ڈیرہ غازیخان :
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ عطیات تقسیم کرتے وقت مستحقین کی عزت و تکریم کا خاص خیال رکھا جائے۔
لائنوں میں کھڑا کرنے کے بجائے ان کے گھروں تک رسائی حاصل کی جائے کی۔ امداد دیتے وقت مستحقین کی عزت نفس کا خاص خیال رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں ان کے دروازوں پر دستک دے کر اشیاء رکھ دی جائیں۔
کمشنر نے مخیر حضرات سے کہا کہ عطیات دیتے وقت ہر علاقہ کی ضروریات کو بھی سامنے رکھا جائے۔
خشک راشن اور عطیات دیتے وقت میل جول،مصافحہ سے گریز کرتے ہوئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکا جائے۔
سماجی فاصلوں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دیکھنے میں آیا ہے کہ
اشیاء کی تقسیم کے وقت عوام کی بڑی تعداد جمع ہوجاتی ہے جس سے حقداروں تک امداد نہیں پہنچتی عوام ایسے عادی اور پیشہ ور افراد کی نشاندہی کمشنر آفس میں کریں
تاکہ وہ حق داروں کا حق نہ مار سکیں اور اشیائے ضروریات حقداروں تک پہنچائی جاسکیں۔
ڈیرہ غازیخان :
ڈیرہ غازی خان میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے بھاری مشینری کے ذریعے پائپ لائنز کی صفائی کی جاری ہے
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ہدایت پر میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید نے بتایا کہ
کہ خیابان سرورمیں 500مربع فٹ پا ئپ لا ئن کی ڈی سیٹنگ مکمل کرلی گئی ہے پیر قتال روڈ چوک چورہٹ پرسیوریج لائن تبدیل کی جارہی ہے
انہوں نے بتایا کہ کہ خیابان سرور میں ملتان روڈ پر 200 دیگر علاقے میں 300 سو مربع فٹ ڈی سیلٹنگ کرلی گئی ہے
اور مرحلہ وار تمام علاقوں میں سیوریج پائپ لائنز کی ڈی سیٹنگ کی جائے گی جس کیلئے دیگر اضلاع سے جدید مشینری منگوائی گئی ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
ضلع ڈیرہ غازی خان کی ریپڈ رسپانس ٹیم نے شہر کے بعد دیہی علاقوں اور قصبات میں ڈس انفیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے
ریسکیو ٹیموں نے چوٹی زیریں میں مساجد، شاہراہوں،عمارتوں، مارکیٹ اور دیگر مصروف مقامات پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لئے جراثیم کش محلول کا سپرے کیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں نے بتایا کہ
کمشنر نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے ہرممکن حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں
ریسکیورز کی گاڑیوں کے ذریعے جراثیم کش محلول کا کرایا جارہا ہے جس میں دیہی علاقوں اور قصبات کو بھی فوکس کیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
مشیر وزیر اعلی وچیئرمین پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان محمد حنیف خان پتافی نے چوک چورہٹہ کا دورہ کیا انہوں نے چوک کی تزئین وآرائش،گرین بیلٹس اور دیگر کا جائزہ لیا۔
انہوں نے چوک پر لنگر خانہ کے تعمیراتی کام کو کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ مشیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ
ان کے والد کے ایصال ثوابکے لئیموسی خان فاؤنڈیشن کے تحت لنگرخانہ میں مستحقین کو معیاری کھانا مفت فراہم کیا جائے گا
جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔چئیرمین پی ایچ اے نے کہا کہ
چوک چورہٹہ کو ڈی جی خان کا سب سے خوبصورت چوک بنایا جائے گا
اسی طرح شہرکے مختلف مقامات اور چوکوں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔
ڈیرہ غازیخان:
ضلعی زکواۃ آفیسر ڈیرہ غازی خان حافظ مغیث نے بتایا ہے کہ محکمہ زکواۃ و عشر پنجاب کے زیراہتمام مستحقین کی مالی امداد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
گزارہ الاؤنس کے تحت دوسری ششماہی قسط ایک مہینہ قبل ادا کر دی گئی اورآج سے مستحقین زکواۃ کو رقوم کی منتقلی کا آغاز کردیا گیا ہے
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان فلائٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) طاہر فاروق کی ہدایت ضلع بھر کے رجسٹرڈ 3561 مستحقین کو نو،نو ہزار روپے
