دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

08اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور ۔۔

اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جام پور سیف الرحمان بلوانی کی ہدایت پر شہر کی مختلف گلی محلوں میں جراثیم کش سپرے شروع کرا دیا گیا۔

اس سلسلے میں مقامی سماجی تنظیم نیلاب کے ر ضا کارانہ اشتراک سے محلہ مسن شاہ میں سپرے کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی کا کہنا ہے کہ

بلدیہ کی گاڑیوں کے ذریعے تمام روڈز پر وقفے وقفے سے سپرے کرایا جا رہا ہے جبکہ جہاں گاڑیاں نہیں جا سکتیں پیدل ورکرز کے ذریعے گلی محلوں میں بھی سپرے شروع کرا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا عملہ اور سپرے بلدیہ فراہم کر رہی ہے۔ اگر کوئی گلی محلہ رہتا ہوتو شہری نشاندہی کریں اور بلدیہ کے سنیٹری انسپکٹر سے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ

وہ اپنی اور اپنے ملک وقوم کی خاطر حکومتی ہدایات کی پابندی کریں تاکہ اللہ تعالی کی تائید ونصرت سے

ہم سب مل کر اس وباپر قابو پا سکیں اور انشا اللہ بہت جلد پوری قوم اور ملک اپنی حفاظت آپ اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا سے نجات حاصل کر لیں گے۔


جامپور ۔

راجنپور
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی ہدایت پر ضلع راجن پور میں ڈاکٹر یحیٰ ، ڈاکٹر جبار، محفوظ رحمان اور ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے ضلع میں کرونٹائن سنٹر میں ڈاکٹرز،

نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سینیٹیشن سٹاف کو کام کرنے کی تربیتی لیکچر دیا۔ جس میں خصوصی طور پر ڈاکٹر یحیٰ اور ڈاکٹر جبار نے کرونٹائن سنٹر میں حفاظتی کٹ کو پہننے ،

اتارنے کا طریقہ اور اس کی اہمیت واضح کی ۔ اسی طرح کٹ میں شامل گلوز، ماسک،عینک، شوزاور شوز پر حفاظتی شاپر پہننے کا طریقہ بتایا۔

نیز محفوظ الرحمن نے ہینڈ واش کرنے کا طریقہ سکھایا اور جراثیموں کو مارنے کے لیے کلورین سلوشن بنا کر استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

اسی طرح ہاتھ دھونے کے بارے میںخاص طور پر یہ بتایا گیا کہ WHOکی ہدایت کے مطابق کم از کم 20سیکنڈ اور زیادہ سے زیادہ 40سے 60سیکنڈ تک ہاتھ دھونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے بھی ہال میں بیٹھے تمام ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کا خصوصی طور پر ٹریننگ میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔

مزید انہوں نے ہاتھوں کو بار بار دھونے کی اہمیت اور اس بات کی بھی خصوصی وضاحت کی کہ ڈاکٹرز، نرسز ،

پیرامیڈیکل اور سینیٹیشن سٹاف کے ساتھ ساتھ ضلعی منیجمنٹ اتھارٹی اور ہیلتھ اتھارٹی کے افسران اور اہلکاران بھی حفاظتی کٹ کے پروٹوکول کو پورا کرنے کے پابند ہوں گے ۔

تاکہ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلنے کی چین کو بر وقت روکا جا سکے ۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راجن پور ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے محمد اکرم وسیم ڈسٹرکٹ فوڈ اینڈ ہیلتھ انسپکٹر کو تعینات کرتے ہوئے ہدایت دی کہ

قرنطینہ سینٹر میں تمام زائرین اور متاثرہ مریضوں کاروزانہ کی بنیاد پر خوراک کا معائنہ کرے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔

جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے زائرین اور متاثرہ مریضوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق 3وقت کا کھانا دیا جا رہا ہے ۔

نیز ماہرین کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے متوازن غذا دی جا رہی ہے جو کہ

وائرس کا پھیلا ﺅ روکنے کے ساتھ ساتھ غذائی کمی کو بھی پورا کرے گی۔ مرد ، خواتین اور بچوں کو روز مرہ ضرورت کی اشیابھی ان کے کمروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔


روجھان

پنجاب کے وزیر زراعت، ملک نعمان احمد لنگڑیال کی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کے

بھائی سردار دوست علی مزاری سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر زراعت نعمان لنگٹریال کا کہنا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار تھا کہ

ہم اپنے کسان بھائیوں سب سیڈی کی پلاسی بنائی ہے جس سے کسانوں کو سبسیڈی کے تحت ریلیف دیا جا دیا جائے گا

اور کل وزیر اعلی پنجاب سردااور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ہم نہایت شکرگزار ہیں کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ہمارے اصرار پر روجھان تشریف لا رہے ہیں وزیر زراعت نعمان احمد لنگڑیال کے ہمراہ سیکرٹری ایگری کلچر ڈاکٹر واصف خورشید،

ڈی جی ایگری کلچر ڈاکٹر عابد محمود، کمانڈنٹ آفیسر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد، رسالدار بی ایم پی سردار معظم مسعود مزاری،

گن مین رسالدار بی ایم پی بلال احمد مزاری احمد نواز خان کھیڑد شامل تھے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔


روجھان

پنجاب کے وزیر زراعت، ملک نعمان احمد لنگڑیال کی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری

اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کے بھائی سردار دوست علی مزاری سے ملاقات کی

اس موقع پر وزیر زراعت نعمان لنگٹریال کا کہنا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار تھا کہ

ہم اپنے کسان بھائیوں سب سیڈی کی پلاسی بنائی ہے جس سے کسانوں کو سبسیڈی کے تحت ریلیف دیا جا دیا جائے گا

اور کل وزیر اعلی پنجاب سردااور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ہم نہایت شکرگزار ہیں کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ہمارے اصرار پر روجھان تشریف لا رہے ہیں

وزیر زراعت نعمان احمد لنگڑیال کے ہمراہ سیکرٹری ایگری کلچر ڈاکٹر واصف خورشید،

ڈی جی ایگری کلچر ڈاکٹر عابد محمود، کمانڈنٹ آفیسر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد، رسالدار بی ایم پی سردار معظم مسعود مزاری، گن مین

رسالدار بی ایم پی بلال احمد مزاری احمد نواز خان کھیڑد شامل تھے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔


روجھان
ضامن حسین بکھر روجھان

پنجاب کے وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری سے ملاقات کے بعد مزاری ہیڈ کوارٹر روجھان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔

About The Author