نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محبوبہ مفتی اپنے ذاتی گھر منتقل

محکمہ داخلہ کے ایک حکمنامے کے مطابق محبوبہ مفتی کو انکی سرینگر کے گھپکار میں سرکاری رہائش 'فئیر ویو' منتقل کیا ہے اور اسے سب جیل قرار دیا ہے۔

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو انتظامیہ نے سرینگر کے ایم اے روڑ کوارٹر سے اپنی رہائش میں منتقل کردیا ہے، تاہم اس پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ بر قرار ہے۔

وہ 5اگست کے بعد سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں ہیں۔

محکمہ داخلہ کے ایک حکمنامے کے مطابق محبوبہ مفتی کو انکی سرینگر کے گھپکار میں سرکاری رہائش ‘فئیر ویو’ منتقل کیا ہے اور اسے سب جیل قرار دیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 وبا کے پھیلاو اور خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

محبوبہ مفتی کو گزشتہ برس پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انتظامیہ نے چشمہ شاہی ہٹ میں نظر بند رکھا تھا لیکن موسم سرما کی وجہ سے انکو سرینگر کے مولانا آزاد روڑ پر واقع سرکاری ہٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔

محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ انکی سیاسی جماعت کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے بھی کیا تھا تاہم انتظامیہ نے ابھی تک انکا مطالبہ منظور نہیں کیا ہے۔

About The Author