لیبیا کے سابق وزیراعظم محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ سابق لیبائی وزیراعظم محمود جبریل 26 مارچ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔
ان کی تشکیل کردہ جماعت الائنس آف نیشنل فوسز کے سیکرٹری خالد المرمی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 68 سالہ محمود جبریل کورونا وائرس کے باعث چل بسے ہیں۔
دو روز قبل ان کو حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔
محمود جبریل کو کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قاہرہ کے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ 68سالہ محمود جبریل 2011 میں معمر قذافی کا تختہ الٹنے والی تحریک کے سربراہ تھے اور عرب سپرنگ کے بعد لیبیا کے پہلے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے صومالیہ کے سابق وزیراعظم نور حسن حسین لندن میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
دنیابھرمیں کورونامریضوں کی تعداد12لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور69,459 ہلاک ہو چکے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