مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے آئی پی ایل کیخلاف ایک اور پینڈورا باکس کھول دیا

مائیکل کلارک نے دعوی کیا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے ویرات کوہلی کو میدان میں کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں

دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ آئی پی ایل نے دنیائے کرکٹ پر راج کرنے والی آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی ڈرا دیا۔کینگروز کے سابق کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے سامنے گراونڈ میں کچھ بھی بولنے سے ڈرتے ہیں۔۔۔۔

کرکٹ کی سپر پاور بھارت کرکٹ بورڈ کی انڈین پریمیئر لیگ کا ایک بھی سیزن ایسا نہیں جو تنازعات کا شکار نہ ہوا ہو۔۔

سابق آسڑیلوی کپتان مائیکل کلارک بھی بی سی سی آئی کے پیسے کے دم پر آئی سی سی اور دیگر بورڈز سے من مانے فیصلے اور ڈرانے دھمکانے کے خلاف میدان میں کود پڑے۔

مائیکل کلارک نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل کے مہنگے کنٹریکٹس نہ ملنے کے ڈر سے آسٹریلوی کھلاڑیوں سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کچھ بھی کہنے سے ڈرتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ جس طرح ماضی میں سب کاونٹی کھیلنا چاہتے تھے،،اسی طرح اب ہر کوئی آئی پی ایل میں کھیلنے کا خواہشمند ہے۔

اسپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ پیسے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور دیگر بورڈز میں بی سی سی آئی اور بھارتی کھلاڑیوں کا ڈر پایا جاتا ہے۔

%d bloggers like this: