دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

08اپریل2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

لاک ڈاؤن کا16واں روز، غریب مزدور طبقہ فاقہ کشی میں مبتلا،حکومت کا بیروزگار اور مستحق افراد کو مالی امداد کا دعویٰ بیانات تک محدود،

لاک داؤن کے باعث شہر کے تمام کاروباری اور تجارتی مراکز سمیت تمام دوکانیں بند ہیں جس کی وجہ سے یومیہ اجرت پر دوکانوں سمیت مختلف کام کرنے والے لاکھوں افراد بیروزگار ہوکر فاقہ کشی پر مجبورہوچکے ہیں،

لاک ڈاؤن ہوئے 16روز گزرجانے کے باوجود حکومت کی جانب سے مستحق افراد کو مالی امداد بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے

جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ شہریوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے،

دوسری جانب لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا کر موقع پرست بڑے دوکانداروں نے اشیاء خورد نوش سمیت اشیاء ضروریات کی

ذخیرہ اندوزی کرکے من مانی قیمت پر کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر سامان فروخت کررہے ہیں

جس کی وجہ سے شہریوں کو مزید مالی مشکلات میں ڈال دیا ہے اورغریب شہری فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔


کوٹ ادو

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں کورونا وائرس سے مشتبہ افراد کی آئسولیشن وارڈ میں آمد، پرہجوم ہسپتال میں کرونا وائرس باآسانی دوسروں میں منتقل ہونے کا خدشہ،

شہریوں میں خو وہراس،پاک فوج کی جانب سے منتخب کردہ گورنمنٹ ٹیکینیکل کالج لعل میرکے آئسولیشن سنٹرکو فعال کرکے مشتبہ مریض وہاں رکھنے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلے میں تیزی آنے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے جہاں اقدامات جاری ہیں

وہاں مشتبہ مریضوں کی آمدکا سلسلہ بھی تیزہو گیا ہے،گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال کوٹ ادو میں صوابی سے آنے والے تبلیغی جماعت کے 10مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کیلئے

چوک سرور شہید ہسپتال سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے بنائے گئے25بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیاہے،

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مشتبہ مریضوں کی آمد سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے،اس بارے شہریوں نے بتایا کہ

مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ یا طبی طور پر علیحدہ رکھنے کے لیے پاک آرمی کی زیر نگرانی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کوٹ ادو میں 170بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ

او ر چوک سرور شہید میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں 150بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ وں کیلئے گزشتہ دنوں دورہ کیا تھا

اور وہاں آئسولیشن سنٹروں کو فعال کرنے کے انتظامات بھی کرائے گئے تھے مگر انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ان آئسولیشن سنٹروں کو تا حال فعال نہ کیا جا سکا،

شہریوں غلام عباس بھٹہ، سجاد حسین، فیض بخش، عبدالغفار،کامران بھٹہ،عبدالحمید بھٹہ، محمد یونس، عبدالغفار خان، محمد عبداللہ،محمد کاشف،محمدنعیم محمد ناصر،

کاشف کھگہ، اسلام الدین،بخاری روڈ کے صدرعاشق حسین، امجد گوگھانی ودیگرنے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا متاثرین کے لیے آئسولیشن وارڈز قائم تو قائم کردیا گیا ہے

مگر یہاں مستقل آمد و رفت کے باعث دوسرے مریضوں کو اس وبا سے بچانا مشکل ہوجائے گا،ایک بار یہاں کرونا وائرس کے متاثرین آنا شروع ہو گئے

تو اس ہسپتال کو عام افراد اور دوسرے مریضوں کے لیے بند کرناپڑے گا جبکہ اس پرہجوم ہسپتال میں کرونا وائرس باآسانی دوسروں میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے،

اس لییانتظامیہ کرونا متاثرین کو سرکاری ہسپتالوں اورگنجان آبادی سے دوررکھنے کیلئے پاک آرمی کی جانب سے منتخب کئے گئے

کوٹ ادو میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج لعل میر او ر چوک سرور شہید میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے آئسولیشن سنٹروں کو فوری طور پر فعال کرے تاکہ