آج سے ایزی پیسہ کے ذریعے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ مستحقین کو موبائل پر ایس ایم ایس ملے گا جس کو دکھا کر وہ کسی بھی ایزی پیسہ شاپ سے بغیر کسی کٹوتی کے نو ہزار روپے حاصل کر سکتے ہیں
ضلعی زکواۃ آفیسر نے بتایا کہ سو نابینا افراد کو گزارہ الاونس کے تحت بارہ، بارہ ہزار روپے ملیں گیانہوں نے بتایا کہ
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام ایزی پیسہ شاپ مالکان کو واضح ہدایات جاری کر دی گئیں کہ وہ کسی مستحق سے رقم کی کٹوتی نہیں کریں گے
اوربلاتاخیر ادائیگی یقینی بنائیں گے حافظ مغیث نے مزید بتایا کہ سابقہ مستحقین جو پہلی قسط لے چکے تھے
ان کی دوسری قسط جاری کردی گئی ہے۔نئے4464 افراد کی لسٹ تیار کی جارہی ہے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار سے محروم ہوئے ہیں۔
دس اپریل تک حکومت پنجاب کو تصدیق اور دیگر مراحل کی تکمیل کیلئے بھیج دی جائے گی جس کے فورا بعد ان افراد کو بذریعہ ایزی پیسہ رقم منتقل کی جائیگی۔
ڈیرہ غازیخان :
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا۔مقیم زائرین سے ملاقات کی اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ کہ آپ کٹھن حالات سے گزر رہے میں آپ کے صبر اور استقامت کو سلام پیش کرتاہوں۔
حکومت پنجاب کی طرف سے آپ کو آئسولیشن میں رکھنے کا واحد مقصد آپ اور آپ کی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے
کیونکہ کرونا وائرس تیزی سے دوسرے انسانوں میں منتقل ہورہا ہے آزمائش کے اس مشکل وقت میں آپ ضرور کامیاب ہوں گے
اور آپ کا تعاون بہت اہم ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں مقیم تمام زائرین کے دوبارہ ٹیسٹ لے لئے گئے ہیں
اور جلد رپورٹ متوقع ہے انہوں نے کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ بہت سے لوگ کرونا ٹیسٹ میں کلیئر ہوجائیں گے
اور انہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان کے گھروں کو روانہ کردیا جائیگا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی عوام اور انتظامیہ آپ کے ساتھ ہیں
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ چوک چورہٹہ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔
ڈیرہ غازیخان :
مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے جبکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسا ئل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے
جبکہ موثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے یہ بات ڈی پی او اختر فاروق نے پولیس لائن شہدا ہال میں سرکل کے تمام ڈی ایس پی،
ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے دوران کہی اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن بھی موجود تھے ترجمان پولیس کے مطابق پولیس لائن شہدا ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن سمیت سرکل کے تما م ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز،تمام برانچوں کے انچارج نے شرکت کی میٹنگ میں ڈی پی او نے ہر تھانہ میں جرائم کی شرح
اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاڈی پی او نے دوران میٹنگ جملہ ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ
تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں / ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے
اور جلدازجلد زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی پر یکسو کیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرے
اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں
اور سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور گشت کے نظام کو بہتر بنائیں تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکی جائے
انھوں نے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں سودخوروں،منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کریں جبکہ مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنائیں بے
وجہ لوگوں کو تنگ نہ کریں، مقدمہ میں مطلوب اصل ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے انھوں نے مزید کہا کہ
پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرئے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوئے انکی شکایات پر فوری عمل درآمد کیا جائے
آخر میں ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی
اورغیر تسلی بخش کارکردگی والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان :
تھانہ درخواست جمال پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلتے ہوئے 10 جواری گرفتار،
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان ساجد فرید کو اطلاع ملی کہ
کچھ لوگ ڈنڈی رشید والی اور نہر کی غربی پٹڑی سرکنڈوں پر تاش کھیل رہے ہیں
اور اس پر جواء بھی لگایا ہوا ہے اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے الگ الگ کاروائی کر کے 10 جواری اعجاز حسین،
عبدالرشید، شاہد حسین، وغیرہ 10جواریوں کو گرفتار کر لیا
اور جواریوں نے جو رقم داو پر لگا رکھی تھی وہ بھی قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا۔
ڈیرہ غازیخان :
ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گوہر علی سب انسپکٹر تھانہ بی ڈویژن نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔
سنگین جرم میں ملوث مجرم اشتہاری خادم حسین ولد محمد نواز کافی عرصہ سے روپوش تھا۔جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کوشش کر رہی تھی۔
ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر مجرم اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں
پولیس نے گرفتار ہونے والے مجرم اشتہاری سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
کپر والہ سمندری چوٹی روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک شخص جا ں بحق، دو خواتین سمیت ایک بچہ زخمی،
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے نزدیکی علاقہ کپروالا سمندری چوٹی روڈپر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موڑ کاٹتے ہوئے
بے ہوکر قابو ہوکرسامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ہیبت خان
موقع پر جاں بحق جبکہ دو خواتین لعل مائی، حسینہ بی بی اور تین سالہ بچہ حسن زخمی ہوگئے
پولیس تھانہ چوٹی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی جبکہ ریسکیو1122 اہلکاروں نے نعش اور زخمیوں کو آر ایچ سی چوٹی منتقل کر دیا۔
ڈیرہ غازیخان :
میٹرو پولٹین کارپوریشن کا کچہری چوک،مشرف چوک سمیت شہر کے مختلف مقامات پر کرونا سے محفو ظ رہنے کیلئے قابل تحسین اقدام، شہر کے مختلف چوکوں پر لیکوئیڈ ہینڈ واشر نصب کرادیئے گئے
تفصیلات کے مطابق کمشنر نسیم صادق کی ہدایت پر چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملک اقبال فرید نے شہر کے مختلف دس مقامات جن میں کچہری چوک،
ٹریفک چوک، میونسپل کارپوریشن آفس، چوک چورہٹہ، پل ڈاٹ، جامپور روڈ،ریلوے پلی، کلمہ چوک،بڑی سبزی منڈی،
گھنٹہ گھر بازار میں لیکوئیڈ ہینڈ واشر نصب کرادیئے جن کے ساتھ باقائدہ ڈیٹول شیمپو اور ٹشوپیپرز کے علاوہ بالٹی بھی رکھی گئی ہے
تاکہ آنے جانے والے شہری اس سے اپنے ہاتھ دھونے کے بعد استعمال ہونے والا ٹیشو باہر پھینکنے کی بجائے بالٹی میں ڈالیں سی او ملک اقبال فرید نے بتایا کہ
شہریوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کمشنر نسیم صادق کے حکم پر یہ کام کیا گیا ہے۔چوبیس گھنٹے پانی بھرنے اور بالٹی میں موجود ٹشو پیپرزوغیرہ کی صفائی کیلئے کارپوریشن کا عملہ تعینات کیا گیا
ہے جو مسلسل ان میں پانی اور دیگر سامان مکمل کرنے کا پابند ہوگا شہر کے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر اس قسم کے ہینڈ واشر کی تنصیب سے
جہاں شہریوں میں ہاتھ صاف رکھنے بارے آگاہی ہوگی وہیں انہیں کرونا جیسی وباء سے بھی محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔
ڈیرہ غازیخان :
جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز ”کورونا کرفیو“ نہیں بلکہ ”جمعہ کرفیو“ لگایا گیا تھا،
