نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حفاظتی لباس کے مطالبے پر کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد حکومتی غنڈہ گردی ہے، بلاول بھٹو زرداری

ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس اور آلات فراہم کرنے کی بجائے ان پر تشدد اور انہیں جیل بجھوا دینا کہاں کاانصاف ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد اور ان کی گرفتاریوں پر سخت الفاظ میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حفاظتی لباس کے مطالبے پر کوئٹہ میں ڈاکٹروں پر تشدد حکومتی گنڈہ گردی ہے۔ ڈاکٹروں کو حفاظتی لباس اور آلات فراہم کرنے کی بجائے ان پر تشدد اور انہیں جیل بجھوا دینا کہاں کا

انصاف ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب ڈاکٹروں کی ضرورت ہسپتالوں میں ہے انہیں جیل بجھوا دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت جائز مطالبات پر تشدد اور گرفتاریاں کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ

ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر جدوجہد کر رہے ہیں۔ پوری دنیا میں ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے

جبکہ نئے پاکستان کی سرکار انہیں جیل بھجوا رہی ہے۔ ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاری سے ان کا مورال ڈاﺅن کرنے کی کوشش پی ٹی آئی حکومت کی بدترین نااہلی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر خود کو تنہا نہ سمجھیں پاکستان پیپلزپارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زبردست خدمات پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

About The Author