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادوکے جنرل او پی ڈی اور ایمر جنسی میں آنے والے مریضوں کوخوف اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


کوٹ ادو

مخالفوں نے رشتہ دار پر پالتو کتا چھوڑ دیا،تشویشناک حالت میں نوجوان ہسپتال داخل، پالتو کتے سے اہل علاقہ بھی پریشان،

مخالفوں نے ایک سال پہلے بھی اسی نوجوان پر اپنا پالتو کتا چھوڑا تھا، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 591 ٹی ڈی اے کے رہائشی شفیع چانڈیہ کے

بیٹوں سجاد حسین،شوکت حسین،محمد ریاض،محمد شہبازنے اپنے مخالف رشتہ دارمحمد ریاض چانڈیہ پر گھر جاتے ہوئے اپناخونخوار پالتوکتا چھوڑ دیا،

کتے نے نوجوان ریاض چانڈیہ کو پنڈلیوں پر کاٹ شدید زخمی کردیا، تشویشناک حالت کے باعث محمد ریاض کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چوک سرورشہید داخل کرادیا گیا،

مذکورہ ملزمان نے ایک سال پہلے بھی ریاض چانڈیہ پر اپنا پالتو کتا چھوڑا تھا،اس حوالہ سے معززین علاقہ نے بھی انہیں کئی بار اپنا پالتو کتا باندھ کر رکھنے کے لیے کہا

مگر وہ باز نہ آئے، جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشان ہیں، پولیس چوک سرور شہید نے محمد ریاض چانڈیہ کی مدعیت میں کتا مالکان کے خلاف مقدمہ نمبر 146/20زیردفعہ289 درج کرلیا،


کوٹ ادو

اراضی کے تنازعہ پر بھائی نیبیٹے سے ملکر حقیقی بھائی کو کلہاڑیوں کے وار سے لہولہان کردیا،

زخمی تشویشناک حالت ہسپتال داخل، پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،

نامعلوم شہری کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی طلائی زیورات لے گئے، پولیس نے دونوں مقدمات درج کر لئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 624 ٹی ڈی اے کے رہائشی کلاچی برادری کے جعفر حسین اور اس کے بھائی ربنواز کے درمیان اراضی کا تنازعہ چلا آ رہا تھا،

گزشتہ روز ربنواز کلاچی اپنے بیٹے انعام الحق کلاچی کے ہمراہ جعفر حسین کے رقبہ میں آگیا اور مویشیوں کے باندھنے کے

?کلے اکھاڑنے لگا، جعفر کلاچی کے منع کرنے پر رب نواز کلاچی نے اپنے بیٹے انعام اللہ کے ہمراہ کلہاڑیوں کے وار سے جعفرصادق کلاچی کو شدید زخمی کردیا،

زخمی جعفر حسین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرورشہید منتقل کردیا گیا،پولیس چوک سرور شہید نے مضروب جعفرحسین کلاچی کے بھائی نواب مضطر خان کلاچی ایڈووکیٹ کی مدعیت میں

حقیقی بھائی ربنواز اوربھتیجے انعام اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، دوسرے واقعہ تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ قصبہ گجرات میں فضل الرحیم جو کہ ضلع ٹانک کا رہائشی ہے

نے گجرات جمکو چوک میں سپیئر پارٹس کی دکان بنائی تھی اورقصبہ گجرات میں کرایہ کا مکان لے کر اپنی فیملی کے ہمراہ ریائش بھی رکھی ہوئی تھی،

فضل الرحیم لاک ڈاؤن کی وجہ سے دکان بند کرکے اپنے رشتے داروں کے گھر گیا ہوا تھا کہ اسی اثنا میں نامعلوم چوروں نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے

نقدی 3لاکھ 50اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے، پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں،


کوٹ ادو

ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایت پر ڈی ایس پی کوٹ ادو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادوکی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں تیزی،2

منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں،

اس بارے تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو عرفان افتخار باجوہ نے

منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،گزشتہ روز اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں قاسم راجپوت

اور عاشق راجپوت کو گرفتارکر لیا اور ان سے43بوتل ولائتی شراب شراب برآمد کرلیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔


کوٹ ادو

دوہرے قتل، ٹاپ ٹین کا مجرم اشتہاری گرفتار، ملزم سے اسلحہ برآمد،

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کی سربراہی میں دائرہ دین پناہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،

ایس ایچ او عصمت عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 4 سال سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری خالد گوپانگ کو گرفتار کر لیا

جبکہ تفتیش کے دوران ملزم سے پسٹل 30 بور اسلحہ ناجائز برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت علحیدہ سے بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔


کوٹ ادو

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون کی موروثی بیماری ہیموفلیا سے آگاہی کا عالمی دن 17اپریل کو منایا جائے گا،

ورلڈ ہیمو فیلیا ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت،بلڈ ڈونرز اورسماجی تنظیموں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا

جس سے ماہرین صحت اور مقررین خون کی بیماری ہیمو فلیا کی بنیادی علامات سے آگاہی اس کے تدارک اور علاج معالجے کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے،

ماہرین کہتے ہیں کہ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں تقریباً45 ہزارسے زائد بچے ہیموفلیا کے مرض کا شکار ہیں،

ہیموفیلیا ایک موروثی بیماری ہے جو کہ ایک مخصوص پروٹین کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، اس خطرناک بیماری کا علاج،

بہترین تشخیص کے بغیر ممکن نہیں،خون کا زیادہ بہنا اور بچوں کے گھٹنوں کا سوج جانا ہیموفیلیا کی ابتدائی علامات میں سے ہے،

شدید ہیموفیلیا کے مریضوں میں جسم سے خون بلا وجہ بھی بہہ سکتا ہے،اگر بیماری کی نوعیت اور شدت قدرے کم ہو تو مریض کا خون سرجری یا حادثے کی صورت میں

عام حالات سے زیادہ بہتا ہے اور انجماد نہیں ہو پاتا،پاکستان میں سروے نہ ہونے سے اس بیماری کے شکار افراد کا مستند ڈیٹا بھی نہیں،

ماہرین کہتے ہیں کہ اس بیماری کا واحد حل پروٹین فیکٹر کے انجکشن ہیں جو مریضوں کو ہر ہفتے لگائے جاتے ہیں جس اس بیماری پر قابو پایا جاتا ہے۔


کوٹ ادو

شان آرگنائزیشن کا انتظامی اجلاس سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے ویڈیولنک کے ذریعہ اجلاس کی صدارت کی اور کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد و آگاہی مہم میں

شان کے بھرپور حصہ لینے پر شان انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

سیاست کرنے کا ابھی کوئی وقت نہیں اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور شوبازی سے عوامی ہمدردی حاصل کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،

ہم اس مشکل آفت زدہ حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک بین الاقوامی وباء ہے

جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا جس کا واحد حل احتیاط ہے احتیاط کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کی پابندی قومی فریضہ ہے،

اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ کرونا پھیلاؤ کے خوف کے علاوہ اپنی روٹی روزی کے لئے سخت پریشان ہے مخیر حضرات اور حکومتی سطح پر مزدور خاص طور پردیہاڑی دار طبقہ کی امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں،

اس وباء سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے ساتھ ساتھ حالیہ ژالہ باری میں ہونے والے گندم کی فصل کے نقصانات پر حکومت پنجاب متاثر چھوٹے کاشتکاروں کی امدادکااعلان کرے،

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو خاص طورپر ہدایات جاری کریں

اور دریائے سندھ کے کنارے بیٹ کے علاقہ میں ہونے والی تباہی کا سروے کراکر متاثرہ مواضعات کوآفت زدہ قرار دیا جائے،

اس موقع پر انہوں نے شان آرگنائزیشن کی کارکردگی پر شان کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہاکہ عوام میں ماسک کی تقسیم ہویا گھر گھر راشن کی

تقسیم شان نے بغیر تشہیر و تصویر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھانے کی کوشش کی ہے جس پر وہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔


کوٹ ادو

صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،

کورونا کی وبا سے بچاؤ کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کیلئے گلی محلوں میں حفاظتی سپرے کا آغاز کردیا گیا ہے،

یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ شہر میں حفاظتی سپرے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں مظفرگڑھ کی عوام کو صحت کی تمام سہولیات ان کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں،

کورونا کی وبا اور دینگی مچھروں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سپرے پورے مظفرگڑھ شہر میں کئے جائیں گے،

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات میں اپنے گھروں میں محدود رہیں اور سماجی رابطوں کو وقتی طور پر منقطع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وفاق کے ساتھ مل کر کورونا جیسی موذی وبا کے خلاف کام کررہی ہے، جلد ہی اس پر کنٹرول حاصل کرلیا جائے گا

تاہم اس میں کامیابی کیلئے عوام کو تعاون بہت ضروری ہے، ہم اپنے آپ کو محفوظ بنائیں گے

تو پورا معاشرہ اور پوری قوم محفوظ رہے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اقبال مکول بھی ان کے ہمراہ تھے،


کوٹ ادو

کوٹ ادومیں لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آ گئی،

ایس ایچ او عرفان افتخار باجوہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور ڈبل سوار ی کرنے والوں کی 30سے زائد موٹر سائیکلیں اور درجن بھر رکشے تھانے میں بند کردئے،

اس موقع پر ایس ایچ او عرفان افتخار باجوہ نے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس اور ایس ڈی پی اوکوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کی ہدایات پر قانون پر سختی سے عمل درآمد کروا رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ عوام ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں اور موجودہ حالات کے مطابق اپنے گھروں میں رہیں،

گھروں سے باہر آوارہ پھرنے والے اپنے ساتھ ساتھ اپنی فیملی اور اپنے ارد گرد رہنے والوں کے بھی دشمن ہیں،

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ڈبل سوار ی کرنے والوں کی 30 سے زائد موٹر سائیکلیں اور درجن سے زائد رکشے تھانے میں بند کردئے جن کے خلاف کاروائی کیجا رہی ہے،

ایس ایچ او عرفان افتخار باجوہ نے کہا کہ پورے پنجاب میں کورونا وائرس کیوجہ سے لاک ڈاؤن دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا

جس میں لوگوں کو واضح تور پر ڈبل سواری اور بلاوجہ گھومنے پر پابندی عائد کی گئی تھی،ہمارے منع کرنے کے باوجود بھی لوگوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی

جس پر دفعہ 144 کے باعث ہمیں موٹرسا ئیکلں اور رکشے تھانے میں بند کرنی پڑیں۔


کوٹ ادو

پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ،6 جواری گرفتار،داؤ پر لگی بھاری رقم اور موبائل فون پولیس نے برآمد کرلئے،

تھانہ پر اندراج کرائے بغیر مکان کرایہ پر دینے والے مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف بھی کاروائی،

ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 2 ڈاکو بھی گرفتار،پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کر لیا،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ پولیس دائرہ دین پناہ نے قصبہ احسان پور میں نہر کنارے تاش جوا کھیلنے والے 6 جواری سید ثنائاللہ،

الیاس منجھوٹہ، عبدالرحمن گاڈی، صابر گاڈی، عارف گاڈی اورغلام یاسین مشوری کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 19ہزارروپے کی رقم 6 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کرکے

تمام جواریوں کو حوالات میں بند کر دیا،جبکہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 540 ٹی ڈی اے میں امجد پرویز جٹ نے تھانہ پر اندراج کرائے بغیر اپنا مکان غلام مجتبی بھٹی کو کرایہ پر دے دیا،

پولیس چوک سرور شہید نے مکان مالک امجد پرویز جٹ سمیت کرایہ دار غلام مجتبی بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب 2 ڈاکو فتح پور کے رہائشی عبدالستار راجپوت اور عبدالقدیر راجپوت کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے

2 پسٹل برآمد کرلئے، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں،

About The Author