نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وفاقی حکومت کی طرف سے مس نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان تعینات کرنے پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازی خان کے پیٹرن ان چیف خواجہ محمد یونس،

صدر سردار ذوالفقارعلی خان نصوحہ،سابق صدور بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ،خواجہ محمد الیاس،

خواجہ جلال الدین رومی، سینئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعود،نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال،سابق سینئر نائب صدور سردار شہباز علی خان نصوحہ،

طارق اسماعیل قریشی،زاہد نظام قریشی اور ایگزیکٹو ممبران نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ مس نوشین جاوید امجد کی ایف بی آر کی چیئرپرسن کے عہدہ پر تعیناتی سے ایف بی آر میں بہتر اصلاحات اور تاجروں،

صنعتکاروں کے لئے ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا

چیمبر آف کامرس کے صدر سردار ذوالفقارعلی خان نصوحہ اور سرپرست اعلی نے چیئرپرسن ایف بی آر کو ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس کے دورہ کی بھی دعوت دی ہے

تاکہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا جا سکے۔


ڈیرہ غازیخان :

مشیر صحت محمدحنیف پتافی نے ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا. چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فریداور ڈی جی پی ایچ اے عابد ملک بھی ان کے ہمراہ تھے.

مشیر صحت نے لاری اڈا کے قریب بننے والے پارک کا جائزہ لیااور وہاں پودا بھی لگایا.انہو ں نے چوک چورہٹہ میں مانکہ کینال کے اطراف بننے والے پارک کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ

تمام تعمیراتی کام بروقت مکمل کرائے جائیں انہو ں نے کہا کہ

جناح پارک، سٹی پارک، غازی پارک کی خوبصورتی کا کام جاری ہے.

مشیرصحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ارشاد نوحی پارک کے سامنے والے پلاٹ میں ڈی جی خاں کا بہترین فوڈ پوائنٹ بنایا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ

پنجاب بورڈز کے تحت میٹرک و انٹر میڈیٹ امتحانات اور نتائج کے معاملات پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین /کنٹرولنگ اتھارٹی گورنمنٹ کے احکامات و پالیسی کے تحت انجام پاتے ہیں.

انہوں نے کہاکہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ بات پھیلائی جا رہی ہے کہ امیدواروں کو امتحان کے بغیر یا پہلے سے انعقاد شدہ امتحان کی بنیاد پر اگلی کلاسز میں پروموٹ کر دیا جائے گا

ڈپٹی کنٹرولر نے واضح کیا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے.

امیدوار، والدین اور ادارہ جات اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور امیدوار اپنے مطالعہ اور تیاری سے ہرگز غافل نہ ہوں

بلکہ لاک ڈاون کے دوران زیادہ محنت کو شعار بنائیں جونہی حکومت کی پالیسی کے مطابق امتحانات کے شیڈول بارے فیصلہ ہو گا امیدواروں،

والدین اور ادارہ جات کو ایس ایم ایس، مراسلہ جات اورپرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان :

کرونا وائرس سے بچاؤکی آگاہی مہم کے سلسلے میں کمشنر ڈی جی خان طاہرفاروق کی ہدایت پر آگاہی مہم اور بروشر تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری،شہریوں کا خراج تحسین،

تفصیلات کے مطابق کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر چیف کارپوریشن آفیسر اقبال فرید ملک نے اپنے عملہ کے ذریعے شہر بھر میں کرونا سے بچاؤ کی آگاہی مہم تیز کرنے کے ساتھ احتیاطی تدابیر کے لئے شائع بروشرانتہائی ذمہ داری کے ساتھ شہر بھر کی گلی کوچوں،

بازاروں،گھروں اوردکانوں میں تقسیم کرنا شروع کر دئیے ہیں اور اس کام کے لئے عملہ مستعد کردار ادا کرتا نظر آرہا ہے

بروشر کی تقسیم کے بعد یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ شہریوں میں نہ صرف اس وباء کا خوف کم ہوگیا ہے بلکہ اس وباء کو سمجھنے اور اس سے بچاؤ کی تحریک بھی پیدا ہوئی ہے

اس تمام جاندار کوشش پر شہریوں نے کمشنر طاہر فاروق اور چیف آفیسر اقبال فرید ملک کاشکریہ ادا کیااس موقع پر سی سی او ملک اقبال فرید نے کہاکہ

کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور شہریوں کو ہرقسم کی آگاہی دی جا رہی ہے اور اس وباء کا جلد خاتمہ کرنے میں کامیاب ہونگے۔


ڈیرہ غازیخان :

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کو عہدوں سے ہٹانے سے ثابت ہوگیا کہ

وہ بدعنوانی میں ملوث ہیں، محکمے کی تبدیلی سے تحریک انصاف کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، غیر منتخب بابر اعوان کو پارلیمانی مشیر بنانا پارلیمنٹ کے ساتھ ذیادتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کی جانب سے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو اپنے عہدوں سے ہٹانے سے واضح ہوتا ہے کہ

بدعنوانی کے حوالے سے ایف آئی اے کی رپورٹ ٹھیک ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ

کیا محکمے کی تبدیلی یا مشیر کے عہدے سے ہٹانے سے تحریک انصاف کے انصاف کے تقاضے پورے جاتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو پھر یہ تبدیلی اور تنزلی کس حوالے سے کی گئی ہے اور اگر ان کے ہاتھ ملوث ہیں توپھر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے

اور فوری طور پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے بلکہ نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کردینا چاہئے،

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عمران نیازی اپنے فیصلوں اور انصاف کے حوالے سے ثابت کریں کہ وہ واقعی تحریک انصاف کے سربراہ ہیں،

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ادویات کے حوالے سے وزیر کو فارغ کیا گیا لیکن ان کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہیں کی گئی۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ پارلیمنٹ پر غیر منتخب افراد کا گھیرا مزید تنگ ہوتا جارہا ہے،

بابر اعوان کو پارلیمانی مشیر بنانا پارلیمنٹ کی توہین ہے

کم ازکم پارلیمنٹ کو تو بخش دیا جاتا پارلیمانی امور کا وزیر غیر پارلیمانی منتخب ہوگا تو اس سے زیادہ ظلم کیا ہوگا۔

About The Author