جرمنی نے کورونا وائرس کو یورپی یونین ممالک کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا بحران قرار دے دیا،
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے کو اس بیماری سے بچانے کے لیے متحد ہوجائیں۔
جرمنی کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا جب امریکہ نے بھی وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو تاریخ کا مشکل ترین ہفتہ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب فرانس نے خبردار کیا کہ وہ جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے خطرناک بحران سے دوچار ہے۔
سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفوین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں اموات کے لیے تیار ہو جائیں۔ ماہرین کے مطابق سویڈن بھی لاک ڈوان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
پوری دنیا میں 70 ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 50 ہزار صرف یورپ سے ہیں۔
اٹلی ، فرانس اور اسپین نے جرمنی، آسٹریا اور ہالینڈ کو وائرس کے معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے قرضوں کی مشترکہ سہولیات کی درخواست کی ہے۔
یورپ کی فرنٹ لائن ہیلتھ ریسپانس کے مطابق کچھ ممالک نے انفیکشن اور اموات کی تعداد میں کمی کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ سے بدترین دور گزر جانے کی امید جاگی ہے۔
ناروے کے مطابق وبا قابو میں ہے جبکہ آسٹریا نے اپنا لاک ڈاؤن کم کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس