ہو کہا کہ

اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کریں۔ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی، غل غپاڑہ، ون ویلنگ، آتش بازی اور ہوائی فائررنگ کرنے والوں کے

خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شعبان العظیم کی پندرھوی رات کو شب برأت کہا جاتا ہے

اور شب برأت کا مطلب نجات کی رات ہے اللہ سبحان و تعالی اس رات اپنے بندوں کو خصوصی رحمت سے نوازتا ہے۔

میری عوام الناس سے اپیل ہے کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف 3 سے 5 افراد مسجدوں میں عبادت کریں

جبکہ دیگر اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ کر عبادت کریں اور کورونا جیسی موضی مرض کے خاتمے کے لیے اللہ پاک سے دعا کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

مشیرصحت حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ کی عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کے لئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں BSL3 پی سی آر سٹیٹ آف دی آرٹ لیب میں

مشینوں کی تنصیب کا کام شروع ہو گیا۔یہ سٹیٹ آف دی آرٹ لیب اگلے دو ہفتوں میں مکمل طور پر کورونا سمیت تمام ٹیسٹ شروع کردے گی

اور اس لیب میں کام کرنے والے تمام پیتھالوجسٹ ڈاکٹرز لاہور سے ٹریننگ بھی مکمل کرکے ڈی جی خان پہنچ گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ جلد ہی مریضوں کو پی سی آر ٹیسٹوں کی سہولت ٹیچنگ ہسپتال میں میسر ہو گی۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام سے صحت کے حوالے سے جو بھی وعدے کیے تھے وہ پورے کئے جارہے ہیں۔

اسٹیٹ کی یہ ذمہ داری ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کی جائیں ڈیرہ سمیت پورے پنجاب میں ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیاھا رہا ہے۔

کررونا کے سبب پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے اور ڈرنا نہیں اس سے لڑنا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق کی زیر صدارت دفتر ڈی ایس پی تونسہ شریف میں میٹنگ منعقد کی گئی۔

میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن، سعادت علیDSP/SDPOتونسہ شریف چوہدری شاہد رضوان SHOتھانہ صدرتونسہ،محمد یونس SHOتھانہ سٹی تونسہ،محمد زمان SHOتھانہ ریتڑہ

اور تفتیشی افسران نے شرکت کی دوران میٹنگ کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا دیگر اہم معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ہدایت کی گئی کہ سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

کرپشن کی صورت میں فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان اور تونسہ پولیس ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کیلیے تیار ہے۔

آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن پروفیشنلزم میرٹ سروس ڈیلیوری اور شہریوں کی

جان و مال و عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام فورس کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گینیک نیتی،

ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں

تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر ڈی ایس پی تونسہ میں کرائم میٹگ کے دوران کیا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق نے یونائیٹڈ انتھونی چرچ کا وزٹ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیادوران دورہ ڈی پی او نے کہا کہ

ضلع بھر میں اقلیتی برادریوں کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اس دوران انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے لوگوں کی سیکورٹی اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے

ڈی پی او نے سرکل آفیسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض منصبی انتہائی ذمہ داری اور چوکس ہو کر ادا کریں

اور چرچ کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائیں مشکوک اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ

کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہ ہوڈی پی او اختر فاروق نے ملازمان کو سختی سے ہدایت کی کہ

اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے اور اقلیتی برادریوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داری کو بھر پور طریقے سے ادا کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

ماڈل زرعی فارم غازی یونیورسٹی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا دورہ، گندم کی کٹائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ ماڈل زرعی فارم پر تیس ایکڑ کے قریب رقبہ پر کاشت شدہ گندم کی فصل کی کٹائی شروع ہوچکی ہے،

رئیس جامعہ نے فارم کا دورہ کیا اور اس دوران گندم کی کٹائی کا جائزہ لیا، انہوں نے مختلف طلباء کے ٹرائلز کا بھی معائنہ کیا۔

اس فارم ہر گندم کی مختلف اقسام کاشت کی گئیں تھیں، جن سے شعبہ ایگریکلچر کے طلباء نے استفادہ کیا۔ یونیورسٹی کو گندم کی فصل سے آمدن بھی ہوگی،

