رحیم یار خان
پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک نے صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری،
چیف انجینئر آبپاشی بہاول پور، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور ایس ای ایرگیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ گذشتہ سات آٹھ ماہ سے بند تمام نان پرینیئر نہروں میں فی الفور پانی فراہم کیا جائے.
دریاوں میں وافر پانی ہونے کے باوجود اسے کسانوں کو فراہم کرنے کی بجائے سمندر میں ڈال کر ضائع کرنا ناشکری اور ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہے.
محکمہ انہار کے تمام چھوٹے بڑے منصوبوں کےلیے فراہم کیے جانے والے فنڈز کا تفصیلی آڈٹ کروایا جائے.
موقع کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے تاکہ خرچ ہونے نہ ہونے والی رقم بارے معلوم ہو سکے. کسان رہنماوں جام ایم ڈی گانگا اور ملک اللہ نواز مانک نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے کہا کہ
شوگر ملوں سے کسانوں کی گنے کی بقایا جات رقم فورا دلائی جائے. بارشوں اور ژالہ باری سے تباہ ہونے والی گندم کے علاقوں کے کسانوں کو ریلیف دلایا جائے.
دن بدن دریاوں میں بڑھتے ہوئے پانی کےپیش نظر دریائی علاقوں میں کاشتہ گندم کے مالکان کسان ہارویسٹرز کے ذریعے گندم کو برداشت کریں.
چاچڑاں شریف کے نواحی علاقے مڈ عادل اور کڈن احمد واہ سمیت دیگر علاقوں میں کم از کم آبادیوں کو بچانے کے لیے دریا کے کٹاؤ کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