دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کا وقت ہر کوئی اپنے انداز سے گزار رہا ہے

اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے نے سوشل میڈیا سے وقتی طور پر بریک لے لیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کا وقت ہر کوئی اپنے انداز سے گزار رہا ہے۔ میں روحانی سکون کی تلاش میں سوشل میڈیا وقتی طور پر چھوڑ رہی ہوں۔

اس سے قبل معروف اداکارہ مایا علی نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نتیجہ اپنے مداحوں سے شیئر کیا تھا۔

ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ کی منو گزشتہ دنوں شوکت خانم کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے امریکہ میں مقیم تھیں۔

امریکہ سے واپسی پر ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج ایک جذباتی تحریر میں انہوں نے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر دی گئی ایک وسٹ کے ذریعے شیئر کیے۔

مایا علی نے لکھا کہ امریکہ سے واپسی پر ایئر پورٹ حکام نے واپس آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی، میں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا اور دو دن تک اس کے نتیجے کا انتظار کیا۔

About The Author