وائس چانسلر نے فارم منیجر ڈاکٹر تنویر احمد اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور مزید بہتری و قابل کاشت اراضی بڑھانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر انکے ہمراہ پروفیسر شعیب رضابھی تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی طرف سے عائدد کردہ پابندی کے پیش نظر ضلع بھر میں پٹاخے پیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

پولیس تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ماچس پٹاخے اور شُرلیاں برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شب برات پر امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس بھر پور ایکشن لے رہی ہے

اسی طرح تھانہ صدر نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری مقداد میں پٹاخے اور شُرلیاں برآمد کر کے ملزم محمد عامر ولد غلام اکبر قوم مستوئی کو گرفتار کر کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر دیا۔

اس موقع پر ایس او تھانہ صدر علی محمد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے آتش گیر مادہ کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے

اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ڈس انفیکشن مہم جاری ہے.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں نے بتایاکہ ریسکیورز گاڑیوں کے ذریعے شہر کے ساتھ ساتھ قصبات میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے

جراثیم کش محلول کا سپرے کر رہے ہیں انہوں نے بتایاکہ سپرے کے ساتھ آگاہی مہم بھی جاری ہے

لوگو ں میں ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹرحافظ عبدالکریم کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی لاک ڈاون کی وجہ سے

متاثرہ دیہاڑی دار لوگوں کے گھروں میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کی جانب سے تونسہ شریف کوٹ چھٹہ سمیت گردونواح میں تقسیم کیاگیا

تفصیل کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے سبب حکومت اور دیگرمذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیہاڑی دار متاثرین میں امداد تقسیم کی جارہی ہے

مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع ڈیرہ غازیخان کی جانب سے بھی ڈیرہ غازیخان کوٹ چھٹہ چوٹی سمینہ شاہ صدردین سمیت گردونواح میں پہلے مرحلے میں 500 لوگوں میں راشن تقسیم کیاگیا

ضلعی ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ خالدمحموداظہر، نائب امیر مولانانذیراحمد مدنی نے بتایا کہ

قائدین اہلحدیث علامہ ساجدمیر اور ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی ہدایت پر متاثرین لاک ڈاون دیہاڑی داروں کو گھرگھر راشن پہنچایا ہے

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھرکی طرح ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی اس وقت لاک ڈاون ہے

اور لوگوں کے کا روبار بندہے لوگ گھروں جس کی وجہ سے ان کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں مرکزی جمعیت اہلحدیث نے اپنے ان بھائیوں کی امداد کے لئے راشن کا انتظام کر رہی ہے

اور یہ راشن رات کی تاریکی میں ان مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچایا گیا ہے تاکہ ان کی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو

اس موقع پر ضلعی ناظم مالیات خالدعلی، ضلعی ناظم نشرواشاعت عرفان مجیدخٹک، تحصیل امیر مخدوم زاہدقریشی،

تحصیل ناطم عبدالمتین بھٹہ، تحصیل ناظم نشرواشاعت فخرالزمان، تحصیل نائب ناظم حاجی لطیف سپل،

تحصیل ناظم مالیات عبدالجلیل کھوسہ، جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس طیب انجم دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلعی میڈیا کوارڈنیٹر جماعت اسلامی چوہدری محمد طاہر کے بڑے بھائی کا انتقال،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کا ٹیلی فون،

گہرے رنج و غم اوراظہار تعزیت کی تفصیلات کے مطابق ضلعی میڈیا کوارڈنیٹر جماعت اسلامی چوہدری محمد طاہر کے بڑے بھائی چوہدری محمد اشرف کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا،

جس پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے ٹیلی فون کیا اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے،

جماعت اسلامی کے دیگر تمام ذمہ داران بھی اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔


ڈیرہ غازیخان  :

دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی عمران رشید کی قیادت میں ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گی

افلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کے دستے بھی شامل تھے

فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر بمبئے ہوٹل چوک، گھنٹہ گھربازار،

کمیٹی گولائی، ٹریفک چوک سے جام پور روڈ شاکر ٹاﺅن سے پل ڈاٹ عیسن سے گدائی چونگی سے سرکٹ ہاﺅس ،