سندھ میں جمعہ کے روز عوام کو ”لاک ڈاؤن“ اور مساجد کے امام و خطباء کو ”لاک اپ“ میں بند کیا گیا۔ صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان
حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ صوبہ سندھ میں متوازی حکومت ہے اور مراد علی شاہ کے فرمان وفاق سے نرالے ہیں،
صوبہ سندھ میں جمعہ کے روز عوام کو لاک ڈاؤن میں اور امام و خطیب لاک اپ میں بند تھے، انہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ
کورونا وائرس جمعہ کے روز 12 سے 3 بجے تک خطرناک رہتاہے اور اس کے بعد خطرناک نہیں رہتا کیوں کہ 3بجے کے بعد تمام اسٹورز، بازار اور عوامی بینک وغیرہ میں جو لوگوں کا رش دکھا گیا،
انہوں نے کہا کہ یہ صرف مساجد کے حوالے سے 12 سے 3 بجے تک کا ”جمعہ کرفیو” تھا ”کورونا کرفیو” نہیں تھا،
انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہاں خطباء اور علماء پر تشدد کیا گیا
انہیں لاکپ اپ میں ڈال کر ان پر مقدمات بنائے گئے اگر اسٹور پر لوگوں کے ہجوم جمع ہونے اسٹور کے مالک پر مقدمہ نہیں بنتا،
بینک میں ہجوم جمع ہونے پر بینک منیجر پر مقدمہ نہیں بنتا، راشن تقسیم کرنے والے ٹرک پر جمع ہونے والے سینکڑوں مجبور لوگوں کا مقدمہ امداد دینے والوں پر نہیں بنتا
تو مسجد میں آنے والے مسلمانوں کا مقدمہ خطباء اور علماء پر کیوں بنایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور جمعیت علمائے اسلام موجودہ نازک حالات میں
اپنے تمام تر اختلافات کے باوجود تعاون کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن صوبہ سندھ میں پیپلزپارٹی یعنی اپوزیشن کی جماعت کی
حکومت کے ہوتے ہوئے علماء اور مساجد کے خطباء کے ساتھ جو سلوک ہے وہ ناقابل برداشت ہے اور اگر اسے ترک نہیں کیاگیا
تو اس کا شدید ردعمل ہوگا اور پورے ملک میں خصوصاً صوبہ سندھ میں اس کا رد عمل آئے گا۔
ڈیرہ غازیخان :
کرونا وائرس کا حملہ جاری،ڈاکٹروں اور نرسز سمیت 14ٹیچنگ ہسپتال کے عملہ میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق،قرنطینہ سینٹر میں بھی مزید دو زائرین کا رزلٹ پازیٹو آگیا،
شہریوں میں خوف و ہراس،تمام ڈاکٹرز اور نرس کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا
ترجمان ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد تحسین،اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال سے 33ڈاکٹروں اور عملہ کے کروناٹیسٹ کے لئے سیمپلز پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری (PPHRL)کو بھیجے گئے تھے
جن میں سے گزشتہ روز آنے والی رزلٹ رپورٹس کے مطابق 14ڈاکٹرز اور ایک نرس میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو ئی ہے
14ڈاکٹروں میں وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر نعمان چوہدری،شعیب،حسنین،رابعہ،ڈاکٹرحسنین،ڈاکٹراحتشام الحق،ڈاکٹرعرفان،اقراء لطیف،ڈاکٹرعاقب،
ڈاکٹرارسلان،ڈاکٹرجمشید،ڈاکٹر حشمت،ڈاکٹرمحمدابرار رشید اورڈاکٹر عدنان فیض میں کرونا پازیٹوہے ڈاکٹروں میں کرونا وائرس کی موجود گی کی تصدیق کے بعد ٹیچنگ ہسپتال عملہ
اور شہریوں میں شدید خوف ہ ہراس پھیل گیا ہے ادھر باوثوق ذرائع کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال کے حالیہ پازیٹو رپورٹ والے ڈاکٹر وں و عملہ نے قرنطینہ سینٹر پر ڈیوٹی بھی نہیں کی تھی
اس سے یہ بات عیاں ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں کرونا وائرس بعض افراد میں موجود ہے تاہم ابھی تک ٹیچنگ ہسپتال کے عملہ اور ڈاکٹرز کو مکمل حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی جا سکی ہیں
جبکہ دو سو سے زائد کرونا پازیٹو مریضوں کو قرنطینہ سنٹر میں موجود گی کے باوجود فرنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان میں ابھی تک ٹیسٹنگ کٹس کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی ہے
اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر ترجمان ٹیچنگ ہسپتال،ڈی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ
آج آنے والی رپورٹ میں ٹیچنگ ہسپتال سمیت ضلع ڈیرہ کے 10ڈاکٹروں اور دیگر سمیت
14افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