دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا سے4004متاثر ،55 افراد جاں بحق

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 3088 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔  پاکستان میں کورونا کے 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب55 افراد جاں بحق اور 4004متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 577 سے  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 2004، سندھ 986 اور خیبرپختونخوا میں 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں202 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گلگت بلتستان میں211 اور آزاد کشمیر میں 18 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے 429 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس  سے سندھ میں 18، پنجاب15، خیبرپختونخوا 17، اسلام آباد1، بلوچستان 1 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینٖڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 59  فیصد مریض بیرون ملک سے آئے ہیں اور 41 فیصد مقامی ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 3088 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔  پاکستان میں کورونا کے 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں 462 اسپتالوں میں آئی سولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں 7295 بیڈز موجود ہیں۔ اس وقت تک 328 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 16737 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق آٹھ ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

About The Author