دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگرسے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ ضلع بہاول نگر میں محکمہ خوراک پنجاب تین لاکھ بائیس ہزار میٹرک ٹن گندم خریدے گا

جس کے لیے 22 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں گندم کی خریداری کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں فدا حسین کالوکا وٹو، ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون ، ڈی پی او قدوس بیگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، محکمہ خوراک اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ خوراک پنجاب 1400 روپے فی من مقرر کردہ سپورٹ پرائس پرگندم کاستکاروں سے خریدے گا

اور بائیس سنٹرز میں 9 چشتیاں، 7 سنٹرز ہارون آباد اور 6 فورٹ عباس میں قائم کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں گندم کی خریداری کے لیے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے اج لاس میں ہدایت کی کرونا کی وجہ سے کاشتکار احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ

موجودہ حکومت کسان دوست ہے اور کاشتکاروں کو کسی قسم کی مشکلات نہیں آنے دیں گے۔نیز صوبائی وزیر زکوۃ وعشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ

کرونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہم سب کا فرض ہے اور اس وبا سے بچنے کے لیے حکومت ، انتظامیہ اور عوام مل کر اس کو شکست دے سکتے ہیں۔

وہ ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں کرونا کی ضلع بہاول نگر میں صورت حال کے جائزہ اقدامات کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے

جس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون ،ڈی پی او قدوس بیگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ

کرونا کے ضلع بھر سے اب تک 89کرونا مشتبہ کیسسز کے ٹیسٹ لاہور بھجوائے گئے ہیں

اب تک موصول ہونے والے 33 کیسسز کے رزلٹ میں 6 کیسسز پازیٹیو جبکہ 27 کیسسز نیگیٹو آئے ہیں

56 مشتبہ کیسسز کا رزلٹ ابھی پینڈنگ ہے جبکہ تمام مشتبہ کیسسز کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔


بہاولنگر

تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں پولیس کی بڑی کاروائی،عرصہ20سال سے قتل کے مقدمہ میں ملوث اے کٹیگری کا

مجرم اشتہاری یوسف حسن سکنہ چشتیاں اسلحہ سمیت گرفتار، قبضہ سے پسٹل30بور بھی برآمد مقدمہ درج۔

تفصیلات کے ڈی پی او قدوس بیگ کی قیادت میں بہاولنگر پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،

عرصہ بیس سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اے کٹیگری کے مجرم اشتہاری کو ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن چشتیاں انسپکٹرشفاقت ڈھلوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتار کر لیا،

2000؁ء سے ہی مجرم یوسف حسن واردات کے بعد علاقہ سے روپوش ہوگیا تھا

جو بیس سال سے بھیس بدل کر مختلف اضلاع میں رہتا رہا۔ ایس ایچ او شفاقت ڈھلوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف زاویوں پر کام شروع کیا۔

ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا، ملزم سے قتل کے وقوعہ کے متعلق تفتیش کا آغاز کردیاگیا،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ کا کہنا تھا کہ

ملزم جتنا بھی شاطر اور خطرناک ہو قانون کی گرفت سے نہ بچ سکے گا اور اپنے انجام کو پہنچے گا۔

ضلعی پولیس عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف مستعدی و دلجمعی کے

ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔…


بہاولنگر

تھانہ میکلوڈ گنج پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

علی پور بھاٹیکا سکنہ میکلوڈ گنج کے مرسلین سے
بندوق12 بور برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل منچن آباد علی رضا کاظمی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ میکلوڈ گنج انسپکٹر چوہدری ندیم اقبال کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

کریک ڈاؤن کے دوران ہی تھانہ میکلوڈ گنج پولیس نے علی پور بھاٹیکا موضع احمد گدھوکا میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر مرسلین کوگرفتارکیا

اوراسلحہ ناجائز بندوق12 بور برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ میکلوڈ گنج انسپکٹر ندیم اقبال نے کہا کہ

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔تھانہ میکلوڈ گنج کی حدود سے جرائم کا قلع قمع کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی۔

About The Author