دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ آئی پی ایل نے دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والی آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی ڈرا دیا۔کینگروز کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے سامنے گراونڈ میں کچھ بھی بولنے سے ڈرتے ہیں۔۔۔۔
کرکٹ کی سپر پاور بھارت کرکٹ بورڈ کی انڈین پریمیئر لیگ کا ایک بھی سیزن ایسا نہیں جو تنازعات کا شکار نہ ہوا ہو۔۔
سابق آسڑیلوی کپتان مائیکل کلارک بھی بی سی سی آئی کے پیسے کے دم پر آئی سی سی اور دیگر بورڈز سے من مانے فیصلے اور ڈرانے دھمکانے کے خلاف میدان میں کود پڑے۔
مائیکل کلارک نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل کے مہنگے کنٹریکٹس نہ ملنے کے ڈر سے آسٹریلوی کھلاڑیوں سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کچھ بھی کہنے سے ڈرتے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ جس طرح ماضی میں سب کاونٹی کھیلنا چاہتے تھے،،اسی طرح اب ہر کوئی آئی پی ایل میں کھیلنے کا خواہشمند ہے۔
اسپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ پیسے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور دیگر بورڈز میں بی سی سی آئی اور بھارتی کھلاڑیوں کا ڈر پایا جاتا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس