دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

05اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور:

ملتان قرنطینہ سے 62 زائرین کا قافلہ فاضل پور پہنچ گیا ۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی و دیگر افسران نے زائرین کا استقبال کیا

ملتان سے منتقل ہونے والے زائرین کو دانش پبلک سکول فاضل پور میں قائم کیے گئے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے ۔

جامپورر:تمام زائرین کا تعلق جامپور سمیت ضلع راجن پور کے مختلف علاقوں سے ہے ۔

تمام زائرین کی سکریننگ مکمل کرکے فائنل رپورٹ کے لیے بھجوا دی گئی ہے:

رپورٹ ملنے کے بعد زائرین کو ان کے گھروں کو باعزت طریقہ سے روانہ کیا جائے گا۔

تمام زائرین کو دن وقت کا معیاری کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران و ڈاکٹر زائرین کی دیکھ بھال کے لیے ہمہ وقت قرنطینہ سنٹر دانش سکول فاضل پور میں موجود ہیں


حاجی پورشریف

مختلف ادوار میں سیوریج سسٹم کے لیئے 10کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کے باوجود شہربھر میں ناقص سیوریج سسٹم،

صحت و صفائی کا کوئی بہتر نظام نہ ہونے کے سبب گلیوں میں گندگی و غلاظتوں کے جوہڑوں کے سبب اہل علاقہ بچے بوڑھے مختلف بیماریوں کا شکار،

بدبو و تعفن نے جینا دو بھر کردیاکچی آبادی سے گزرنے والا گندے پانی کا کھالہ بھی پختہ نہ ہوسکا اور نہ اسکی صفائی ہوسکی جس کے سبب وہ گندگی و غلاظتوں کے جوہڑ کا منظر پیش کرتا نظر آتا ہے

اور مچھروں کی افزائش نسل کا بھی ذریعہ ہے جس کی بارہا نشاندہی بھی کرائی گئی۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر شکایات کے باوجود بھی صورتحال بہتر نہ ہوسکی،

فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ کر کے متعلقہ افسران اپنے فرائض سے غافل،آنے جانے کے لیئے شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا،

خدانخواستہ جنازے وغیرہ کیصورت میں چار آدمی اکٹھے نہیں چل سکتے۔کچی آبادی عیدگاہ کیطرف لیول صحیح نہ ہونے کے سبب نالیوں کا گندا پانی گھروں میں داخل،

شہر بھر کی نالیوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی نہ ہونے کے سبب غلاظتوں کے انبار لگے ہوئے ہیں ٹائون کمیٹی بننے پرشاید یونین کونسل کے صفائی کے عملے سے بھی محروم کردیا گیاہے

اسی طرح راجن پور روڈ پر قبرستان میں نالیوں کا غلیظ وگندا پانی اوربہتر سیوریج سسٹم نہ ہونیکی وجہ سے بارش کا پانی بھی قبرستان میں داخل قبروں کی

بے حرمتی کیساتھ سیم کا بھی باعث بن رہا ہے عوامی نمائندوں،متعلقہ محکمے اور افسران کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی سے رابطہ کیا گیا تو فنڈز اور عملے کی عدم فراہمی کے سبب وہ بھی خاموش ہوگئے،

حالانکہ انہیں اس سے قبل مکمل وزٹ اور بریفنگ بھی دی گئی تھی۔اس سلسلے میں اہل علاقہ نے متعلقہ حکام اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے

فوری نوٹس اور صحت و صفائی کے بہتر انتظامات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف


روجھان

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

صوبائی گورنمنٹ نے انصاف امداد کے لیے فی کس 4 ہزار ہر مستحق کو امداد دی جا رہی تھی اب صوبائی حکومت کے حکم پر انصاف امداد پروگرام کی امدادی رقم 4 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کر دی گئی ہے

اب فی کس اہل مستحق افراد جن کا نام شامل ہے انصاف امداد سے 12 ہزار دیا جائے گا ۔اور یہ امداد صوبائی گورمنٹ کر طرف سے دیا جائے گا جو جلد شروع ہونے والا ہے

اور وفاقی گورمنٹ کی طرف سے دی جانے والی احساس پروگرام جس کی رقم بھی 12000روپے ہے وہ بھی جلد شروع ہونے والا ہے 8171

پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر کسی سپیس کے سنڈ کریں اگر ریپلائی میں اہل آئے تو وہ رقم اپ کو ملے گا
واضح رہے کہ

اکثر احساس پروگرام میں اپنے نام اپلائی کرنے والوں کو ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا جواب موصول ہوتا تھا

پلیز Ehsaas.Nadra.Gov. pk اس لنک پر جا کراپنی مکمل تفصیل دے کر اس پروگرام کے لیے خود کو اہل کرنے کے لیے خود اپلائی کریں

نیز اس صوبائی اور وفاقی پروگرام کی تاخیر کی وجہ نادرا ویریفیکیشن تھی جو اس وقت 50 لاکھ افراد نے اس پروگرام کے اپلائی کی نادرا ویریفیکیشن کے بعد ان 50 لاکھ افراد میں سے 10 لاکھ افراد ایسے تھے جو صاحب جائیداد تھے ۔

اس لیے اپلائی کرنے والے افراد کو جواب میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق یہ رقم شفاف ترین طور پر مستحقین افراد کو ملے ۔


راجن پور/ انڈس ہائی وے کا خونی چوک

راجن پور۔ انڈس ہائی وے پر بے نظیر پل چوک جگن خان پٹرولیم خونی چوک بن گیا ایک ہی رات میں ایک ہی جگہ پر 3 حادثے

حادثہ کا شکار گاڑی روڈ کنارے جگن خان پٹرول پمپ پر کھڑی تھی پیچھے سے آکر ایک ٹرک آ لگا۔

راجن پور ۔ ابھی اس کو بنا کر نکالا ہی جا رہا تھا کہ رات کے اندھیرے میں ایک آئل ٹینکر اس میں آ لگا۔

حادثے میں ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ریسکیو 1122 کی ساری رات محنت گاڑیاں کاٹ کر زخمی کو نکالا۔

ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی اور پوری رات کی محنت سے گاڑی مالکان اور مقامی لوگوں کا خراج تحسین۔

راجن پور ۔ انڈس ہائی وے جگن خان پٹرولیم کا یہ چوک حادثات کا مرکز بن گیا ہے۔

چوک خطرناک ہونے کے وجہ سے انڈس ہائی وے کے اس چوک پر سینکڑوں لوگ جان گنوا چکے ہیں۔

محکمہ شاہرات کو فوری طور پر اس چوک کو ٹھیک کرنا چاہیے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنا چاہیے۔

جگن خان پٹرول پمپ کے روڈ مزید کھلا اور سڑک کو زیادہ چوڑا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


روجھان

ڈپٹی کمشنر ذوالفقارعلی کی زیرنگرانی تحصیل روجھان کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے خلاف بھر پور موثر ترین آپریشن آج دوسرے دن میں داخل آپریشن آج بھی جاری رہا

آپریشن میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مختلف محکموں محکہ زراعت، محمکہ ایری گیشن، محمکہ واٹر منیجمنٹ ، ایگری کلچر، اور لوکل گورنمنٹ راجن پور کے افسران سمیت میونسپل کمیٹی روجھان کا عملہ بھی آپریشن بھی شریک ہوئے

ٹڈی دل کے خلاف ہیلی کاپٹر، مشینی سپرے انجنوں، جٹاﺅ سپرے اور دیگر بھاری سپرے مشینری کو استعمال میں لایا گیا

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کھرل نے جملہ آپریشن کی نگرانی خود کی اور آپریشن کو مزید موثربنانے کے لیے موقع پر ہدایات بھی جاری کیں آج ہونے والے آپریشن کے
نتیجہ میں ٹڈی دل کی بہت بڑی تعدادکا خاتمہ کردیا گیا

آج کا آپریشن موثر رہا کل کی نسبت ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا کہ اس حملہ آور ٹڈی دل (مکڑی) کے خلاف ہونے والا یہ آپریشن ٹڈی دل کے مکمل خاتمہ تک جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کہا کہ

محکمہ زراعت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کی ٹیمیں ٹڈی دل کے مکمل خاتمے تک فیلڈ میں موجود رہیں گی آج روجھان کے مختلف علاقوں میں سپرے کے ذریعے ٹڈی دل کا خاتمہ ہوا اور خاطر خواہ کامیابی ملی

دوسری جانب شاہ والی میں ٹڈی دل سول ہسپتال میں داخل ایس ایچ او تھانہ شاہ والی محمد اسماعیل نے محمکہ زراعت کے تعاون سے شاہ والی سول ہسپتال میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے

موثر ترین (سپرے) کارروائی جاری ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونے کے امکان ہیں

اس وقت ہمارا نمائندہ شاہ والی سید نیاز حسین کاظمی نے بتایا ہے کہ سول ہسپتال شاہ والی میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سپرے جاری ہے ۔

About The Author