ریلوے پلی سے واپس پولیس لائن پر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عمران رشید کا کہنا تھا کہ

فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔


ڈیرہ غازیخان  :

ساجد ظفر کمشنر ڈیرہ غازیخان تعینات آج ڈیرہ پہنچ کر چارج سنبھالیں گے

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سپیشل سیکرٹری ہائرایجوکشن ڈیپارنمنٹ پنجاب لاہور گریڈ 19 کے آفیسرساجد ظفر کو کمشنر ڈیرہ غازیخان تعینات کرتے ہوئے اسکا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے

جوکہ آج ڈیرہ غازیخان پہنچ کر اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے واضح رہے کہ

دو روز قبل ڈیرہ سے کمشنر نسیم صادق کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر کا ایڈیشنل چارج ڈپٹی کمشنر فلائٹ لفٹینٹ (ر) طاہر فاروق کو دیا گیا تھاجوان سے واپس لے لیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان  :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی کو

کورونا وائرس سے بچاو کےلئے سیفٹی کٹس اور ماسک حوالے کئے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا

کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔

ان کی حفاظت کےلئے بھی ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان  :

حکومت پنجاب نے آج سے فلور ملوں کو گندم کی فراہمی روک دی نئی گندم کی خریداری میں بھی بلاوجہ رکاوٹ آٹے کے بحران کا خدشہ فلور ملوں کے لئے گندم لانے والی گاڑیوں کو چیک پوسٹوں پر روک لیا گیا

حکومت پنجاب اور محکمہ خوراک اپنا قبلہ درست کریں یہ بات پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن کے سابق چیئرمین سردار حبیب الرحمن خان لغاری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی

انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے فلور ملوں کو 15اپریل تک کوٹہ فراہم کرنا تھا لیکن محکمہ خوراک نے آج سے ہی فلورملوں کو گندم کی فراہمی بند کر دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ

صرف یہی نہین بلکہ فلور ملوں کی طرف سے پرائیویٹ طور پر خردی جانے والی گندم بھی ملوں تک نہیں آنے دی جا رہی سردار حبیب الرحمن خان لغاری نے بتایا کہ

جنوبی پنجاب میں سب سے پہلیل راجنپور سے آتی ہے جو فلور ملز مالکان پرائیویٹ طور پر خرید کر آٹا تیار کر کے اوپن مارکیٹ میں مہیا کرتی ہے

لیکن گزشتہ روز سے راجنپور سے آنے والی گندم کی گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے محکمہ خوراک اس عمل سے عوام کو آٹے کے بحران کی طرف دھکیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ

ایک طرف فلور ملوں کو گندم کا اجراء بند کر کے دوسری طرف گندم کی پرائیویٹ خریداری پر بھی قدغن لگائی جا رہی ہے

حبیب الرحمن خان لغاری نے کہ کہ حکومت پنجاب اور محکمہ خوراک فلور ملز انڈسٹریز کو گندم کی فراہمی روک کر عوام کو بھوک اور افلاس کے رحم وکرم پر چھوڑنا چاہتے ہیں

جو کسی المیہ سے کم نہیں کیونکہ ایک طرف وبائی مرض کرونا وائرس سے عوام کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے

تو دوسری طرف حکومت لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے آٹے کا بحران پیدا کرنے پر تلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ

مصیبت کی اس گھڑی میں مخیر حضرات اپنے بھائیوں کی غذائی امداد کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں تھیلے آٹا فلور ملوں سے خرید کر غریب عوام میں مفت فراہم کر رہے ہیں

محکمہ خوراک کی جانب سے فلو رملوں کو گندم کے اجراء پر پابندی سے غریبوں کو امداد کا یہ عمل بھی رک سکتا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور سیکرٹری فوڈ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

آٹے کے بحران سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ گندم سے لوڈ فلور ملوں کی گاڑیوں کو

بلاوجہ چیک پوسٹوں پر نہ روکا جائے ورنہ آٹے کے بحران کی ذمہ دار حکومت پنجاب اور محکمہ خوراک ہوں گے۔

About The Author